بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

شمشاد

لائبریرین
نہ چاند رہے گا، نہ ستارے رہیں گے
کیا ساری زندگی ہم کنوارے رہیں گے؟

روز ہوتے ہیں ہزاروں نکاح دنیا میں
ہماری قسمت میں صرف چھوہارے رہیں گے؟
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں جو بھی تھا تنہا تھا یہاں جو بھی ہے تنہا ہے
یہ دنیا ہے یہ دنیا ہے اسی کا نام دنیا ہے
جمیلؔ مظہری
 

شمشاد

لائبریرین
یوں ہوا پھر بند کر لیں اس نے آنکھیں ایک دن
وہ سمجھ لیتا تھا دل کا حال چہرہ دیکھ کر
معراج فیض آبادی
 

شمشاد

لائبریرین
اڑا دوں دھجیاں دل کی اگر ان میں سے کوئی بھی
قبائے سرخ میں تیری گریباں ہو کے مل بیٹھے
بقا اللہ بقاؔ
 
Top