بہتر اردو فونٹ کی تلاش میں

اوپن سورس پراجیکٹس کا ایک ورق

نبیل نے کہا:
سب سے پہلے تو میں یہ کہنا چاہوں گا کہ اس فورم کے سیٹ اپ ہونے کے بعد کچھ ممبران نے ایسی تجاویز پیش کی ہیں جن کی تکمیل میری زندگی کا خواب ہے۔ اس کی مثالیں اعجاز اختر صاحب کی جانب سے لینکس آپریٹنگ سسٹم کی اردو لوکلائزیشن اور مبین صاحب کی جانب سے اردو کتب کا یونیکوڈ فارمیٹ میں ایک ذخیرہ یا ڈیجیٹل لائبریری تشکیل دینا ہے۔ میں ہر ایسی تجویز پر اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتا ہوں اور حاضرین محفل کو initiative لینے کی دعوت دیتا ہوں لیکن کوئی حوصلہ افزا رسپانس نہیں ملتا۔ میرے خیال میں ایسی تجاویز پیش کرنے والوں کو ایک قابل عمل لائحہ عمل بھی پیش کرنا چاہیے اور ان پراجیکٹس کو منیج کرنے کی ذمہ داری بھی سنبھالنی چاہیے۔

بالکل۔ اگر ہم اوپن سورس پراجیکٹس کا ایک ورق لیں تو معلوم ہوگا کہ ہر اس قسم کے پراجیکٹ شروع چند (عموماً ایک) لوگوں سے ہوتا ہے۔ پھر جب وہ مشہور ہوگئے تو لوگوں نے انہیں جوائن کیا اور پراجیکٹ نکھرتے گئے اور کام کی رفتار بھی تیز ہوگئی۔
میں سمجھتا ہوں کہ ایسے پراجیکٹس کا خیال پیش کرنے والے کو پراجیکٹ کی ابتدا کرنا پڑے گی اور اس کو ایک ایسی جگہ پر لے کر آنا پڑے گا جہاں لوگ اسے promising سمجھ سکیں اور اس میں شمولیت اختیار کرنا مفید سمجھیں۔
 

