بھیڑ کے ساتھ ہی دلدل میں اترنا ہو گا (مخمور سعیدی)

نیرنگ خیال

لائبریرین
چل پڑے ہیں تو کہیں جا کے ٹھہرنا ہو گا
یہ تماشا بھی کسی دن ہمیں کرنا ہو گا

ریت کا ڈھیر تھے ہم، سوچ لیا تھا ہم نے
جب ہوا تیز چلے گی، تو بکھرنا ہو گا

ہر نئے موڑ پہ یہ سوچ قدم روکے گی
جانے اب کون سی راہوں سے گزرنا ہو گا

لے کے اس پار نہ جائے گی جدا راہ کوئی
بھیڑ کے ساتھ ہی دلدل میں اترنا ہو گا


زندگی خود ہی اک آزار ہے جسم و جاں کا
جینے والوں کو اسی روگ میں مرنا ہوگا

قاتلِ شہر کے مخبر در و دیوار بھی ہیں
اب ستمگر اسے کہتے ہوئے ڈرنا ہو گا

آئے ہو اسکی عدالت میں تو مخمورؔ تمہیں
اب کسی جرم کا اقرار تو کرنا ہو گا

مخمور سعیدی​
 

AinAlif

محفلین


بھائی صاحب! کیا ہم اس نظم کے کچھ اشعار کاپی کر سکتے ہیں پوسٹ بنانے کے لئے؟ ۔ اسکا لکھاری کون ہے
 
چل پڑے ہیں تو کہیں جا کے ٹھہرنا ہو گا
یہ تماشا بھی کسی دن ہمیں کرنا ہو گا

ریت کا ڈھیر تھے ہم، سوچ لیا تھا ہم نے
جب ہوا تیز چلے گی، تو بکھرنا ہو گا

ہر نئے موڑ پہ یہ سوچ قدم روکے گی
جانے اب کون سی راہوں سے گزرنا ہو گا

لے کے اس پار نہ جائے گی جدا راہ کوئی
بھیڑ کے ساتھ ہی دلدل میں اترنا ہو گا


زندگی خود ہی اک آزار ہے جسم و جاں کا
جینے والوں کو اسی روگ میں مرنا ہوگا

قاتلِ شہر کے مخبر در و دیوار بھی ہیں
اب ستمگر اسے کہتے ہوئے ڈرنا ہو گا

آئے ہو اسکی عدالت میں تو مخمورؔ تمہیں
اب کسی جرم کا اقرار تو کرنا ہو گا

مخمور سعیدی​
واہ ،
نیرنگ بھیا شاندار انتخاب ۔
ڈھیروں داد
 

AinAlif

محفلین
میرا تعارف کچھ خاص نہیں ہے۔ ، میں نے اردو بلاگ لکھنا شروع کیا ہے کچھ ماہ پہلے ۔ دیگر سوشل میڈیا کی نسبت یہاں اچھی کمیونٹی ہے ۔
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
نئی لڑی بنا کر کیسے ؟؟۔۔۔ مجھے ابھی زیادہ اندازہ نہیں ہے اس سائٹ کا ۔ آج ہی جوائن کیا ہے میں نے
اس ربط پر کلک رنجہ فرمائیں جو میں نے دیا تھا۔۔۔ اوپر بائیں جانب ایک بٹن سا بنا ہوگا۔۔۔ "نئی لڑی ارسال کریں" بس اسی کا ٹینٹوا دبانے سے نئی لڑی کا خفیہ کمرہ ظاہر ہوجائے گا۔
 

سیما علی

لائبریرین
اس ربط پر کلک رنجہ فرمائیں جو میں نے دیا تھا۔۔۔ اوپر بائیں جانب ایک بٹن سا بنا ہوگا۔۔۔ "نئی لڑی ارسال کریں" بس اسی کا ٹینٹوا دبانے سے نئی لڑی کا خفیہ کمرہ ظاہر ہوجائے گا۔
ٹیٹوا دبانا خوب اور پھر خفیہ کمرے کا ظاہر ہونا ۔۔۔بہت پسند آیا!
 
Top