بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

شمشاد

لائبریرین
جناب مصرع "واو" پر اختتام پزیر ہوا تھا۔
معافی چاہتا ہوں، میں نے غلطی سے شمشاد بھائی کا شعر دیکھ لیا تھا، جو آپ کی پوسٹ سے پچھلا ہے۔ خیر میں تدوین کر دیتا ہوں۔

جب کئی ایک اراکین کھیل رہے ہوں تو ایسا ہو ہی جاتا ہے۔

اس کا بہتر حل یہ ہوتا ہے کہ اقتباس لے لیا جائے۔
 

مزمل حسین

محفلین
صحیح مصرعہ یوں ہے :

سرہانے میر کے آہستہ بولو

یہ آپ نے سرھانے میر کے کوئی نہ بولو ۔۔!

کہاں سے پڑھا ہے؟
شکریہ شمشاد بھائی میں نے اسے ایک ٹیکسٹ بک میں پڑھا تھا
اکثرٹیکسٹ بکس میں الفاظ تبدیل کر دئے جاتے ہیں
یہ مصرعہ بھی چونکہ وزن میں تھا اس لئے ریسرچ کرنا گراں گزرا
ایک بار پھر شکریہ
ویسے میرا خیال ہے کہ سرھانے دو چشمی (ھ ) کے ساتھ لکھا جاتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ گستاخی یہ چھیڑ اچھی نہیں‌ ہے اے دلِ ناداں
ابھی پھر سے روٹھ جائیں‌ گے، ابھی وہ مَن کے بیٹھے ہیں
(داغ دہلوی)
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ شمشاد بھائی میں نے اسے ایک ٹیکسٹ بک میں پڑھا تھا
اکثرٹیکسٹ بکس میں الفاظ تبدیل کر دئے جاتے ہیں
یہ مصرعہ بھی چونکہ وزن میں تھا اس لئے ریسرچ کرنا گراں گزرا
ایک بار پھر شکریہ
ویسے میرا خیال ہے کہ سرھانے دو چشمی (ھ ) کے ساتھ لکھا جاتا ہے

سرہانے میر کے آہستہ بولو
ابھی ٹُک روتے روتے سو گیا ہے

اور اسی موضوع پر سودا کا شعر

سودا کے جو بالیں پے ہواشورِ قیامت
خدام ادب بولے ابھی آنکھ لگی ہے
 

نیلم

محفلین
میں بھی ایک پہ
وہ بھی ایک پہ
ابھی ساتھ تھے
اسے سیڑھی ملی اور وہ چڑھ گیا
مجھے راستے میں ہی ڈس لیا
میرے بخت کے کسی سانپ نے
وہ ننانوے پر پہنچ گیا
اور میں دس ہی کے پھیر میں کھو گیا
بس اسی اٌس پر یونہی کھیلتے رہے
اسے ایک نمبر تھا چاہیے،جو نہیں ملا
میں بڑھا تو بڑھتا ہی چلا گیا
بس ایک چوکے کی مار تھی
پر اس سے جیتنا میری مات تھی
میں نے جان کے گوٹ غلط چلی
اور سانپ کے منہ میں ڈال دی
یہ جو پیار ہے نا،،،،کبھی سوچنا
یہ بھی سانپ سیڑھی کا کھیل ہے
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوبصورت کلام ہے نیلم۔ لیکن یہ تو آپ کو پسندیدہ شاعری والے زمرے میں پوسٹ کرنا چاہیے تھا ناں۔ یہ تو بیت بازی کا دھاگہ ہے۔
 
Top