الف عین

لائبریرین
ماہوش
پہلے تو میں آپ کو اس اردو فورم میں بطور اس کے معلم کے خوش آمدید کہوں کہ یہاں کے منتظمین نے مابدولت بلکہ 'ما بہ بزرگی' کو اس رتبے سے سرافراز کیا ہے۔ آپ کی یہاں آمد سے مجھے نہ صرف یہ خوشی ہوئی کہ آپ ایک فعاّل صنف نازک کی ممبر کے طور پر سامنے آئی ہیں (دوسری خواتین بھی اس میں شامل ہیں مگر آپ کی طرح سے سر گرم نہیں۔) اور اس سے زیادہ یہ کہ آپ تکنیکی روپ میں بھی اس فورم کے لئے یقیناً بے حد کار آمد ثابت ہوں گی، بلکہ ہو رہی ہیں۔
آپ نے جو فانٹ پر بحث کا تانا بانا یاسلسلہ شروع کیا ہے، اس سلسلے میں میں یہ کہوں گا کہ اس میں شک نہیں اردو والے نستعلیق کے بغیر کسی تحریر کو اردو سمجھتے ہی نہیں۔ اور نستعلیق کا مطلب ہی ہے کہ ورٹیہکل کرننگ والا فانٹ۔ جب تک آپ کا لمبا (حروف کی تعداد کے لحاظ سے)لفظ قد میں بھی لمبا نہ ہوگا، اردو والے اسے قبول نہیں کریں گے۔ (نسخ تو آپ ہم کو بھی خوبصورت نہیں لگتا)۔ چاہے نفیس تسعلیق فانٹ لیا جائے یا جوہر یا کوئی اور۔(اردو سیک کا فانٹ اچھا ہے مگر میرے پنٹہم ۴ پر بھی انٹرنیٹ اکسپلورر اسے ۱۰ منٹ میں کھول سکا۔) اسی وجہ سے مجھے خیال آیا تھا کہ دونوں کا مرکب ایک خط ایجاد کیا جائے جسے میں نے نسق کا نام دیا تھا اور اسی خیال سے ہائی لاجک فانٹ کرییٹر پروگرام استعمال کرتے ہوئے دو فانٹ بنائے تھے ایک نفیس ویب نسخ کو ٹیمپلیٹ بنا کر اور دوسرا اردو نسخ ایشیا ٹائپ کو۔ یہ دونوں فانٹ میں نے نبیل میاں کو ای میل سے بھیجے بھی تھے اور یاہو گروپ میں بھی پوسٹ کئے تھے اور اس میں کچھ خامیوں کی طرف منہاجی میاں نے نشان دہی کی تھی جس کا مجھے بھی احساس تھا۔ اور میں نے بھی ترکیب وہی کی تھی جو آپ نے سجھائی ہے، نفیس اور نوری نستعلیق فانٹ سے گلف کاپی کر کے پیسٹ کرنے کی۔ مگر جو پرابلمس پیدا ہوئیں اس پر مجھے لگا کہ وولٹ کے بغیر انھیں سلجھانا مشکل ہوگا۔ اگر آپ( اور عبدالرحمٰن صدیقی) ان پر کام کرنا چاہیں تو میں آپ کو میل سے بھیج دوں یا یہاں ہی پیسٹ کر دوں؟ یہ نسق بھی اگرچہ نستعلیق تو نہیں ہے، مگر مجبوری ہے۔ دوسری بات یہ نسخ فانٹس میں میرا ووٹ اپنےحسن کی وجہ سے نفیس ویب نسخ کو جائے گا جسے میں ایشیا ٹائپ سے بہتر سمجھتا ہوں، غدیر وغیرہ تو مجھے حسین نہیں لگے۔
پ۔ت۔ آپ کے 'لول' پر میں بھی لول، بلکہ لوٹ پوٹ ہو گیا۔
پ۔پ۔ت: یہ میں نے کل ہی لکھا تھا، آج تو اس بحث میں کافی ترقی نظر آتی ہے۔
پ۔پ۔پ۔ت۔ آپ ہمارے یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ کی ممبر کیوں نہیں بنیں؟ مجھے اس بات کا فخر ہے کہ انٹر نیٹ پر جو بھی اردو کمپیوٹنگ سے متعلق اور فعال ہے، میرے اس گروپ کا ممبر ہے یا رہا ہے، اس فورم کے سارے منتظمین اور سرگرم ممبران سے بھی میں اسی نسبت سے واقف ہوں (اور یہی وجہ ہے میرے اس رتبے کی)۔میں اس فورم کے ذریعے آپ کو دعوت دیتا ہوں اس گروپ کی ممبری کے لئے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
اعجاز اختر صاحب،
السلام علیکم

اس گرمجوش استقبال پر شکریہ۔
جہاں تک فعال شمولیت کا تعلق ہے، تو اس کی وجہ لمبی چھٹیاں اور سمسٹر کی نئی نئی شروعات ہے۔ :)

آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا

آپ نے فرمایا کہ اردو سیک کا ویب پیج کھولتے ہوئے پینٹیم 3 کے ساتھ بھی دس منٹ لگ گئے ہیں۔ یہ ایک بہت فکر مند ہونے والی بات ہے۔
بہرحال، اردو سیک کے سائٹ کی رفتار کچھ وجوہات کی بنا پر سست ہے، جس کی (پہلی وجہ) ویفٹ کی مدد سے فونٹ کا ایمبیڈ ہونا ہے (دوسری وجہ) انٹر نیٹ ایکسپلورر کا استعمال ہے۔

اگر کوئی عام سائٹ نستعلیق میں بنی ہو اور آپ اُسے فائر فوکس میں کھولیں، تو وہ بہت جلد کھل جاتی ہے۔ (اردو سیک کو فائر فوکس میں نہیں کھولا جا سکتا ویفٹ کی وجہ سے)۔

آپ اپنا فونٹ مجھے ای میل کر دیں (یا پی ایم میں جا کر اپ لوڈ کر دیں)۔ وولٹ ورک کا اگر کوئی ماہر ہے تو وہ گوہر صاحب ہیں۔ میں کوشش کروں گی کہ انہیں وولٹ ورک کے لیے آمادہ کیا جائے۔
(ذاتی طور پر میں نے وولٹ ورک کبھی نہیں کیا کیونکہ کسی انجان وجہ سے وولٹ ورک کا سوفٹ ویئر میرے سسٹم میں انسٹال نہیں ہو پاتا)۔

