بہت ہی بری خبر ہے۔یاہو بریف کیس

آپ لوگوں کے لیے ایک بہت ہی بری خبر ہے۔ وہ یہ کہ یاہو بریف کیس والے اپنی سروس 30 مارچ 2009 کو بند کر رہے ہیں۔ اس کے بعد ان کی تمام سہولیات یاہو بریف کیس کے حوالے سے ختم ہو جائیں گی۔
ایسے تمام افراد خاص کر محفلین میں سے جنہوں نے اپنا ڈیٹا یاہو بریف کیس کی ویب سائٹ پر محفوظ کیا ہے وہ وہاں سے ڈاؤن لوڈ کرلیں اور اپنے پاس محفوظ کر لیں یا پھر کسی اور ویب سائٹ پر محفوظ کر لیں۔
ورنہ ان کا ڈیٹا یاہو بریف کیس والے ختم کر دیں گے۔

یاہو بریف کیس کا اعلان یہاں ملاحظہ فرمائیں
 
شہزاد وحید

محفلین
یاہو بریف کیس کی ٹوٹل میموری ہی 30 ایم بی تھی تو یہ تو پہلے ہی کسی کام کی سروس نہیں تھی۔ اچھا ہوا بند ہو رہی ہے۔ یہ تب کامیاب تھی جب ڈائل اپ کا دور تھا، لیکن اب جب کے ہر طرف جی بی اور ٹی بی اور ای بی کا دور دورا ہے تو ایم بی کو تو دورا پڑنا ہی تھا۔
 
arifkarim

معطل

ہاہاہا! 100 فیصد درست! جی میل کے 7 جی بی ڈرائو کے ہوتے کون اس جعلی بریف کیس کو استعمال کرے!
 
Top