تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
پہلے میرے خط كے اس نے
اک انجانے خوف سے ڈر کر
ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالے
اب
اک حسین احساس كے تابع
جس کا کوئی نام نہیں ہے
پچھلے کتنے ہی گھنٹوں سے
دروازے کی اوٹ میں چھپ کر
ٹکڑے جوڑ رہی ہے پاگل
یہ نظم پڑھتے ہی نجانے کیوں ایک نظم یاد آ گئی، بہت پہلے سنی تھی جو حافظے میں ہے وہ سنا دیتا ہوں

شام ڈھلے نمناک سڑک پر
اک برف سی رنگت والی لڑکی
جانے کس کو ڈھونڈ رہی تھی
کھڑکی کھول کے میں کیا پوچھوں
کہہ دے گی وہ نین چرا کر
دنیا کتنا شک کرتی ہے
کان کا بالا ڈھونڈ رہی ہوں
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ نظم پڑھتے ہی نجانے کیوں ایک نظم یاد آ گئی، بہت پہلے سنی تھی جو حافظے میں ہے وہ سنا دیتا ہوں

شام ڈھلے نمناک سڑک پر
اک برف سی رنگت والی لڑکی
جانے کس کو ڈھونڈ رہی تھی
کھڑکی کھول کے میں کیا پوچھوں
کہہ دے گی وہ نین چرا کر
دنیا کتنا شک کرتی ہے
کان کا بالا ڈھونڈ رہی ہوں
زبردست۔۔
اچھا ہوا جو اس نے یہ نہیں کہہ دیا

جھمکا گرا رے بریلی کے بازار میں :D
 
Top