آپ نے فرمایا کہ آپ کو نفیس ویب نسخ پسند ہے کیونکہ یہ نستعلیق کے بہت قریب ہے۔

میرے خیال میں میرا چیزوں کے دیکھنے کا زاویہ مختلف ہے۔ میں کسی بھی نسخ فونٹ کی نستعلیق سے قربت نہیں دیکھ رہی ہوتی ہوں، بلکہ انفرادی طور پر دیکھتی ہوں کہ اردو کس فونٹ میں صاف اور بہتر پڑھی جا رہی ہے۔ چونکہ اس معاملے میں غدیر اپنے موٹے سائز کی وجہ سے نفیس ویب نسخ سے آگے ہے، اس لیے شاید مجھے یہی پسند ہے۔ (غدیر چھوٹے سائز پر خوبصورت نہیں ہے، بلکہ 14 کے سائز سے اس کی خوبصورتی شروع ہوتی ہے)۔ دوسری اہم بات غدیر میں عربی اور فارسی کی مکمل سپورٹ ہے جو اسلامی ٹیکسٹ پر کام کرتے ہوئی اہم ضرورت کے ساتھ سامنے آتی ہے۔

جہاں تک رہی بات لول کی، تو اعجاز انکل، ہم کو اس کا ترجمہ کرنا پڑے گا۔ کیا خیال ہے اگر لول کی جگہ ہاہاہا لکھا جائے۔ ویسے اگر ہنس کر لوٹ پوٹ ہونے سے واقعی خون کی گردش تیز ہوتی ہے اور صحت مند ہے تو پھر مجھے اجازت دیں کہ میں آپ کے لیے لول کا ہی استعمال جاری رکھوں۔ ہمیں بزرگوں اور معلمین کے سائے کہ بہت ضرورت ہے اور ماشاء اللہ آپ میں تو یہ دونوں خوبیاں جمع ہیں۔

باقی رہا آپ کے یاہو گروپ کی ممبر شپ کا۔۔۔۔۔ دیر آید درست آید کے موافق مجھے اب اس کا موقع فراہم کیجیے۔ (کیا آپ مجھے یاہو گروپ کا ایڈریس دے سکتے ہیں؟)

والسلام۔
 

مہوش علی

لائبریرین
السلام علیکم

تمام احبات سے گذارش ہے کہ وہ ذیل کی پی ڈی ایف فائل ڈاؤنلوڈ کریں۔

۔ اس میں جوہر نستعلیق اور نفیس نستعلیق کے موازنہ کیا گیا ہے۔
۔ نیز خطاطی کے حوالے سے چند اور اہم نکات پر گفتگو کی گئی ہے۔

والسلام۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش، ماشاءاللہ آپ نے باقاعدہ مقالہ تحریر کردیا ہے اس موضوع پر۔ ہم آپ کی پڑھائی کا حرج نہیں چاہتے لیکن آپ یہاں پھر بھی آنے کا وقت نکالتی رہیں۔ بائی دا وے کیا پڑھ رہی ہیں۔ کچھ اپنے بارے میں تعارف والے فورم میں لکھیں۔ یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ کا ایڈریس ذیل میں ہے:

http://groups.yahoo.com/group/urdu_computing/
 

نوید

محفلین
السلام علیکم

مہوش کی جانب سے بھیجا گیا ۔۔۔۔۔ نستعلیق ٹیسٹ ۔۔۔۔
 

Attachments

  • dibujo_137.jpg
    dibujo_137.jpg
    10.4 KB · مناظر: 1,152

Mani

محفلین
اردو ٹریو ٹائپ فونٹ کی تلاش

اگر آپ( اور عبدالرحمٰن صدیقی) ان پر کام کرنا چاہیں تو میں آپ کو میل سے بھیج دوں یا یہاں ہی پیسٹ کر دوں؟

شکریہ انکل جی

پچھلے دنوں میں ایک پراجیکٹ کے سلسلے میں لاہور کی مختلف آئی ٹی یونیورسٹیز میں گیا جہاں مجھے آئی ٹی کے حوالے سے جن لوگوں سے واسطہ پڑا وہ زیادہ تر بائیس سے اٹھائیس سال تک کی عمر کے تھے ۔

