فرحت کیانی

لائبریرین
ابهی ایک ساته اتنی معلوماتی اور شاپرانہ پوسٹس پڑه لی ہیں کہ تبصرہ و اظہار رائے فرمانے کے لیے کچه وقت چاہیے ہو گا. :whew:

:thinking:
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
ابهی ایک ساته اتنی معلوماتی اور شاپرانہ پوسٹس پڑه لی ہیں کہ تبصرہ و اظہار رائے فرمانے کے لیے کچه وقت چاہیے ہو گا. :whew:

:thinking:
پیاری بہن اگر آپ چاہیں ( ذہنی مشقت سے بچنا ) :rolleyes: تو در گُزر کرنے کا صد فیصدی حق ہے آپ کو :p
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
دوستانہ :)

جہاں تک ہماری معلومات ہے زنگ ہمیشہ لوہے میں لگتا ہے۔ ہم نے کبھی بھی "بُھوسے" میں زنگ لگتے نہیں دیکھا ۔ سو آپ چِنتا نہ کریں۔ :)

:eek:

ہماری تحریر :confused:
اور
صحت مند پہلو :)

اتنی محنت نہ کیا کریں ۔ جان ہے تو جہان ہے۔ :p

ہم تو اپنی صحت کی وجہ سے پریشان ہیں آج کل۔ ڈاکٹر نے کہا ہے کہ دماغ کے زیادہ استعمال کرنے کی وجہ سے آپ کی صحت گری پڑی ہو گئی ہے۔ وجہ ڈاکٹر نے بتا دی پرہیز ہم نے خود سمجھ لیا۔ :):p

آپ نے پڑھنے والوں کے ضعف کی پرواہ نہیں کی اور ساری توجہ "بیان بازی" پر لگا دی۔ :)

:):):)

جب تک اردو محفل ہے اور مسکراہٹ کے لئے مروجہ کیرکٹر نہیں بدلتے یہ تین مسکراتی علامتیں آپ کی دعا سے قائم و دائم رہیں گی۔ :)

یہ جو آپ نے ہمیں ڈرانے کے لئے اتنے مشکل مشکل لفظ لکھ دیے ہیں نا یہ ان باکمال و پُر جمال افراد کے لئے بازیچہء اطفال سے بھی کم ہیں ۔ غالباً ان افراد کے سامنے تماشہ بھی روز و شب ہوتا ہو گا۔ :)

اب آپ اپنی خیر منائیے۔ :D:p
(تمام تر باتیں ازراہِ مذاق لکھی ہیں تاہم کسی قسم کی دل آزاری کے نتیجے میں ادارہ ذمہ دار ہو سکتا ہے راقم کو ذمہ داری دینے والے ہمیشہ پچھتاتے رہیں ہیں اور پچھتاتے رہیں گے۔ :p)

ہاہا :LOL: یعنی کہ تُم نے میرے کان کھچوانے کا مکمل بندوبست کر لیا ہے :p اور بھوسہ ؟؟ تم بھی کمال کرتے ہو میاں ، ایسی بھلی بھلی باتیں کرنے والے کا بھوسے سے کیا تعلق ؟؟ :eek: اور دوستانہ تو ہمیشہ قائم رہے گا ،،، آج کل اس کی کمی قحط نما ہے :)
لیکن ہمیں بیان باز کہ کر دِل ہی دُکھا دیا ،،، ظالم سماج آدمی !! ہنہ !! :brokenheart: ،،، اللہ بھائی کو ہمیشہ مسکان کی دولت سے مالا مال رکھے آمین :) اور ہاں یہ جو ہلکی روشنائی میں آخری سطر لکھی نا ،،، تو یہی کہوں گا کہ ہمیں ذرہ بھر نہیں سمجھے تُم میاں :)
 
محمداحمد

"بھوسے" کی تشبیہ اس خاکسار کے دماغ کے لئے تھی، آپ فکر نہ کریں۔ :)

"بیان بازی" والا "بیان" ہم واپس لے لیتے ہیں، آپ دل ہرگز نہ دُکھائیے۔ :)

ہلکی روشنائی والی سطر دوبارہ پڑھیے، آپ بھی ہمیں نہیں سمجھے۔ :D

شاد آباد رہیے۔ :)

اب آپ جانیں اور باکمال خواتین و حضرات۔ :D:p
 
فرحت کیانی

لائبریرین
پیاری بہن اگر آپ چاہیں ( ذہنی مشقت سے بچنا ) :rolleyes: تو در گُزر کرنے کا صد فیصدی حق ہے آپ کو :p
مفید مشورے کے لیے بہت شکریہ. میری جو ذہنی مشقت ہونی تهی وہ صفحہ دو کی پوسٹس پڑه کر ہو چکی. ہاں آئندہ اس صفحے سے درگزر کا حق ضرور استعمال کروں گی.
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
"بھوسے" کی تشبیہ اس خاکسار کے دماغ کے لئے تھی، آپ فکر نہ کریں۔ :)

