بہتر اردو فونٹ کی تلاش میں

الف عین

لائبریرین
تھوڑا میں نے جلدی کر دی اپنے فانٹس پوسٹ کرنے میں۔ اس کے بعد دو فانٹس میں اصلاح کی ہے اور باقی میں مزید کر رہا ہوں۔
ایشیا ٹائپ نارمل حروف میں خوبصورت ضرور لگتا ہے لیکن اس میں کتنے حروف شامل ہی نہیں ہیں؟؟ باذوق کی ہ ٹ م ل فائل میں بھی کچھ گلفس براؤزر نے کسی اور فانٹ سے لے لئے ہیں جیسا م س ورڈ لے لیتا ہے۔ میں نے یہ سکرین شاٹس نوٹ پیڈ میں فانٹ تبدیل کر کے لئے ہیں۔ جو صحیح صورتِ حال دکھاتے ہیں۔ اب دیکھیں کہ ایشیا ٹائپ کہاں ہے؟؟ اس ٹیسٹ میں میں نے ’ئے‘ کا سنگل کیریکٹر بھی نہیں دیا ہے، کچھ فانٹس میں اسے جب تک ہمزہ اورے نہیں ٹائپ کیا جائے، یہ نہیں دکھاتا۔ سنگل کیریکٹر سے میری مراد 06D3 ہے۔
(ایک مزے کی بات یہ کہ اردو ویب میں فانٹ سائز اور رنگ میں جو مشکلات ہوتی ہیں اس میں میں نے ایڈ من پینل کو ایڈمن نبیل پڑھا تھا!! خود میں نے ورڈ کے نارمل ٹیمپلیٹ میں اس فانٹ کو 16 سائز میں دے رکھا ہے تب پڑھنے لکھنے میں آسانی ہوتی ہے۔)
 

الف عین

لائبریرین
اور ہاں نفیس نستعلیق میں ایک بات پر غور کیا ہے۔ اس میں اعراب اگر آخر میں دئے جائیں تب ہی صحیح کام کرتے ہیں۔ آپ ’شدّہ‘ ہی لکھ کر دیکھئے۔ اگر ’ہ‘ کے بعد شدّہ لگائیں تو درست نظر آئےگا، دال اور ہ کے بیچ میں لگانے سے وہ لفظ کے اوپر نہیں آئے گا۔ اکثر اعراب حرف کے جسم میں چھپ جاتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
لیجئے دو عدد فانٹس تازہ بتازہ حاضر ہیں اصلاح کے بعد

تدوین۔۔۔۔ فائیل حذف کر دی گئ ہے دیکھیں ڈاؤن لوڈس
 

باذوق

محفلین
اردو نسخ ایشیا ٹائپ میں مزید بہتری ۔۔۔۔ ؟؟

اعجاز صاحب ، آپ ایسا کیوں نہیں کرتے کہ " اردو نسخ ایشیا ٹائپ " کو ہی مزید ڈیولوپ کر کے اس میں غیرموجود حروف کو شامل کر دیں ۔۔۔ ؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
باذوق، میری انفارمیشن کے مطابق ایشیا ٹائپ کا لائسنس ایسے کام کی اجازت نہیں دیتا۔
 

باذوق

محفلین
کاپی رائٹ کا مسئلہ ۔۔۔ ؟

نبیل نے کہا:
باذوق، میری انفارمیشن کے مطابق ایشیا ٹائپ کا لائسنس ایسے کام کی اجازت نہیں دیتا۔
مجھے بھی اس بات کا پتا ہے۔
لیکن آپ کو شاید معلوم ہو کہ “ ایشیا ٹائپ“ کی بنیاد پر روزنامہ بوریت والوں نے اپنا الگ فونٹ “ اردو نسخ یونی کوڈ “ کے نام سے متعارف کروایا ہے۔ (جو ایشیا ٹائپ کے مقابلے میں کسی حد تک بہتر ہے) کیا یہ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے ضمن میں آئے گا؟
“ خلاف ورزی “ کی بات میں نے اس لیے کی ہے کہ ۔۔۔
میرے ایک دوست نے بھی “ اردو نسخ ایشیا ٹائپ“ میں ردوبدل کے ذریعے اس فونٹ کی مزید بہتر شکل سامنے لائی ہے ( جس میں تقریباََ وہ سارے ہی گمشدہ حروف ہیں جن کی طرف اعجاز صاحب نے توجہ دلائی ہے) ۔۔۔ لیکن میرے دوست اس فونٹ کو منظر عام پر لانا نہیں چاہتے ، جس کی وجہ نامعلوم ہے ۔
(میرے اندازے کے مطابق ، یہی کاپی رائٹ کا مسئلہ ہے ) ۔
نبیل ، آپ کی اور جیسبادی کی کیا رائے ہے اس ضمن میں ؟؟
 