آپ کی عمر اور تجربہ دیکھ کر بہت خوشی ھوئی ۔ اگر آپ مجھے میل کر دیں تو مشکور ہوں گا۔

اور اگر محترمہ مہوش اور آپ کی گائیڈ لائن شامل حال رہی تو انشاء اللہ کامیابی نصیب ہو گی

میں آجکل عربی فونٹ بنانے کی کوشش شروع کر رہا ہوں جو کہ اس فونٹ سے ملتا جلتا ہو جو سعودی حکومت قرآن پاک میں استعمال کر رہی ہے ۔ اگر کامیابی ملی تو انشاء اللہ اردو فونٹ بھی تیار کیا جائے گا۔

طالب دعاء و سرپرستی

عبدالرحمٰن صدیقی
arsiddiqi@gmail.com
مانی بھائی
03004585364
 

منہاجین

محفلین
اِلتواء

مہوش علی:

لو جی، ہمارے خطاط صاحب تو رمضان المبارک میں مصروف ہوں گے اور عید کے بعد ہی وقت دے سکیں گے۔

نبیل بھائی نے بالکل صحیح کہا، آپ نے ایک عمدہ تحریر لکھی۔ اِس سے گلائفز کی تیاری میں رہنمائی ملے گی۔ بہت بہت شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ خواتین و حضرات سے گزارش ہے کہ اس موضوع پر ڈسکشن کسی نہ کسی بہانے سے جاری رکھیں، اس سے میرے دل کو تقویت ملتی ہے۔ منہاجین کسی طرح امانت علی گوہر کو یہاں گھیر کر لائے تھے، وہ نجانے کہاں غائب ہو گئے ہیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
اِلتواء

منہاجین نے کہا:
مہوش علی:

لو جی، ہمارے خطاط صاحب تو رمضان المبارک میں مصروف ہوں گے اور عید کے بعد ہی وقت دے سکیں گے۔

نبیل بھائی نے بالکل صحیح کہا، آپ نے ایک عمدہ تحریر لکھی۔ اِس سے گلائفز کی تیاری میں رہنمائی ملے گی۔ بہت بہت شکریہ

السلام علیکم
منہاجین بھائی، اب بہت ضروری ہے کہ کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے ڈاکٹر سرمد کو یہاں دعوت دی جائے، یا پھر کسی بھی طرح ذیل کے مسائل میں اُن کا مشورہ حاصل کیا جائے۔

1۔ ورٹیکل کرننگ کے لیے انہوں نے کون سا سوفٹ ویئر استعمال کیا ہے (اسی طرح فونٹ ڈیزائیننگ کے لیے)۔

2۔ دوسرا ہمیں ایک لسٹ چاہیے جس میں یہ بیان کیا گیا ہو کہ نفیس نستعلیق کے 982 گلائفز کون کون سے ہیں (مثلاً ایک حرف ہے "ط" جس کی ۱۸ ابتدائی اور درمیانی شکلیں دی گئی ہیں۔ تو سوال یہ ہے کہ یہ ابتدائی اور درمیانی شکلیں کون کون سے دوسرے حروف سے ملنے کہ وجہ سے بنتی ہیں۔

3۔ تیسری ایک لسٹ چاہیے ہے کہ ایک ہزار کے قریب مختلف الفاظ ملانے کے جو رولز نستعلیق میں استعمال کیے گئے ہیں، وہ کون کون سے ہیں۔

4۔ ویب نستعلیق بنانے کے لیے وہ جو اور تجاویز اور مشورے دینا چاہیں، اِس سب کے لیے ہم اُن کے شکر گذار ہوں گے۔

بہت اہم ہے کہ اس ورٹیکل کرننگ کے پروگرام، جس کی وجہ سے OTF formalism کا کام کیا گیا ہے، اُس پر مہارت حاصل کریں۔ میری معلومات ان پروگراموں کے متعلق صفر ہے، اور اگر کوئی اِن سے واقف ہو سکتا ہے تو وہ امانت علی گوہر ہیں۔

