بیت بازی سے لطف اٹھائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہ نہیں دیکھا کسی نے رنج و غم ہے کس لیے!
اہ۔لِ دنی۔۔ا ص۔رف ان۔دازِ فغ۔اں دیکھ۔ا کیے!
(سرور)
 

شمشاد

لائبریرین
زندگی گزری کسی کی آرزو کرتے ہوئے
اور اب حیراں ہوں میں یہ شہر ویراں دیکھ کر
(سرور)
 

precious_pearl

محفلین
راز الفت سکھا گیا کوئی
دل کی دنیا پہ چھا گیا کوئی

تا قیامت کسی طرح نہ بجھے
آگ ایسی لگا گیا کوئی

وقت رخصت گلے لگا کر کوئی
ہنستے ہنستے رلا گیا کوئی


(داغ دہلوی)
 

محمد وارث

لائبریرین
نہ ہوگا کبھی فیصلہ کفر و دیں کا
تمھیں رخ سے پردہ ہٹانا پڑے گا

نہیں بھولتا سیف عہدِ تمنّا
مگر رفتہ رفتہ بھلانا پڑے گا

(سیف الدین سیف)
 

شمشاد

لائبریرین
اب شہر میں اس کا بدل ہی نہیں، کوئی ویسا جانِ غزل ہی نہیں
ای۔۔۔۔۔وانِ غ۔زل میں ل۔فظ۔وں ک۔۔ے گُل۔۔دان س۔۔جاؤں کس ک۔۔ے لی۔۔ے
(ناصر کاظمی)
 

precious_pearl

محفلین
اے خدا ریت کے صحرا کو سمندر کر دے
یا چھلکتی آنکھوں کو بھی پتھر کر دے

تجھ کو دیکھا نہیں محسوس کیا ہے میں نے
آ کسی دن میرے احساس کو پیکر کر دے

اور کچھ بھی مجھے درکار نہیں ہے لیکن
میری چادر میرے پیروں کے برابر کردے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سبھی کیوں ہے یہ کیا ہے مجھے کچھ سوچنے دے
کون انساں کا خدا ہے مجھے کچھ سوچنے دے
(ساحر لدھیانوی)
 

precious_pearl

محفلین
یہ تو نہیں کہ غم نہیں
ہاں میری آنکھ نم نہیں

تم بھی تو تم نہیں ہو آج
ہم بھی تو آج ہم نہیں

اب نہ خوشی کی ہے خوشی
غم کا بھی کوئی غم نہیں

موت اگرچہ موت ہے
موت سے زیست کم نہیں

(فراق گورکھپوری)
 

شمشاد

لائبریرین
نگاہِ مست سے جب چشم نے اُس کی اشارت کی
حلاوت مے کی اور بنیاد مے خانے کی غارت کی
(میر)
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ کیسے خواب سے جاگی ہیں آنکھیں
کسی منظر پہ دل جمتا نہیں ہے

جو دیکھو تو ہر اِک جانب سمندر
مگر پینے کو اک قطرہ نہیں ہے

(امجد اسلام امجد)
 

محمد وارث

لائبریرین
آؤ اک سجدہ کریں عالمِ مدہوشی میں
'لوگ کہتے ہیں کہ ساغر کو خدا یاد نہیں'

(ساغر صدیقی)

مصرعہ ثانی 'ساغر نظامی' کا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
نکل کے ایوانِ تمکنت سے جو میرے دل میں ذرا تو جھانکے
ب۔ڑا ک۔وئی مس۔۔۔۔ئل۔ہ م۔ری جاں م۔رے ت۔رے درمیاں نہیں ہے
(سرور)
 

محمد وارث

لائبریرین
یوں مسلماں تو بہت ہیں، مگر اب تک نہ سنا
اِک مسلماں سے بھی اِک پیروِ اسلام کا نام

یہ فقط میرا تخلّص ہی نہیں ہے، کہ ندیم
میرا کردار کا کردار ہے اور نام کا نام
 

شمشاد

لائبریرین
محبت امتحان درد پیہم ہوتی جاتی ہے
گھٹا جاتا ہے دل اور چشم غم نم ہوتی جاتی ہے
(سرور)
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ بھی دیکھو کہ کہاں کون بلاتا ہے تمھیں
محضرِ شوق پڑھو، محضرِ سرکار پہ خاک

آپ کیا نقدِ دو عالم سے خریدیں گے اسے
یہ تو دیوانے کا سر ہے، سرِ پندار پہ خاک

(عرفان صدیقی)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top