"بیان بازی" والا "بیان" ہم واپس لے لیتے ہیں، آپ دل ہرگز نہ دُکھائیے۔ :)

ہلکی روشنائی والی سطر دوبارہ پڑھیے، آپ بھی ہمیں نہیں سمجھے۔ :D

شاد آباد رہیے۔ :)

اب آپ جانیں اور باکمال خواتین و حضرات۔ :D:p
ہاہا ،، ارے !! تو ہم بھی تو جناب کے بارے ہی کہ رہے تھے کہ اتنی بھلی بھلی باتیں کرنے والا انسان ،،،،،،، ہم بھلی کہاں کہتے ہیں ،، بس اِدھر اُدھر کی ہانکنے کی بُری عادت ہے :)
بھئی سمجھیں گے بھی سمجھائیں گے بھی ،،،، بس وقت درکار ہے مگر اچھا لگا اِس پہلی دھینگا مشتی پر :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
سید فصیح احمد صاحب بہت بہت شکریہ اس پُر مغز تحریر کا۔

اس کا ایک جواب تو سیدھا سیدھا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ "معاف کر دیجے آئندہ بھول کے بھی ایسی حرکت نہیں کریں گے۔" :):D
واہ . کیا جواب ہے (y):openmouthed:.

دوسرا جواب جو کہ واقعی جواب ہو :confused:
:jokingly:
سو دوسرا جواب دینے کے لئے پہلے آپ کی تحریر کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ جس کے لئے ہم ابھی قاصر ہیں بلکہ اس معاملے میں فاسق و فاجر بھی ہوئے چلے جا رہے ہیں۔ لیکن فکر نہ کریں ۔ ہم عنقریب آپ کی تحریر کو سمجھ لیں گے کیونکہ ہمارے حلقہ احباب میں ایسے ایسے دوست ہیں کہ جو علم کا سمندر ہیں (وہ بھی برانڈ نیو، ان یوزڈ) وہ ابھی آکر چُٹکی بجاتے ہی مسئلہ حل کردیں گے۔ ہو سکتا ہے کہ ہماری طرف سے جواب بھی خود ہی مرحمت فرما دیں۔ ہم ٹیگ کر رہے ہیں۔

نیرنگ خیال
فلک شیر
فرحت کیانی

:D:p:D
نیرنگ خیال اور فلک شیر بهائی کی نامزدگی تو سمجه میں آتی ہے کہ پہلی شخصیت کی شاپرانہ میدان میں ماہرانہ کارکردگی کا کوئی ثانی نہیں اور موخرالذکر کی علم، کتاب اور مشکل ترین زبانوں سے دوستی کسی سے ڈهکی چهپی نہیں. ہر دو شخصیات آپ کی جانب سے بهرپور 'جواب' دینے کی ہر طرح سے اہل ہیں. ایسی صاحب علم و عمل شخصیات کے ساته میرا نام شامل کر دیا آپ نے احمد :shocked: .
 
تو پهر مجهے مشورہ دیں کہ آپ سے مفت دعا کیسے حاصل کی جائے؟
ڈالر دے کر۔۔۔
خوش خبری۔۔۔۔
ایک دعا صرف 1000 امریکن ڈالر کی۔۔۔
پہلے آئیے، پہلے پائیے۔۔۔۔
شروع کے دس سوالیوں کو فیس کی مد میں 25 فیصد تک رعایت۔۔۔
بکنگ جاری ہے۔۔۔
مزید تفصیلات کے لیے ذاتی مکالمے میں رجوع کریں۔۔۔:grin:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ڈالر دے کر۔۔۔
خوش خبری۔۔۔ ۔
ایک دعا صرف 1000 امریکن ڈالر کی۔۔۔
پہلے آئیے، پہلے پائیے۔۔۔ ۔
شروع کے دس سوالیوں کو فیس کی مد میں 25 فیصد تک رعایت۔۔۔
بکنگ جاری ہے۔۔۔
مزید تفصیلات کے لیے ذاتی مکالمے میں رجوع کریں۔۔۔ :grin:
ڈڈڈڈڈالرززززززززز؟؟؟؟
دیسی لوگوں کے لیے بهی کوئی پیکج ہے؟ تهوڑے سفید پوش دیسیوں کے لیے؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ خیال اور فلک شیر بهائی کی نامزدگی تو سمجه میں آتی ہے کہ پہلی شخصیت کی شاپرانہ میدان میں ماہرانہ کارکردگی کا کوئی ثانی نہیں اور موخرالذکر کی علم، کتاب اور مشکل ترین زبانوں سے دوستی کسی سے ڈهکی چهپی نہیں. ہر دو شخصیات آپ کی جانب سے بهرپور 'جواب' دینے کی ہر طرح سے اہل ہیں. ایسی صاحب علم و عمل شخصیات کے ساته میرا نام شامل کر دیا آپ نے احمد :shocked: .
پہلا نام آپ کے نام سے تبدیل کر کے بقیہ مراسلہ جوں کا توں میری طرف سے بھی۔۔۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ڈڈڈڈڈالرززززززززز؟؟؟؟
دیسی لوگوں کے لیے بهی کوئی پیکج ہے؟ تهوڑے سفید پوش دیسیوں کے لیے؟
"سفید پوش دیسی" خریداری کو شرف تنسیخ بخش کر پیکج حاصل کیوں نہیں کرتے۔۔۔ ایک آدھے سوٹ کی قیمت میں ہی یہ پیکج بھی مل جاتا۔۔۔۔ :D
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
"بھوسے" کی تشبیہ اس خاکسار کے دماغ کے لئے تھی، آپ فکر نہ کریں۔ :)
یہ تشبیہ تھی۔۔۔ :eek:

