تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

یاز

محفلین

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
عبور کسی پر نہیں۔ شد بد اردو، انگریزی، پنجابی، عربی، ہندی، فارسی وغیرہ۔
پنجابی مادری زبان ہے؟
آپ "عبور" کو ڈپٹی نذیر احمد کے لیول کا ہرگز نہ سمجھیں بس یہ بتائیے کہ کس کس زبان کی کتابیں پڑھ رکھی ہیں۔
 
پنجابی مادری زبان ہے؟
آپ "عبور" کو ڈپٹی نذیر احمد کے لیول کا ہرگز نہ سمجھیں بس یہ بتائیے کہ کس کس زبان کی کتابیں پڑھ رکھی ہیں۔
اردو انگلش پنجابی لٹریچر پڑھا ہے۔ عربی پر کچھ عرصے سے محنت کر رہی ہوں آنلائن کورسز کی شکل میں۔ ہندی بس فلموں میں اور فارسی بس یاز صاحب کے مراسلوں اور قومی ترانے میں!!
 
ابھی تو وہ "گل صفت اسم کی حامل مسماۃ" کے اردوئی صدمے سے باہر نہیں آئی ہوں گی، کہ آپ لشکرِ فارسی لے کر آ گئے
مجھے دا تھاوزینڈ سپلینڈڈ سنز پڑھ کے پہلی بار پتہ لگا کہ گل مریم بھی ہوتا ہے :eek:۔ کیا وہ صرف افغانستان میں اگتا ہے؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اردو انگلش پنجابی لٹریچر پڑھا ہے۔ عربی پر کچھ عرصے سے محنت کر رہی ہوں آنلائن کورسز کی شکل میں۔ ہندی بس فلموں میں اور فارسی بس یاز صاحب کے مراسلوں اور قومی ترانے میں!!
واہ۔۔۔ ہندی سکرپٹ پر ہم بھی کچھ محنت کر رہے ہیں ان دنوں ۔تین چار ناول پڑھ چکے ہیں اب تک۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
مجھے دا تھاوزینڈ سپلینڈڈ سنز پڑھ کے پہلی بار پتہ لگا کہ گل مریم بھی ہوتا ہے :eek:۔ کیا وہ صرف افغانستان میں اگتا ہے؟
میں نے ابھی گوگل سے "گلِ مریم" کی تلاش کی تو آپ کے اور گلِ یاسمین کے ایکے کا ایک اور ثبوت مل گیا۔
یعنی کہ پھول بھی ایک جیسے دکھائی دیتے ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
Top