الف عین

لائبریرین
اپنے دوست سے کہیں کہ وہ فانٹ فائل مجھے بھیج دیں۔ میں وہ گلفس استعمال نہیں کروں گا، صرف ان کا محلِ وقوع کافی ہے۔ ممکن ہے کہ یہ فانٹ اچھا ثابت ہو۔ ویسے میں خود اپنے نئے چاروں فانٹس کو خود استعمال کر کے ان کے مسائل دور کر رہا ہوں فی الحال۔ مکمل مطمئن ہو جانے کے بعد آخر شکل یہاں پوسٹ کروں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
باذوق، زیادہ بہتر تو آپ کو کوئی اور دوست ہی بتا سکیں گے، میرا تو یہی خیال ہے کہ ذاتی حیثیت میں فونٹس پر تجربات کرنے میں کوئی ہرج نہیں ہے لیکن اسے عوام الناس کے سامنے پیش کرنے میں احتیاط برتنی چاہیے۔
 

الف عین

لائبریرین
میں نے گوہر اب تک نہیں دیکھا تھا۔ کل گوگل کر کے امانت علی صاحب کی نفیس آن لائن سے کئ فانٹس ڈاؤن لوڈ کئے۔ اور مزید تحقیق کی۔
اس سائٹ سے سارے فانٹس میں صورتِ حال ایک ہی ہے۔ یہی فانٹس ہیں۔ جال، منقوش، سہاب، سمدا یا صمدہ، تفسیر اور گوہر۔ ان سب میں مسائل ہیں:
زوج زونج نہیں۔ صلی اللہ علیہ وسلم مکمل نشان نہیں۔ شعر اور صفحہ نمبر کے نشانات الٹے۔ مصرع کا نشان نہیں۔۔ شدہ اور تنوین عربی
اردو نسخ یونی کوڈ: کوئی گلف ہی نہیں۔ ظاہر ہے کہ کام نہیں کرے گا۔
اردو نستعکلیق یونیکوڈ: شہزادہ عاشق: کام نہیں کرتا۔ حروف مفرد نظر آتے ہیں۔
علیم اردو یونی کوڈ: گول ت نہیں، ہمزہ الف نہیں، زوج، زونج، صلی اللہ علیہ وسلم مختصر نہیں، صفحہ، عدد کے نشانات نہیں
فارسی سمپل بولڈ۔ بیشتر نشانات نہیں۔ زوج زونج نہیں
نستعلیق لائک: علیم اردو کی طرح
پاک ٹائپ تحریر: زوج، زونج، سبھی نشانات، بہترین۔ اللہ نہیں۔ عربی شدہ تنوین عرنی کی طرح


اب آئیے فدوی کے فانٹس کی طرف:
اردو نسق پاک تحریر کا ٹیمپلیٹ: ۔زوج زونج
پرابلم۔شدّہ اور زیر۔ تنوین اللہ تخلص

اردو لائف:۔ سارے فانٹس بیشتر نشانات نہیں۔
نقش: غدیر اور ایکس زار پر منحصر:
پرابلم: تخلص زوج زونج

نگارش:اردو لنک: پرابلمِ ۂ زوج زونج
اردو نگار۔ نفیس ویب نسخ پر منحصر۔
زوج زونج
پرابلم: آخر ۂ
کچھ میں نے اپنے فانٹس میں مزید سدھار کئے ہیں۔ کیا یہاں پھر اپ لوڈ کر دوں یا باذوق اور شاکر کو ٹیسٹنگ کے لئے ذ پ کر دوں؟
 

دوست

محفلین
پچھلی بار بھی باذوق بھائی نے فونٹ ٹیسٹ کرکے دیے تھے اب بھی شاید میرے پاس وقت نہ ہو۔اصل میں میرے امتحان ہیں اور میں کمپیوٹر کے قریب آج کل کم ہی آرہا ہوں۔انشاءاللہ جولائی میں فارغ ہوجاؤں گا۔
 

