تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
جب ہم نے پردے میں رکھ کر عاطف بھائی سے بات کی ہے تو آپ کو راز کھولنے کی ضرورت کیا تھی روؤف بھائی۔
باقی سب کچھ بھلے ہم دھڑلے سے کرتے رہے مگر بے جا کی نکتہ چینی ہر گز نہیں۔ آخر خدا کو بھی تو منہ دکھانا ہے نا۔
بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی
بڑا بے ادب ہوں سزا چاہتا ہوں :p
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اچھا بھگو کے جوتا دے مارا آپ نے ۔۔۔رہی بات بوڑھا ہونے کی تو آپ نے اقرار کر لیا اس سے صاف ظاہر ہے کہ آپ نہیں ہوئیں ابھی ہاں ان پر شک ہے جو قبولتے نہیں ۔۔اور اٹھکلیاں کرتے پھرے ہیں۔۔۔
اٹکھیلیاں ہوتا ہے۔۔۔ اردو لازمی مضمون ہوتا ہے نا پاکستان میں۔۔۔ پھر املا کی اتنی غلطیاں کیوں؟
جاسمن آپا ایک شاگرد آپ کے حوالے۔

اور ہاں اٹکھیلیاں والے بزرگ جب ملیں۔۔۔ ہمیں بھی دیدار کروائیے گا۔۔ دادا ابا کے انتقال کے بعد سے کوئی دکھائی ہی نہیں دیا ایسا بزرگ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی
بڑا بے ادب ہوں سزا چاہتا ہوں :p
سزا تجویز کرنے کے لئے سیما علی آپا کو نامزد کیا جاتا ہے۔
سیما آپا ذرا روؤف بھائی کے لئے کڑی سزا تجویز کی جائے۔ انھوں نے عاطف بھائی کو بھیجا مراسلہ پڑھ تو لیا مگر صحیح لفط ابھی تک نہیں بتایا۔
 
سیما علی

لائبریرین
بس آپا کیا بتائیں اور کیا نہ بتائیں بڑا سخت ٹائم گذرا والدہ ایڈمٹ تھیں پیپر ز بھی چل رہے تھے ( کچھ شوق سا اٹھا ہے پھر ایم-اے کرنے کا ) مگر یہاں بھی جھانکا تانکی کر لیتے تھے اردو پر بہار چھائی ہوئ تھی مگر اس بار رنگ برنگ گلوں کی نہیں صرف ہر جگہ @گُلِ یاسمین ہی نظر آئے :D
پروردگار ہر امتحان میں سرخرو فرمائے آمین اماّں اب کیسی ہیں اللّہ تعالیٰ انکا سایہ قائم رکھے ۔۔۔اور بہت اچھا شوق ہے بھیا پڑھنے سے کچھ ملے نہ ملے آگہی ضرور ملتی ہے چاہنے والے کو ؀
وہ آگہی کے سمندر کہاں ہیں‘ جن کے لئے
تمام عمر یہ پیاسے‘ سفر میں رہتے ہیں!!!!!!!
یہ بات آپکی درست ہے صد فی صد کہا اُردو محفل پر بہار ہے گُلِ یاسمیں کی !!!!!!

یہ کون آیا بزم گل و یاسمین!!!!!
کہ صدیاں جاگ اٹھیں چمن میں

هر طایر خوش نغمه که در باغ بهشت است
حسرت کشد از باغ گل و یاسمن تو

ہر خوشگوار پرندہ جو باغ عدن میں ہے
آپ کے پھولوں کے باغ اور جیسمین کی کمی محسوس کریں
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
اٹکھیلیاں ہوتا ہے۔۔۔ اردو لازمی مضمون ہوتا ہے نا پاکستان میں۔۔۔ پھر املا کی اتنی غلطیاں کیوں؟
جاسمن آپا ایک شاگرد آپ کے حوالے۔

اور ہاں اٹکھیلیاں والے بزرگ جب ملیں۔۔۔ ہمیں بھی دیدار کروائیے گا۔۔ دادا ابا کے انتقال کے بعد سے کوئی دکھائی ہی نہیں دیا ایسا بزرگ۔
ہماری تو ٹائپو تھی ۔۔۔آپ تو سمجھا غلط رہی ہیں ۔:cool:۔۔اصل لفظ "اٹھکیلیاں" ہے ۔۔:p
جاسمن آپا آپ پہلے استادوں (نام نہادوں) کو تربیت دیں اسکول کے :D
 
اکمل زیدی

محفلین
پروردگار ہر امتحان میں سرخرو فرمائے آمین اماّں اب کیسی ہیں اللّہ تعالیٰ انکا سایہ قائم رکھے ۔۔۔اور بہت اچھا شوق ہے بھیا پڑھنے سے کچھ ملے نہ ملے آگہی ضرور ملتی ہے چاہنے والے کو ؀
وہ آگہی کے سمندر کہاں ہیں‘ جن کے لئے
تمام عمر یہ پیاسے‘ سفر میں رہتے ہیں!!!!!!!
یہ بات آپکی درست ہے صد فی صد کہا اُردو محفل پر بہار ہے اور گُلِ یاسمیں کی !!!!!!

یہ کون آیا بزم گل و یاسمین!!!!!
کہ صدیاں جاگ اٹھیں چمن میں

هر طایر خوش نغمه که در باغ بهشت است
حسرت کشد از باغ گل و یاسمن تو

ہر خوشگوار پرندہ جو باغ عدن میں ہے
آپ کے پھولوں کے باغ اور جیسمین کی کمی محسوس کریں
ایک تو آپ نے سب کو اتنی محبت دے کر عادتیں ہی بگاڑ دی ہیں سب کی سیما آپا۔
:whistle:
 
سیما علی

لائبریرین
روؤف بھائی کے لئے کڑی سزا تجویز کی جائے۔ انھوں نے عاطف بھائی کو بھیجا مراسلہ پڑھ تو لیا مگر صحیح لفط ابھی تک نہیں بتایا۔
چائے بنا کے پلائیں اپنے ہاتھ سے اب کنوارے ہاتھ تو کہہ نہیں سکتے ہمارے آفس میں ایک بچہ غیر شادی شدہ تھا جب کوئی غلطی کرتا ہم سب اُسے کہتے تمھاری سزا ہے کہ اپنے کنوارے ہاتھوں سے سب کو چائے پلاؤ !!!!!!!!!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

اکمل زیدی

محفلین
چائے بنا کے پلائیں اپنے ہاتھ سے اب کنوارے ہاتھ تو کہہ نہیں سکتے ہمارے آفس میں ایک بچہ غیر شادی شدہ تھا جب کوئی غلطی کرتا ہم سب اُسے کہتے تمھاری سزا ہے کہ اپنے کنوارے ہاتھوں سے سب کو چائے پلاؤ !!!!!!!!!
چلیں یہ ہنر شادی شدہ ہونے کا بعد کام آیا ہو گا ۔۔۔۔جیسے ہمارا آرہا ہے ۔۔۔:sigh:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چائے بنا کے پلائیں اپنے ہاتھ سے اب کنوارے ہاتھ تو کہہ نہیں سکتے ہمارے آفس میں ایک بچہ غیر شادی شدہ تھا جب کوئی غلطی کرتا ہم سب اُسے کہتے تمھاری سزا ہے کہ اپنے کنوارے ہاتھوں سے سب کو چائے پلاؤ !!!!!!!!!
ہم ہرگز چائے نہ پئیں گے روؤف بھائی کے ہاتھ کی۔۔۔ وہ دشمنیاں ہی نبھائیں آج کی تاریخ میں۔
 
Top