نکتہ ور

محفلین
کسی زمانے میں فکشن پر مبنی ایک کہانی پڑھی تھی۔ جس میں آج سے سو سال بعد کا منظر نامہ تھا ۔ اور کسی آفاقی تباہی کی وجہ سے ٹیکنالوجی کے وسائل تباہ ہو گئے تھے۔

اس کہانی میں ایک کردار نے بہت محنت کے بعد بغیر ٹیکنالوجی کی مدد کے بغیر حساب کتاب کرنے کا ہنر سیکھ لیا تھا اور وہ اُس دور کی دریافت تھی۔ :)
غالبا اردوڈائجسٹ میں چھپی تھی
 

محمداحمد

لائبریرین
ٹیکنولوجی در حقیقت انسان کے انرجی سائکلز کو کم سے کم تر استعمال میں لانے کا ایک ذریعہ ہے۔ دنیا میں ہر کام صرف انرجی سیونگ کے لیے ہورہا ہے۔ اس سے انسان کی مشقتوں میں دن بدن کمی آتی جارہی ہے۔ جب اتنا فائدہ ہوگا تو اس کے سائڈ افیکٹس تو ضرور ہونگے ہی۔

ٹھیک کہا آپ نے۔

ہم چونکہ ضرورت سے زیادہ فائدہ اُٹھا رہے ہیں تو ضمنی اثرات بھی اُسی نسبت سے ہیں۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
دعا تو نہیں مشورہ دے سکتا ہوں وہ بھی مفت۔۔۔ :bighug:
دعا کے پیسے لگیں گے۔

ہم دعا کے پیسے دینے پر راضی ہیں لیکن اس حد تک کہ پیسے روپے میں نہ بدل جائیں۔ :)

مشورہ ہم نہیں بھی مانگیں تو آپ نے دینا ہے۔ ضرور دیجے۔ :D:p
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
پُر فِکر تحریر ! :idea2:
لیکن یہاں میں ٹیکنالوجی کی وکالت کرنا چاہوں گا :) ،، جب یہ جاننا مقصود ہو کہ کوئی شے فائدہ مند ہے یا مضر تو حتمی فیصلے تک رسائی سے پہلے کُچھ ترتیب سے گُزرنا ہوتا ہے ،،،، جیسا کہ یہ ہے کیا ؟ اسم و ہیئت کو پھلانگنے کے بعد اس کا کُلیہِ کار کیا ہے یعنی کہ کرتا/تی کیا ہے؟ پھِر اگلا حدف یہ جاننا کہ اگر یہ دریافت نہیں ( قدرتی دریافت کُچھ بھی ہو سکتی ہے جاندار و بےجان! ) بلکہ انسانی ایجاد ہے ( ایک دو جگہ ترکیب "انسانی تخلیق" پڑھنے کو ملی جسے میں غلط سمجھتا ہوں جس پر پھِر کبھی بیٹھک کریں گے :) ) تو مقاصدِ ایجاد کیا ہیں کہ عموماً دریافت کا مقصد دریافت سے پہلے تعین شدہ ہوتا ہے ( اللہ رب العزت نے بے مقصد کُچھ نہیں تخلیق کیا) مگر انسانی ایجادات کا مقصد انسان پر منحصر ہوتا ہے !! اب یہ جدولِ بالا اُٹھا کر اگر ہم لفظ "ٹیکنالوجی" پر غالب کریں تو ذیل جوابات حاصِل ہوتے ہیں :
* تمام تفصیلات اور معنی رائج العام اصطلاحات کے مطابق تحریر کروں گا۔ مزید پیچ و خم پر بحث کے واسطے نیا دھاگہ یا اقتباس بہتر ہو گا۔

پہلے دو سوالوں کا جواب یکجا کر کے یوں ہے (اسم و ہیئت) : ٹیکنالوجی دو قدیم یونانی الفاظ سے ماخوذ ہے۔ ٹیکنے - لوجیا یاد رہے کہ یہ الفاظ بلا واسطہ نہیں بلکہ بل واسطہِ فرانسیسی انگریزی زباں میں داخل ہوئے۔ ٹیکنے ٹیکنیک کے زمرہ سے ہے یعنی فن،کمال یا علم کسی شے کا۔ لوجیا کے معنی کسی شے یا نظریہ کے بارے ، استعمال ، بحث ، ترتیب ، تنفیذ وغیرہ کے ہیں ! اب ذرا اختصار سے کام لیں تو معنی کُچھ کُچھ یوں دِکھتا ہے ،،،،،،، استعمال ، بحث ، ترتیب ، تنفیذ کا فن،کمال یا علم کسی شے یا نظریہ کے بارے میں !! مثلاً : میڈکل ٹیکنالوجی ، اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ، مکینِکل ٹیکنالوجی وغیرہ وغیرہ

