بھیڑ کے ساتھ ہی دلدل میں اترنا ہو گا (مخمور سعیدی)

نیرنگ خیال نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 1, 2021

  1. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,656
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    چل پڑے ہیں تو کہیں جا کے ٹھہرنا ہو گا
    یہ تماشا بھی کسی دن ہمیں کرنا ہو گا

    ریت کا ڈھیر تھے ہم، سوچ لیا تھا ہم نے
    جب ہوا تیز چلے گی، تو بکھرنا ہو گا

    ہر نئے موڑ پہ یہ سوچ قدم روکے گی
    جانے اب کون سی راہوں سے گزرنا ہو گا

    لے کے اس پار نہ جائے گی جدا راہ کوئی
    بھیڑ کے ساتھ ہی دلدل میں اترنا ہو گا


    زندگی خود ہی اک آزار ہے جسم و جاں کا
    جینے والوں کو اسی روگ میں مرنا ہوگا

    قاتلِ شہر کے مخبر در و دیوار بھی ہیں
    اب ستمگر اسے کہتے ہوئے ڈرنا ہو گا

    آئے ہو اسکی عدالت میں تو مخمورؔ تمہیں
    اب کسی جرم کا اقرار تو کرنا ہو گا

    مخمور سعیدی​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
    • زبردست زبردست × 1
  2. AinAlif

    AinAlif محفلین

    مراسلے:
    38
    جھنڈا:
    Pakistan


    بھائی صاحب! کیا ہم اس نظم کے کچھ اشعار کاپی کر سکتے ہیں پوسٹ بنانے کے لئے؟ ۔ اسکا لکھاری کون ہے
     
  3. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,656
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    نام عنوان اور غزل دونوں کے ساتھ موجود ہے۔ مخمور سعیدی۔۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. AinAlif

    AinAlif محفلین

    مراسلے:
    38
    جھنڈا:
    Pakistan
    جی بہتر
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    19,081
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    واہ ،
    نیرنگ بھیا شاندار انتخاب ۔
    ڈھیروں داد
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,656
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    اس زمرے میں نئی لڑی بنا کر اپنا تعارف کروا سکتے ہیں۔ محفل پر خوش آمدید
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,656
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شکرگزار ہوں نقیبی بھائی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. AinAlif

    AinAlif محفلین

    مراسلے:
    38
    جھنڈا:
    Pakistan
    میرا تعارف کچھ خاص نہیں ہے۔ ، میں نے اردو بلاگ لکھنا شروع کیا ہے کچھ ماہ پہلے ۔ دیگر سوشل میڈیا کی نسبت یہاں اچھی کمیونٹی ہے ۔
     
    آخری تدوین: ‏اپریل 1, 2021
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. AinAlif

    AinAlif محفلین

    مراسلے:
    38
    جھنڈا:
    Pakistan
    نئی لڑی بنا کر کیسے ؟؟۔۔۔ مجھے ابھی زیادہ اندازہ نہیں ہے اس سائٹ کا ۔ آج ہی جوائن کیا ہے میں نے
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. سیما علی

    سیما علی لائبریرین

    مراسلے:
    17,952
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بہت بہترین انتخاب !
    بہت شکریہ شریکِ محفل کر نے ہر
    بہت ڈھیر ساری دعائیں :):):):):)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,656
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    اس ربط پر کلک رنجہ فرمائیں جو میں نے دیا تھا۔۔۔ اوپر بائیں جانب ایک بٹن سا بنا ہوگا۔۔۔ "نئی لڑی ارسال کریں" بس اسی کا ٹینٹوا دبانے سے نئی لڑی کا خفیہ کمرہ ظاہر ہوجائے گا۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,656
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شکریہ اپیا :notworthy::bighug:
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  13. سیما علی

    سیما علی لائبریرین

    مراسلے:
    17,952
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    :in-love::in-love::in-love::in-love::in-love:
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. ایس ایس ساگر

    ایس ایس ساگر لائبریرین

    مراسلے:
    576
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بہت خوب انتخاب ہے نیرنگ خیال بھیا۔
    شریکِ محفل کرنے کا شکریہ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  15. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,656
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    نوازش ایس ایس ساگر بھائی :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  16. سیما علی

    سیما علی لائبریرین

    مراسلے:
    17,952
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ٹیٹوا دبانا خوب اور پھر خفیہ کمرے کا ظاہر ہونا ۔۔۔بہت پسند آیا!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  17. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,656
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    :devil3:
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  18. سیما علی

    سیما علی لائبریرین

    مراسلے:
    17,952
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    یہ خطرناک شتونگڑہ آگیا :):):):):)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  19. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,656
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    یہ خطرناک نہیں بالکل بھولا اور بےضرر ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1

اس صفحے کی تشہیر