باذوق

محفلین
ٹسٹ کر کے دیکھنا ہوگا

اعجاز اختر نے کہا:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کچھ میں نے اپنے فانٹس میں مزید سدھار کئے ہیں۔ کیا یہاں پھر اپ لوڈ کر دوں یا باذوق اور شاکر کو ٹیسٹنگ کے لئے ذ پ کر دوں؟
آپ ذ۔پ سے بھیج دیں یا یہاں اَپ لوڈ کردیں ، جیسا مناسب سمجھیں۔
میں اوپن آفس میں‌چیک کر کے نتیجہ پوسٹ کردوں گا ۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
کل رات اور آج صبح میں نے اردو نسق پر کام مکمل کر لیا ہے اپنی بیٹا ٹیسٹنگ کر کے۔ اور اب میں امجھتا ہوں کہ یہ اردو نسق فانٹ کافی حد تک مکمل ہے اور نستعلیق سے بہت زیادہ قریب۔ اب نستعلیق لائک فانٹ کی بہ نسبت اس میں زیادہ ہی نستعلیقیت ہے۔ چھوٹی ی، ئ اور کاف کی ابتدائی شکلوں پر میں نے کافی محنت کی ہے۔ حاضر ہے یہ فانٹ۔
 

الف عین

لائبریرین
ایک اور فانٹ حاضر ہے۔ یہ گوہر کے ٹیملیٹ پر ہے جو کہ اگرچہ مکمل فانٹ نہیں ہے لیکن پھر بھی کئ ضروری کیریکٹرس اس میں موجود ہیں۔ اور گوہر کی مناسبت سے میں نے اس کا نام ’زمرّد‘ رکھا ہے۔ اس سے پہلے شہرزاد فانٹ کی دوسری شکل کا نام اسی مناسبت سے طلسم رکھا تھا لیکن اس فانٹ میں اکثر کیریکٹرس نہیں ہیں، اس لئے چھوڑ دیا ہے اسے۔ اس میں محض ہمزہ ی کی آخری شکل اور کاف کی شکلوں کا خیال رکھا ہے میں نے اور آخری ی (فائنل فارم) کو زیادہ نستعلیق کرنے کی کوشش نہیں کی ہے جیسی اردو نسق میں کی تھی۔
 

الف عین

لائبریرین
،مگر یہ تو بتاؤ کہ کون سا بہتر ہے؟ میں نے کچھ اردو کے ادبی یاہلو گروہوں میں دونوں کے نمونوں کی تصویریں پوسٹ کیں، اب تک تین ووٹ زمرد کے حق میں ہیں، اور ایک نے دونوں کو یکساں قرار دیا ہے۔ ویسے دونوں میں یہ فرق ہے کہ ج چ ح خ کی درمیانی شکل میں جو عجیب سی شکل زمرد میں ہے اسے میں نے اردو نسق میں دور کرنے کی کوشش کی تھی۔ اسی طرح ہمزہ ی کی مربوط شکل ، جیسے ۔گئی۔ میں، اسے بھی زمرد اور دوسرے نستعلیق نما فانٹس میں جو بدصورتی اور غیر نستعلیقیت تھی، اس سقم کو دور کرنے کی کوشش کی تھی، شاید اس میں کامیابی نہیں مل سکی۔ ممکن ہے کہ مزید کوشش کرنے پر کچھ کامیابی مل جائے۔ البتہ ابھی ابھی زمرد کی ایک غلطی کا پتہ چلا جسے ابھی سدھارا ہے، شدّہ کی جگہ دو پیش لگ گئے تھے۔،
 
اس موضوع کے شروع میں x.zar نامی فونٹ کا ذکر ہوتا رہا ہے۔ بعد میں یہاں کے پوسٹ پڑھنے کو موقع نہیں ملا۔ یہ فونٹ ایک سائیٹ سے مجھے ملا ہے۔ اگر کسی نے اُسے پوسٹ نہیں کیا۔ تو میں اپ لوڈ کرکے لنک یہاں دے دوں گا۔
 

دوست

محفلین
ایکس زر کا ربط ضرور دیجیے اس کا ذکر سنا تھا مگر حاصل نہ کرسکا۔
اور باذوق یہ الکاتب فونٹ اردو لنک کا ابتدائی ورژن سمجھ لیں۔ یہ ویب سائٹ بہت پرانی ہے کوئی 3 ،4 سال پرانی۔ مجھے یونیکوڈ کا اسی سے پتہ چلا تھا یہاں ایک پروگرام ہے اردو ورڈ پیڈ یہ پروگرام اتار کر میں اکثر شوقیہ لکھا کرتا تھا اس میں جو محفوظ نہیں ہوسکتا تھا چونکہ ونڈوز 98 پر یونیکوڈ کی اتنی سپورٹ نہیں تھی اور الفاظ ٹوٹ جایا کرتے تھے۔ بہرحال ابتدائی وقتوں کے لیے اس پر اردو کے بارے میں کچھ اچھا کام موجود ہے۔
 
Top