ہلکی روشنائی والی سطر دوبارہ پڑھیے، آپ بھی ہمیں نہیں سمجھے۔ :D
مجھے تو اب گوگل بھی پہچان گیا۔۔۔۔۔ آپ کو تو اس نے ازبر کر لیا ہونا۔۔۔ :laugh:

اب آپ جانیں اور باکمال خواتین و حضرات۔ :D:p
یہ کہاں پائے جاتے۔۔۔ مجھے بھی بڑا شوق ہے ان سے ملنے کا۔۔۔۔۔ :tongue:
 
محمداحمد

لائبریرین
ہاہا ،، ارے !! تو ہم بھی تو جناب کے بارے ہی کہ رہے تھے کہ اتنی بھلی بھلی باتیں کرنے والا انسان ،،،،،،، ہم بھلی کہاں کہتے ہیں ،، بس اِدھر اُدھر کی ہانکنے کی بُری عادت ہے :)
بھئی سمجھیں گے بھی سمجھائیں گے بھی ،،،، بس وقت درکار ہے مگر اچھا لگا اِس پہلی دھینگا مشتی پر:)

:eek:

لفظ "پہلی" سے بڑے الارمنگ سگنلز مل رہے ہیں ۔ :p

اللہ رحم کرے ہمارے حال پر۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین

یہ ڈاکٹروں کی طرز کا "جواب" ہے۔ :)
یعنی اب کچھ نہیں ہو سکتا۔ :p

:jokingly:

نیرنگ خیال اور فلک شیر بهائی کی نامزدگی تو سمجه میں آتی ہے کہ پہلی شخصیت کی شاپرانہ میدان میں ماہرانہ کارکردگی کا کوئی ثانی نہیں اور موخرالذکر کی علم، کتاب اور مشکل ترین زبانوں سے دوستی کسی سے ڈهکی چهپی نہیں. ہر دو شخصیات آپ کی جانب سے بهرپور 'جواب' دینے کی ہر طرح سے اہل ہیں. ایسی صاحب علم و عمل شخصیات کے ساته میرا نام شامل کر دیا آپ نے احمد :shocked: .

ہم نے بہت سوچ سمجھ کر ماہرین کا یہ پینل ترتیب دیا ہے۔

1- ماہرین میں سے پہلے رُکن (یعنی فلک شیر بھائی) مراسلہ نمبر 26 کے تراجم دنیا کی 160 زبانوں میں کرانے کا کام بہ خوبی انجام دے سکتے ہیں۔ اُمید ہےکہ ایک آدھ ترجمہ اردو زبان میں بھی کیا جائے گا تاکہ ہم جیسے "محبانِ اردو" بھی اس پُر مغز (بالمقابل چاروں مغز) تحریر سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

2- باقی دو ماہرین کی صلاحیتیں اس قدر زیادہ ہیں کہ انہیں لکھنے بیٹھے تو جلد ہی نبیل بھائی محفل کے 2 لاکھ پیغامات کی مبارکباد پیش کرتے نظر آئیں گے۔ پھر ان دو ماہرین کی صلاحیتیں اتنی اوور لیپ ہوئی ہوئی ہیں کہ تخریج و تصدیق و تردید و تائید و تجدید کا کام جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگا یا اس سے کچھ زیادہ۔ :D:p ہاں اتنا ہمیں پتہ ہے کہ ان ماہرین میں سے ایک کے ہاں ٹیبل پر اور دوسرے کے ہاں شیلف میں ہمہ وقت ایک عدد لغت بہت ساری لغات کے اوپر رکھی ہوئی ہوتی ہے۔ اگر یہ لوگ ٹیبل یا شیلف تک جانے کی کسی طرح ہمت کر لیں :) تو پھر حضرت فصیح احمد صاحب کی فصاحت و بلاغت پانی بھرتی نہیں تو کم از کم چائے پیتی پلاتی ضرور نظر آئے گی۔ :):):) چائے کی دعوت پر ہمیں بھی بُلا لیا جائے تاکہ ہم بھی ایک دن مذکورہ بالا ماہرین کے آگے پانی بھرنے سے بچ جائیں۔ :D:p
 
Top