میری فیلڈ میڈیکل انجینئرنگ ہے اور کمپیوٹر نہیں۔ اس لیے مانی بھائی، میرے متعلق کسی غلط فہمی میں نہ رہیں :) ۔ گوہر صاحب سے تھوڑا بہت فونٹ میکنگ کے متعلق جان لینے کی وجہ سے ہم کو کوئی ایکسپرٹ نہ سمجھیں۔

مگر اب تو لگتا ہے کہ یہ سلسلہ جاری ہی رکھنا پڑے گا کیونکہ نبیل بھائی دل کا روگ لگا بیٹھے ہیں۔ اب ان کے دل کو تقویت پہنچانے کے لیے خمیرہ گاؤ زبان وغیرہ کام نہ آئیں گے، بلکہ ۔۔۔۔۔۔۔

نبیل بھائی،۔۔۔ ہم کوشش کریں گے اور کرتے رہیں گے ۔ انشاء اللہ۔

والسلام۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ابھی ڈوبتے دل کے ساتھ نوٹ کیا ہے کہ پیچان اردو پورٹل کے حافظ سعد شیخ ہماری فورم پر رجسٹر تو ہو گئے ہیں لیکن پتا نہیں وہ لاگ ان کر سکیں گے یا نہیں۔ انہوں نے بھی امانت صاحب کی طرح ہماری وارننگ کو پرکاہ کی اہمیت نہیں دی۔ نجانے یہ قابل لوگ ہماری باتوں درخوراعتنا کیوں نہیں جانتے۔ آپ لوگوں کی اطلاع کے لیے عرض ہے حافظ صاحب سید الخطاطین سید نفیس کے شاگرد ہیں۔ وہی سید نفیس جن کے نام پر نفیس فونٹس ہیں۔ اب میں دعا ہی کرسکتا ہوں کہ امانت علی گوہر اور حافظ سعد شیخ صاحبان جلد ہماری ڈسکشن میں شامل ہو سکیں۔
 

جیسبادی

محفلین
لاگ اِن میں یہ بات بھی کچھ لوگوں کیلئے شاید مسلئہ پیدا کرتی ہو کہ انہیں یاد نہ رہتا ہو کہ پاسورڈ اردو میں دیا تھا یا انگریزی میں۔ ممکن ہے میرا خیال غلط ہو، اور پاسورڈ انگریزی یا اردو کی قید سے آزاد ہو۔
 

Mani

محفلین
اِلتواء

میری فیلڈ میڈیکل انجینئرنگ ہے اور کمپیوٹر نہیں۔ اس لیے مانی بھائی، میرے متعلق کسی غلط فہمی میں نہ رہیں :) ۔ گوہر صاحب سے تھوڑا بہت فونٹ میکنگ کے متعلق جان لینے کی وجہ سے ہم کو کوئی ایکسپرٹ نہ سمجھیں۔

مگر اب تو لگتا ہے کہ یہ سلسلہ جاری ہی رکھنا پڑے گا کیونکہ نبیل بھائی دل کا روگ لگا بیٹھے ہیں۔ اب ان کے دل کو تقویت پہنچانے کے لیے خمیرہ گاؤ زبان وغیرہ کام نہ آئیں گے، بلکہ ۔۔۔۔۔۔۔

نبیل بھائی،۔۔۔ ہم کوشش کریں گے اور کرتے رہیں گے ۔ انشاء اللہ۔

چلو جی یہ غلط فہمی بھی رفع ہو گئی ۔ میں آ پ کو بل گیٹس کے “گیٹس“ پر تالے لگانے والی سمجھ رہا تھا لیکن آپ تو حکیم سعید کی ڈگر پر نیبل کو خمیرہ گاؤ زبان وغیرہ کا مشورہ دے رہے ہیں۔
اور دوسرا محترم انکل جی کی میل کا انتظار کر رہا ہوں ۔ انھوں نے مجھے راہنمائی دینے کا وعدہ کیا تھا۔
اور دوسرا منہاجین بھائی کے خطاط تو مصروف ہیں ۔ میں کسی اور خطاط کا بندوبست کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

