بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

سیما علی

لائبریرین
یہ خرابات ہے جا خیر سے اپنے گھر کو
منہ کی کِھلوائے نہ پھر تیز زبانی واعظ

تیری ہی زُلفِ ناز کا اب تک اسیر ہُوں
یعنی کسی کے دام میں آیا نہیں ہنوز
جوش ملیح آبادی
 

سیما علی

لائبریرین
نہ آنکھیں ہی برسی نہ تم ہی ملے
بہاروں میں ابکے نئے گل کھلے
نہ جانے کہاں لے گئے قافلے
مسافر بڑی دور جاکر ملے
 

سیما علی

لائبریرین
انہیں کبھی نہ بتانا میں ان کی آنکھیں ھوں
وہ لوگ پھول سمجھ کر مجھے مسلتے ھیں

کئ ستاروں کو میں جانتا ھوں بچپن سے
جہاں بھی جائوں میرے ساتھ ساتھ چلتے ھیں

(بشیر بدر)
 
Top