تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چلیں یہ ہنر شادی شدہ ہونے کا بعد کام آیا ہو گا ۔۔۔۔جیسے ہمارا آرہا ہے ۔۔۔:sigh:
ایک سوال آیا تھا ذہن میں۔۔۔ لیکن جواب اپنے آپ ہی مل گیا۔
تجسس نہ رہے آپ کو تو خود ہی بتا دیتے ہیں۔ پھر تو آٹا گوندھنا کوئی مشکل نہ ہو گا۔ ہمارے ابو بھی گوندھ لیا کرتے تھے مگر ایک ہاتھ سے۔ ہم نے آٹا گوندھنا انھی سے سیکھا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

سیما علی

لائبریرین
تو پھر مجرم کو خاطر خواہ سزا دی جائے ۔ کہ "تانکا جھانکی" کو کم سے کم 100 بار لکھیں۔
کاپی پیسٹ کی بات نہیں ہو رہی۔ کاپی پنسل لے کر لکھیں اور دکھائیں۔
یہ تو سخت سزا ہو گئی پھر بھیا بیلنس کی جگہ 200 کا بیسن لے آئیں گے:lol::lol::lol::lol::lol::lol:
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
تو پھر مجرم کو خاطر خواہ سزا دی جائے ۔ کہ "تانکا جھانکی" کو کم سے کم 100 بار لکھیں۔
کاپی پیسٹ کی بات نہیں ہو رہی۔ کاپی پنسل لے کر لکھیں اور دکھائیں۔
اکمل زیدی بھائی ابھی ہمیں لکھ کر دکھائیں ورنہ ہم آپ کے ممتحن کو کہہ دیں گے کہ آپ پر کڑی نگاہ رکھی جائے :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اگر تو "کھلی پتی "ہے تو ایک بڑا چمچ کھانے والا۔
ورنہ دو ٹی بیگ ڈال لیجئیے مگر چینی بالکل نہیں۔
ویسے یہ "پتی" تو مذکر ہوتا ہے نا روؤف بھائی :mrgreen:
آپ شاید کھولتے ہوئے پانی میں ڈالے جانے کے لیے مذکر بنا رہی ہیں ورنہ ہوتی تو مؤنث ہی ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہماری تو ٹائپو تھی ۔۔۔آپ تو سمجھا غلط رہی ہیں ۔:cool:۔۔اصل لفظ "اٹھکیلیاں" ہے ۔۔:p
جاسمن آپا آپ پہلے استادوں (نام نہادوں) کو تربیت دیں اسکول کے :D
ایویں نام نہاد استاد۔۔۔
سید عاطف علی بھائی۔۔۔ دیکھئیے یہاں سرِ عام اٹکھیلیوں کو اٹھکیلیاں کہا جا رہا ہے اور کوئی روکنے والا نہیں۔
اور اگر ان کا کہنا درست ہے تو جب ہم نے وہ لڑی لگائی تھی تو ہماری اٹکھیلیوں کو درست کیوں نہ کیا گیا؟
 
صابرہ امین

لائبریرین
ایک ذرا سی "گُھرکی" نے کیا رنگ دکھائے۔۔۔ تمام احساسات غزل کے سانچے میں ڈھل گئے۔۔۔ اب یہ قافیہ ، ردیف، بحر ، وزن تو استاد صاحبان جانیں۔ لیکن ہم آپ کو یہاں خاص الخاص داد پیش کرنا چاہتے تھے محمد عبدالرؤوف بھائی کے ساتھ مل کر۔ اور کوئی عافیت کا مقام نظر نہ آیا تو یہاں اپنے حجرے میں لے آئے آپ کا شعر۔
اب بتائیے "داد" آپ کو دی جائے یا "امین بھائی" کو؟؟؟
یہ غزل "پال" سے نکالی ہے ۔ تو یہ "واقعہِ عظیم" سے پہلے کی بات ہے ۔ ویسے ہم امین کی بات لکھ کر اب شدید پچھتا رہے ہیں ۔ :D وہ بےچارے خواہ مخواہ ہی بدنام ہو رہے ہیں ۔ اگر ہمیں نیند نہ آرہی ہوتی تو یہ معصوم سی ایکسکیوز ہرگز نہ لکھتے ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ شاید کھولتے ہوئے پانی میں ڈالے جانے کے لیے مذکر بنا رہی ہیں ورنہ ہوتی تو مؤنث ہی ہے
ہم نے ہندی والا "پتی" کو مذکر بولا تھا بھائی۔۔۔ انھیں کب کھولتے پانی میں ڈالا جاتا ہے۔۔۔ ان کو تو چھلنی کی اوٹ سے چاند نکلتے دیکھ کر ورت توڑا یا کھولا جاتا ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ایویں نام نہاد استاد۔۔۔
سید عاطف علی بھائی۔۔۔ دیکھئیے یہاں سرِ عام اٹکھیلیوں کو اٹھکیلیاں کہا جا رہا ہے اور کوئی روکنے والا نہیں۔
اور اگر ان کا کہنا درست ہے تو جب ہم نے وہ لڑی لگائی تھی تو ہماری اٹکھیلیوں کو درست کیوں نہ کیا گیا؟
دویں پاسے تسی ہی حق تے رہنا :p
 
سید عاطف علی

لائبریرین
سید عاطف علی بھائی۔۔۔
ہم تھوڑا کنفیوز ہو رہے۔۔۔ "جھانکا تانکی" ہوتا ہے یا "تانکا جھانکی" :)
تاک جھانک ہوتا ہے ۔ اس سے تاکا جھانکی ہو سکتا ہے ۔
تانک نہیں ۔
تانک تو ایسا لگتا ہے کہ کوئی توتلا بچہ طاقت کا شربت مانگ رہا ہے ۔ :ROFLMAO: (ٹانِک)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ غزل "پال" سے نکالی ہے ۔ تو یہ "واقعہِ عظیم" سے پہلے کی بات ہے ۔ ویسے ہم امین کی بات لکھ کر اب شدید پچھتا رہے ہیں ۔ :D وہ بےچارے خواہ مخواہ ہی بدنام ہو رہے ہیں ۔ اگر ہمیں نیند نہ آرہی ہوتی تو یہ معصوم سی ایکسکیوز ہرگز نہ لکھتے ۔
آئیندہ کے لئے دوسروں کا کاندھا استعمال کر کے بندوق چلانے سے ابھی کے ابھی توبہ کر لیں تو ہم روؤف بھائی سے مشاورت کے بعد ذرا ہتھ ہولا رکھنے کا وعدہ کر سکتے ہیں ورنہ بات نلی ہے اب بہت دووووور تک جائے گی۔
 
Top