والسلام
عبدالرحمن صدیقی
المعروف مانی بھائی۔
 

الف عین

لائبریرین
معاف کرنا مانی اور مہوش بھی۔ میں مصروف تھا اور ویک اینڈ میں آفس نہیں آ سکا تھا۔ اور میرا لیپ ٹاپ آج کل بیمار ہے۔ بہر حال دیر آید درست آید۔ امید ہے کہ آپ دونوں فانٹ پر کچھ کام کر سکیں گے۔
یہ اس وقت پوسٹ نہیں ہو سکا کیوں کہ میرا انٹر نیٹ جواب دے گیا تھا اور بہت دیر تک اپ لوڈ نہیں کر سکا۔ آپ دونوں بھی غالباً اردو کمپیوٹنگ ہاھو گروپ کے ممبر بن گئے ہیں۔ خوش آمدید بجائے پرائیویٹ پیغام کے میں ان فانٹس کو یہاں ہی پوسٹ کر رہا ہوں کہ کوئی اور بھی اس کارِخیر میں دل چسپی لینا چاہے۔
اعجاز
 

الف عین

لائبریرین
کمپیوٹر میں اردو تحریر

چلئے میں بھی یہ اردو تحریر کی فائل سب کے ساتھ یہاں بھی شیر کر لیتا ہوں۔ اس میں بھی کچھ وہی باتیں ہیں جو مہوش نے اٹھائی ہیں، اگرچہ مہوش اس پر باقاعدہ ریسرچ کر رہی ہیں۔
 

منہاجین

محفلین
اردو کی ترقی یونیکوڈ ہی سے ممکن ہ

اعجاز اختر:

بہترین تحریر دی آپ نے۔ اِس سے بہت سے ذہنوں سے اِشکالات دور ہوں گے۔ خاص طور پر آپ کا یہ جملہ اردو دنیا جتنی جلدی یونی کوڈ کو اپنا سکے گی، اردو کی ترقی کی راہیں دور جدید میں مزید ہموار ہوں گی۔

ایسی تحریر کو بطورِ مِسل لف کرنے کی بجائے نئے پیغام کے طور پر چسپاں کر دیا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔ لف شدہ پیغام کو اتار کر پڑھنے میں اکثر سستی ہو جاتی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
منہاجین: آپ بخوشی طویل ہوتے ہوئے پیغامات کو تقسیم کر سکتے ہیں۔ دراصل فورم میں موجودہ کیٹگری اور فورم کی hierarchy ناکافی ہے اور مجھے شدت سے سب فورمز کی ضرورت کا احساس ہو رہا ہے۔ اس کے لیے ایک موڈ موجود ہے تو سہی۔ وقت ملتے ہی اسے انسٹال کردوں گا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
السلام علیکم

نبیل بھائی، یہ بتائیں کہ فونٹ میں اگر کافی سارے Ligatures استعمال کیے جائیں تو کیا فونٹ کی رفتار سست پڑ جاتی ہے؟؟؟؟

ابھی ابھی ایک دلچسپ انکشاف ہوا ہے، جو شاید اتنا اہم ثابت نہ ہو، تاہم پھر بھی یہ بات بہت اہم ہے کہ آپ سب کے ساتھ اسے شیئر کیا جائے۔

میں نے انپیج کے نوری نستعلیق فونٹز کو ہائی لوجک سوفٹ ویئر میں اوپن کیا، اور پتا نہیں کیسے خود بخود یہ 89 فونٹز میری ونڈو کی فونٹ ڈائیریکٹری میں انسٹال ہو گئے۔

مزید اتفاق یہ ہوا کہ "ایڈیٹر" میں میں کچھ لکھنا چاہ رہی تھی کہ نوری نستعلیق کا 88 نمبر والا فونٹ کلک ہو گیا۔۔۔۔ اور میری حیرت کی انتہا نہ رہی جب ایڈیٹر میں کچھ اردو الفاظ نوری نستعلیق میں بالکل صحیح نظر آنے لگے۔

unbenannt2jl.gif


یہ الفاظ بولڈ اور اٹیلک بھی نظر آ رہے ہیں اور ان کا سائز بھی چھوٹا بڑا ہو رہا ہے۔

میں نے انہیں کاپی کر کے ایم ایس ورڈ اور اوپن آفس میں پیسٹ کرنے کی کوشش کی، مگر وہاں یہ کام نہیں کر رہے۔

(اگر آپ کو خود ٹرائی کرنا ہے تو نوری نستعلیق کے 88 فونٹ کو ایڈیٹر میں کھول کر تمام کنجیوں کو ایک ایک دفعہ دبائیں۔۔۔۔ آپ کو اوپر تصویر میں دیے گئے تمام الفاظ مل جائیں گے)۔


