تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہت اچھا فیصلہ کیا ہے۔ اگر کوئی کلہاڑا ہے گھر میں تو اسے فوراً اپنے پیر پر دے ماریں
کلہاڑا تو نہیں ہے۔۔۔ کلہاڑی ہے۔۔۔ لیکن کیوں ماریں اپنے پیر پر۔۔۔ ڈرائیو کیسے کریں گے بھائی؟

سیما آپا دیکھئیے تو زیک بھائی ہمیں کیسا مشورہ دے رہے ہیں۔ :rolleyes:
 
زیک

مسافر
ہمارا پلس پوائینٹ یہ ہے کہ ہم ہر "چوٹ" سے نیا حوصلہ پاتے ہیں۔ تکلیف سہتے ہیں مگر پھر بھی "سب اچھا ہے" کہتے ہیں اور سب اچھا ہی ہوتا ہے۔
کافی ہڈیاں توڑی ہیں اور چوٹیں کھائی ہیں۔ سب اچھا تو نہیں ہوتا اور نہ کبھی ان سے حوصلہ بلند ہوا۔ لیکن ان کو کبھی عارضی سے زیادہ اپنا راستہ نہیں روکنے دیا۔
سر اور بازو بھی ٹھیک ہو جانے۔۔۔ ایک دن۔۔ ہم اس طرح سوچتے ہیں کہ "وقت برا نہیں ہوتا اور نہ برا گزرتا ہے۔ قصور ہمارا اپنا ہوتا ہے کہ ہم اسے اچھے سے نہیں گزارتے"

آپ کا کیوں برا گزرا؟
سوشل میڈیا پر کیا ذکر کرنا۔ زندگی میری ہے انجوائے بھی میں ہی کرتا ہوں اور سہتا بھی میں ہی ہوں۔ یہ تو ایسے ہی مذاقاً لکھ دیا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کافی ہڈیاں توڑی ہیں اور چوٹیں کھائی ہیں۔ سب اچھا تو نہیں ہوتا اور نہ کبھی ان سے حوصلہ بلند ہوا۔ لیکن ان کو کبھی عارضی سے زیادہ اپنا راستہ نہیں روکنے دیا۔

سوشل میڈیا پر کیا ذکر کرنا۔ زندگی میری ہے انجوائے بھی میں ہی کرتا ہوں اور سہتا بھی میں ہی ہوں۔ یہ تو ایسے ہی مذاقاً لکھ دیا۔
اللہ تعالیٰ آسانیاں فرمائیں۔ آمین۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک اور اچھا فیصلہ
لیکن اب تو یاد آ گئی نا۔۔۔
مگر اس دن برا ہوا تھا بہت جب عثمان بھائی نے چکن پلاؤ وہ بھی مزے کا کہہ کر ذکر کیا تھا۔ ہم نے رات کو ڈھائی پونے تین بجے چکن پلاؤ بنایا اور کھایا۔
کبھی کبھی ہوتا ہے ایسا۔۔۔ ہمیشہ نہیں۔
 
Top