بیت بازی سے لطف اٹھائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یاد کیا آیا انہیں، کیا پوچھئے، کیا جانئے
پوچھ کر وہ حال دل خود ہی پشیماں ہو گئے
(سرور)
 

شمشاد

لائبریرین
ی۔ہ ج۔۔۔ور و جف۔۔ا سہ۔۔نا پھر ترکِ وفا کرنا
اے ہرزہ پ۔ژوہی بس عاجز ہوئے ہم تجھ سے
(چچا)
 

نوید صادق

محفلین
یہ بزمِ مے ہے یاں کوتاہ دستی میں ہے محرومی
جو بڑھ کر خود اُٹھا لے ہاتھ میں، مینا اسی کا ہے

شاعر: شاد عظیم آبادی
 

شمشاد

لائبریرین
ناداں ہو جو کہتے ہو کہ ’کیوں جیتے ہیں غالب‘
قسمت میں ہے مرنے کی تمنا کوئی دن اور
(غالب)
 

شمشاد

لائبریرین
ہما آپ نے جو شعر لکھا ہے وہ اصل میں یوں ہے :

رہیے اب ایسی جگہ چل کر جہاں کوئی نہ ہو
ہم سخن کوئی نہ ہو اور ہم زباں کوئی نہ ہو
(غالب)
 

ہما

محفلین
واں وہ غرور ِ عز و ناز ، یاں یہ حجابِ پاسِ وضع
راہ میں ہم ملیں کہاں‌، بزم میں وہ بُلائیں کیوں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top