مقاصد : ٹیکنالوجی کا مقصد اس کے معنی میں ظاہر ہے استعمال ، بحث ، ترتیب ، تنفیذ کا فن،کمال یا علم

مصرفِ مقصد یعنی استعمال (جو کہ فی الوقت ہمارا مقصود بھی ہے !! ) : یعنی کہ جب ایک ایجاد ہو جائے اور مقاصد بھی طے ہو جائیں تو مقاصد کا استعمال مصرفِ مقصد کہلائے گا۔مصرف ایجادات کے معاملے میں صنفِ متغیر ہے یعنی استعمال کرنے والے کی منشا اِسے اصل شکل دیتی ہے!
اب ایک مثال سے سب کُچھ ایک جگہ کر کے دیکھتے ہیں ،،،،

مثلاً ہتھوڑا : ہم سب ہتھوڑے سے تو اچھے سے واقف ہیں ۔ اس کی تعریف (اسم و ہیئت) قطعِ بحث ہوئی :)

مقصد و ایجاد: یقیناً اس کی ایجاد کُچھ ایسے ہوئی ہو گی کہ کسی نے کوئی سخت شے اُٹھا کر ضرب کی خاطر دوسری شے پر ماری جو غالباً پتھر یا لکڑی ہو سکتا ہے کیوں کہ ہتھوڑے کی سنگت انسانی تاریخ میں تحفطِ تاریخ سے کوسوں قبل سے ہمیں حاصل ہے !! اور اس وقت انسان سب سے زیادہ انہی دو اشیاء سے واقف تھا۔ پھر اس ضرب کرنے والی شے پر تجربات ہوئے اور ہمیں ہتھوڑا حاصِل ہوا۔

مصرفِ مقصد یعنی استعمال : استعمال شروع شروع میں تو بس کسی شے کو ضرب لگانا تھا تاہم بعد میں اشیاء کے زمرے میں انسانی سر اور باقی اعضاء بھی شمولیت اختیار کر گئے۔ :)

مقصد:
ضرب لگانا
مصرفِ مقصد اولیں: اشیاء کو ضرب لگانا ( فائدہ مند )
مصرفِ مقصد ثانی ( متغیر از منشا ): سر کھولنا ( عموماً نقصان دہ ، جب تک ذاتی بچاؤ مقصود نہ ہو :) )

میرے خیال میں اب تو دوست جان گئے ہوں گے خامی اِنفارمیشن ٹیکنالوجی میں ہے یا کہیں اور :)

سلامتی ہو !!
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
سید فصیح احمد صاحب بہت بہت شکریہ اس پُر مغز تحریر کا۔

اس کا ایک جواب تو سیدھا سیدھا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ "معاف کر دیجے آئندہ بھول کے بھی ایسی حرکت نہیں کریں گے۔" :):D

دوسرا جواب جو کہ واقعی جواب ہو :confused:

سو دوسرا جواب دینے کے لئے پہلے آپ کی تحریر کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ جس کے لئے ہم ابھی قاصر ہیں بلکہ اس معاملے میں فاسق و فاجر بھی ہوئے چلے جا رہے ہیں۔ لیکن فکر نہ کریں ۔ ہم عنقریب آپ کی تحریر کو سمجھ لیں گے کیونکہ ہمارے حلقہ احباب میں ایسے ایسے دوست ہیں کہ جو علم کا سمندر ہیں (وہ بھی برانڈ نیو، ان یوزڈ) وہ ابھی آکر چُٹکی بجاتے ہی مسئلہ حل کردیں گے۔ ہو سکتا ہے کہ ہماری طرف سے جواب بھی خود ہی مرحمت فرما دیں۔ ہم ٹیگ کر رہے ہیں۔

نیرنگ خیال
فلک شیر
فرحت کیانی

:D:p:D
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
سید فصیح احمد صاحب بہت بہت شکریہ اس پُر مغز تحریر کا۔

اس کا ایک جواب تو سیدھا سیدھا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ "معاف کر دیجے آئندہ بھول کے بھی ایسی حرکت نہیں کریں گے۔" :):D

دوسرا جواب جو کہ واقعی جواب ہو :confused:

سو دوسرا جواب دینے کے لئے پہلے آپ کی تحریر کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ جس کے لئے ہم ابھی قاصر ہیں بلکہ اس معاملے میں فاسق و فاجر بھی ہوئے چلے جا رہے ہیں۔ لیکن فکر نہ کریں ۔ ہم عنقریب آپ کی تحریر کو سمجھ لیں گے کیونکہ ہمارے حلقہ احباب میں ایسے ایسے دوست ہیں کہ جو علم کا سمندر ہیں (وہ بھی برانڈ نیو، ان یوزڈ) وہ ابھی آکر چُٹکی بجاتے ہی مسئلہ حل کردیں گے۔ ہو سکتا ہے کہ ہماری طرف سے جواب بھی خود ہی مرحمت فرما دیں۔ ہم ٹیگ کر رہے ہیں۔

نیرنگ خیال
فلک شیر
فرحت کیانی

:D:p:D

ارے بھائی کی جان ایسا نہیں ہے :) ،،،، خوب سوچو اور سوال اُٹھاؤ !! ،،، ایسا نہیں کرو گے تو زنگ لگ جائے گا اور وہ تو کیسے بھی کر کے اچھی بات نہیں :) میرا مقصود مضمون کا صحت مند پہلو سامنے لانا تھا اسی لیئے تو سب سے پہلے لِکھا کہ پُر فِکر تحریر ہے :) اور ہاں معذرت کہ قدرِ مخصوص سا انداز مضمون کی ساخت کی وجہ سے تھا اب اگر میں آسانیئے طبع کی طرف لُڑھک جاتا تو بیان ضعیف ہو جاتا نا :) سدا مُسکراتے رہو برادرِ محترم ، آمین :) اور ہاں جِن با کمال شخصیات کو آپ نے ٹیگ کیا جانتا تو میں تینوں کو ہوں مگر با ضابطہ ربط بس نیرنگ خیال بھائی سے ہوا ابھی تک علاوہ ازیں میں تینوں کا قدردان ہوں :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
سید فصیح احمد صاحب بہت بہت شکریہ اس پُر مغز تحریر کا۔

اس کا ایک جواب تو سیدھا سیدھا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ "معاف کر دیجے آئندہ بھول کے بھی ایسی حرکت نہیں کریں گے۔" :):D

دوسرا جواب جو کہ واقعی جواب ہو :confused:

سو دوسرا جواب دینے کے لئے پہلے آپ کی تحریر کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ جس کے لئے ہم ابھی قاصر ہیں بلکہ اس معاملے میں فاسق و فاجر بھی ہوئے چلے جا رہے ہیں۔ لیکن فکر نہ کریں ۔ ہم عنقریب آپ کی تحریر کو سمجھ لیں گے کیونکہ ہمارے حلقہ احباب میں ایسے ایسے دوست ہیں کہ جو علم کا سمندر ہیں (وہ بھی برانڈ نیو، ان یوزڈ) وہ ابھی آکر چُٹکی بجاتے ہی مسئلہ حل کردیں گے۔ ہو سکتا ہے کہ ہماری طرف سے جواب بھی خود ہی مرحمت فرما دیں۔ ہم ٹیگ کر رہے ہیں۔

نیرنگ خیال
فلک شیر
فرحت کیانی

:D:p:D
یہ سرخیہ جملہ صرف ہمارے لئے استعمال کر لیتے۔۔۔ جبکہ فرحت کیانی اور فلک شیر صاحب تو قریب ہر معاملے میں دماغ چلاتے رہتے ہیں۔۔۔ :p یہاں دماغ چلانا سے مطلب دماغ استعمال کرنا ہے۔۔۔ :D
 
کاش یہ تحریر چوری کی ہی ہوتی۔ :D:p

اگر ایسا ہوتا تو آج ہم خوشخطی کے ماہر ہوتے، ہجّے میں طاق ہوتے اور یادداشت بھی چوکس ہوتی۔ :ROFLMAO:

لفظ "چوکس" پر مجھے سخت اعتراض ہے ، آجکل کے لونڈے لپاڑے اسے کچھ اور معنوں میں استعمال کرتے ہیں۔ :p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین
یہ سرخیہ جملہ صرف ہمارے لئے استعمال کر لیتے۔۔۔ جبکہ فرحت کیانی اور فلک شیر صاحب تو قریب ہر معاملے میں دماغ چلاتے رہتے ہیں۔۔۔ :p یہاں دماغ چلانا سے مطلب دماغ استعمال کرنا ہے۔۔۔ :D
لاحول۔۔۔ ۔۔ آپ کے انداز تحریر سے لگ رہا ہے کہ فلک شیر صاحب سے مراسلت رہی ہے آپ کی۔۔۔ ۔ :cautious::p

سوچا ایک ساتھ ہی ہنس لیا جائے دونوں باتوں پر:

لیجے پھر :

:rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
سیکھا تو ہم نے بھی ایک نوجوان سے ہی ہے لیکن ہم معنی پوچھنا بھول گئے۔ :D:p

