بہنیں۔۔۔۔۔۔

ناعمہ عزیز

لائبریرین
کبھی تم نے یہ سوچا ہے
کہ بہنوں کی ادائیں بھی تو ماؤں جیسی ہوتی ہیں
یہ خود بھوکی بھی رہتی ہیں
یہ خود پیاسی بھی رہتی ہیں
جھلستی دھوپ میں پریاں
یہ چھاؤں جیسی ہوتی ہیں
کبھی تم نے یہ سوچا ہے
تمھاری عزتوں کی چادروں کی
جان سے بڑھ کر حفاظت کرتی رہتی ہیں
تمھاری غیرتوں کے نام پر قربان ہوتی ہیں
یہ اپنی خواہشوں کے بھی
گلے تک گھونٹ دیتی ہیں
یہ پھولوں سے کہیں نازک
تمھارا مان ہوتی ہیں
کبھی تم نے یہ سوچاہے ؟
تمھارے غم میں اکثر ہی
یہ اٹھ اٹھ کر جو راتوں کو
یونہی تنہا سی بے آواز روتی ہیں !
تمھارے حصے کے سب درد
اپنی قسمتوں میں لکھے جانے کی
دعائیں رب سے کرتی ہیں!
یہ اپنے حصے کی خوشیاں
بھی تم پر وار دیتی ہیں
کبھی تم نے یہ سوچا ہے
یہ کیونکر ایسا کرتی ہیں؟

ارے کیونکہ
یہ ماں کا روپ ہوتی ہیں
یہ ماؤں جیسی ہوتی ہیں
ناعمہ عزیز
دو سال پرانی نظم کچھ جھاڑ پونچھ کے بعد
 

x boy

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس میں کوئی شک نہیں کہ بہنیں ہوتی ہی ایسی ہیں
لیکن " نند" کیوں ویسی ہوتی ہیں۔:D
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس میں کوئی شک نہیں کہ بہنیں ہوتی ہی ایسی ہیں
لیکن " نند" کیوں ویسی ہوتی ہیں۔:D
وعلیکم السلام
مجھے بس اپنا پتا ہے کہ میرے نند کے َساتھ میرا رشتہ ایسا ہے کہ جیسا میری اپنی بہنوں سے الحمد اللہ۔۔ وہ مجھ سے بڑی ہیں اور میری کوئی بڑی بہن نہیں تھی لیکن ان کی صورت میں مجھے واقعی ہی بڑی بہن مل گئی ہے کبھی کبھی سوچتی ہوں کہ میری کوئی بڑی بہن ہوتی تو انکے جیسی ہوتی :۔)
 
آخری تدوین:

ناعمہ عزیز

لائبریرین
بہت خوبصورت اور حقیقت بیان کردی ہے آپ نے ۔۔۔۔۔۔۔۔

ناعمہ بہنا بہت اچھا لکتی ہیں

اللہ آپ کو خوش رکھے آمین ۔۔۔۔
بہت خوبصورت خیالات کو عمدہ الفاظ میں پرویا ہے ناعمہ عزیز بہن۔

بہت شکریہ آپ سب لوگوں کا ۔ بہت ممنون ہوں :)
 
Top