مجھے نہیں پتا کہ یہ انکشاف کتنا اہم ہے۔ بہرحال ذیل کی باتوں کا تجزیہ کرتے ہیں:

1۔ نوری نستعلیق کے یہ فونٹ اصل میں ٹرو ٹائپ فونٹز ہیں۔

2۔ نوری نستعلیق کے ان 89 فونٹز کا کُل سائز تقریبا 10 ایم بی ہے۔

3۔ نوری نستعلیق کے یہ 89 فونٹز پچانوے فیصد Ligatures پر مشتمل ہے۔ ( Ligature سے مراد یہ ہے کہ تین یا اس سے زیادہ حروف پر مبنی لفظ کی ایک مکمل پری ڈیزائنڈ تصویر پیش کر دینا بجائے فونٹ کے انفرادی حروف کو ملا کر لفظ بنانے کے)

4۔ اب لیگیچرز کے حوالے سے دو سوالات اہم ہیں۔ (پہلا سوال) کیا لگیچرز استعمال کرنے سے فونٹ کی سپیڈ کم ہو جاتی ہے؟ (دوسرا سوال) لیگیچرز کا بہت زیادہ استعمال کرنے سے فونٹ کا سائز بڑھ جاتا ہے۔ تو کیا اگر کسی ایک فونٹ کا سائز بہت بڑا ہو تو اُس کی سپیڈ بھی کم ہو جاتی ہے؟

(میرا مقصد یہ ہے کہ اگر نوری نستعلیق کے ان فونٹز کو ایک ہی فونٹ کے نام کے ذیل میں جمع کر دیا جائے تو اُس کا سائز بھی بڑھ جائے گا اور لگیچرز کی تعداد بھی)

میں نے تاہوما فونٹ کا سائز دیکھا ہے جو کہ 1,5 ایم بی ہے، مگر اس بڑے سائز کے باوجود تاہوما فونٹ کی سپیڈ میں کوئی کمی نہیں آتی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بات کو مختصر کرتے ہوئے یہ عرض کرنا چاہتی ہوں کہ اگر فونٹ کے سائز بڑا ہونے اور لگیچرز کی تعداد زیادہ ہونے سے فونٹ کی سپیڈ میں کچھ کمی نہیں آتی، تو میں بھرپور طریقے سے اس بات پر زور دوں گی کہ "ویب نستعلیق" کے لیے اس آپشن کو زیرِ نظر رکھا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آئیے اب اس آپشن کا موازنہ ورٹیکل کرننگ والے آپشن سے حاصل کیے جانے والے نستعلیق سے کرتے ہیں۔

1۔ ورٹیکل کرننگ ٹیکنالوجی ابھی میچور نہیں ہوئی ہے۔ اس کی رفتار اتنی سست ہے کہ پینٹیم 3 تک کے کمپیوٹر اسے کبھی بھی استعمال نہیں کر پائیں گے۔

اور پینٹیم 4 والے کمپیوٹر بھی اسے بھرپور طریقے سے نہیں استعمال کر سکتے۔

اس کے مقابلے میں، اگر فانٹ کے سائز اور لگیچرز کی تعداد زیادہ ہونے سے اگر سپیڈ پر کچھ فرق نہیں پڑتا، تو اس کا مطلب ہو گا کہ پینٹیم 2 تک کے سسٹمز بھی ایسے "ویب نستعلیق" کو با آسانی استعمال کر سکیں گے۔


2۔ جہاں تک اس لگیچرز بیسڈ سٹائل پر ویب نستعلیق فونٹ تیار کرنے کا تعلق ہے، تو یہ نہایت ہی آسان ہے اور ہم جیسے اناڑی کھلاڑی بھی اسے بغیر دقت کے تیار کر سکیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نبیل بھائی۔۔۔۔ ہیلپ۔

اگر اس بات کا جواب اثبات میں ہے کہ فونٹ کا اپنا سائز بڑا ہونے اور لگیچرز کی تعداد زیادہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، تو پھر میرا بھرپور ووٹ اس آپشن کے لیے ہو گا۔

والسلام۔
 
Top