اس لیے ہی بڑے کہتے ہیں کہ اپنی عمر کے لوگوں میں وقت گزارنا چاہیے۔ :ROFLMAO:

نوجوان اس لفظ کو اپنی عمر کے حساب سے استعمال کرتے ہیں اور اس عمر میں کن خیالات کی یلغار ہوتی ہے اس بابت اسی "نوجوان" سے نہ پوچھ بیٹھیے گا۔ :p
 

محمداحمد

لائبریرین
ارے بھائی کی جان ایسا نہیں ہے :)

دوستانہ :)

،،،، خوب سوچو اور سوال اُٹھاؤ !! ،،، ایسا نہیں کرو گے تو زنگ لگ جائے گا

جہاں تک ہماری معلومات ہے زنگ ہمیشہ لوہے میں لگتا ہے۔ ہم نے کبھی بھی "بُھوسے" میں زنگ لگتے نہیں دیکھا ۔ سو آپ چِنتا نہ کریں۔ :)

میرا مقصود مضمون کا صحت مند پہلو سامنے لانا تھا اسی لیئے تو سب سے پہلے لِکھا کہ پُر فِکر تحریر ہے :)

:eek:

ہماری تحریر :confused:
اور
صحت مند پہلو :)

اتنی محنت نہ کیا کریں ۔ جان ہے تو جہان ہے۔ :p

ہم تو اپنی صحت کی وجہ سے پریشان ہیں آج کل۔ ڈاکٹر نے کہا ہے کہ دماغ کے زیادہ استعمال کرنے کی وجہ سے آپ کی صحت گری پڑی ہو گئی ہے۔ وجہ ڈاکٹر نے بتا دی پرہیز ہم نے خود سمجھ لیا۔ :):p

اور ہاں معذرت کہ قدرِ مخصوص سا انداز مضمون کی ساخت کی وجہ سے تھا اب اگر میں آسانیئے طبع کی طرف لُڑھک جاتا تو بیان ضعیف ہو جاتا نا :)

آپ نے پڑھنے والوں کے ضعف کی پرواہ نہیں کی اور ساری توجہ "بیان بازی" پر لگا دی۔ :)

سدا مُسکراتے رہو برادرِ محترم ، آمین :)

:):):)

جب تک اردو محفل ہے اور مسکراہٹ کے لئے مروجہ کیرکٹر نہیں بدلتے یہ تین مسکراتی علامتیں آپ کی دعا سے قائم و دائم رہیں گی۔ :)

اور ہاں جِن با کمال شخصیات کو آپ نے ٹیگ کیا جانتا تو میں تینوں کو ہوں مگر با ضابطہ ربط بس نیرنگ خیال بھائی سے ہوا ابھی تک علاوہ ازیں میں تینوں کا قدردان ہوں

یہ جو آپ نے ہمیں ڈرانے کے لئے اتنے مشکل مشکل لفظ لکھ دیے ہیں نا یہ ان باکمال و پُر جمال افراد کے لئے بازیچہء اطفال سے بھی کم ہیں ۔ غالباً ان افراد کے سامنے تماشہ بھی روز و شب ہوتا ہو گا۔ :)

اب آپ اپنی خیر منائیے۔ :D:p

(تمام تر باتیں ازراہِ مذاق لکھی ہیں تاہم کسی قسم کی دل آزاری کے نتیجے میں ادارہ ذمہ دار ہو سکتا ہے راقم کو ذمہ داری دینے والے ہمیشہ پچھتاتے رہیں ہیں اور پچھتاتے رہیں گے۔ :p)
 

نبیل

تکنیکی معاون
متعلقہ تحریر سے قدرے غیر متعلق ہے لیکن گوگل پر اب قران مجید سے متعلقہ سائٹس انڈکس ہو چکی ہیں۔ کسی بھی آیت کا کوئی حصہ ٹائپ کیا جائے تو گوگل فورا پوری آیت اور اس کی تفاسیر کے روابط فراہم کر دیتا ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ہاہاہا :LOL: نہیں بھئی ابھی تو نہیں مگر شوق رکھتے ہیں ہم کہ جناب فلک شیر کے بارے بہت تحسیں آمیز کلمات سن رکھے ہیں :)

میں نے "تحسین" کے ساتھ یہ جملہ پہلی بار پڑھا ہے۔۔۔ ۔ :twisted::laughing:

یعنی آپ نے جو کلمات سُن رکھے ہیں اُن میں "تحسین" کے بجائےکسی اور چیز کی آمیزش ہے؟ :eek::)
 
آخری تدوین:
Top