اگرچہ ’’فقر فخری‘‘ رتبہ ہے تیری قناعت کا مگر قدموں تلے ہے فرِ کسرائی و خاقانی!!!!! حفیظؔ جالندھری
سیما علی لائبریرین اکتوبر 30، 2020 #1,361 اگرچہ ’’فقر فخری‘‘ رتبہ ہے تیری قناعت کا مگر قدموں تلے ہے فرِ کسرائی و خاقانی!!!!! حفیظؔ جالندھری
سیما علی لائبریرین اکتوبر 30، 2020 #1,362 یہ جو پتھروں میں چھپی ہوئی ہے شبیہ ،یہ بھی کمال ہے وہ جو آئینے میں ہُمک رہا ہے وہ معجزہ بھی تو دیکھتے!!! افتخار عارف
یہ جو پتھروں میں چھپی ہوئی ہے شبیہ ،یہ بھی کمال ہے وہ جو آئینے میں ہُمک رہا ہے وہ معجزہ بھی تو دیکھتے!!! افتخار عارف
شمشاد لائبریرین اکتوبر 30، 2020 #1,363 یہ کیا طلسم ہے کیوں رات بھر سسکتا ہوں وہ کون ہے جو دیوں میں جلا رہا ہے مجھے (ساقی فاروقی)
شمشاد لائبریرین نومبر 7، 2020 #1,364 یوں تو مرنے کے لیے زہر سبھی پیتے ہیں زندگی تیرے لیے زہر پیا ہے میں نے خلیل الرحمن اعظمی
فہد اشرف محفلین نومبر 7، 2020 #1,365 یہ موسم گل گر چہ طرب خیز بہت ہے احوال گل و لالہ غم انگیز بہت ہے (فیض احمد فیض)
شمشاد لائبریرین نومبر 7، 2020 #1,366 یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصال یار ہوتا اگر اور جیتے رہتے یہی انتظار ہوتا (چچا)
ام عبدالوھاب محفلین نومبر 7، 2020 #1,367 اللہ سے کرے دور ،تو تعلیم بھی فتنہ املاک بھی اولاد بھی جاگیر بھی فتنہ ناحق کے لئے اٹھے توشمشیر بھی فتنہ شمشیر ہی کیا نعرہ تكبیر بھی فتنہ۔ علامہ محمداقبالؒ
اللہ سے کرے دور ،تو تعلیم بھی فتنہ املاک بھی اولاد بھی جاگیر بھی فتنہ ناحق کے لئے اٹھے توشمشیر بھی فتنہ شمشیر ہی کیا نعرہ تكبیر بھی فتنہ۔ علامہ محمداقبالؒ
ام عبدالوھاب محفلین نومبر 7، 2020 #1,368 ہاں میں نے تجھے چاہا انکار نہیں مجھکو یہ جرم تو ثابت ہے کیا اسکی صفائی دوں
ام عبدالوھاب محفلین نومبر 7، 2020 #1,369 نہ جانے کون سا آسیب دل میں بستا ہے کہ جو بھی ٹھہرا وہ آخر مکان چھوڑ گیا پروین شاکر
شمشاد لائبریرین نومبر 7، 2020 #1,370 آج کی رات وہ آئے ہیں بڑی دیر کے بعد آج کی رات بڑی دیر کے بعد آئی ہے سیف الدین سیف
شمشاد لائبریرین نومبر 7، 2020 #1,372 یار پیماں شکن آئے اگر اب کے تو اسے کوئی زنجیر وفا اے شب وعدہ پہنا (احمد فراز)
ام عبدالوھاب محفلین نومبر 7، 2020 #1,373 اک بار محبت سے ---------- آواز تو دی ھوتی سو بار محبت میں۔۔ ہم جاں سے گزر جاتے
شمشاد لائبریرین نومبر 7، 2020 #1,374 یوں پھر رہا ہے کانچ کا پیکر لیے ہوئے غافل کو یہ گماں ہے کہ پتھر نہ آئے گا (احمد فراز)
مومن فرحین لائبریرین نومبر 10، 2020 #1,375 اپنے بازو پہ میرے نام کی تعویذ نہ باندھ رب کے کاموں میں نہیں ٹانگ اڑایا کرتے
سیما علی لائبریرین نومبر 10، 2020 #1,376 یہ مرحلہ بھی کسی امتحاں سے کم تو نہیں وہ شخص مجھ پہ بہت اعتبار کرتا ہے معین شاداب آخری تدوین: نومبر 10، 2020
سیما علی لائبریرین نومبر 10، 2020 #1,377 یہ مرحلہ بھی کسی امتحاں سے کم تو نہیں وہ شخص مجھ پہ بہت اعتبار کرتا ہے معین شاداب آخری تدوین: نومبر 10، 2020
سیما علی لائبریرین نومبر 10، 2020 #1,378 یہ رکھ رکھاؤ محبت سکھا گئی اسے وہ روٹھ کر بھی مجھے مسکرا کے ملتا ہے آخری تدوین: نومبر 10، 2020
سیما علی لائبریرین نومبر 10، 2020 #1,379 یہ روشنی یونہی آغوش میں نہیں آتی چراغ بن کے منڈیروں پہ جلنا پڑتا ہے حسن جمیل آخری تدوین: نومبر 10، 2020
سیما علی لائبریرین نومبر 10، 2020 #1,380 یہ روشنی یونہی آغوش میں نہیں آتی چراغ بن کے منڈیروں پہ جلنا پڑتا ہے حسن جمیل آخری تدوین: نومبر 10، 2020