بھارت کے انتہا پسندوں نے’ دوستی بس‘ کو گھیر لیا، پاکستان کیخلاف نعرے بازی

کاشفی

محفلین
بھارت کے انتہا پسندوں نے’ دوستی بس‘ کو گھیر لیا، پاکستان کیخلاف نعرے بازی
Pakistan-DostiBussservice_8-9-2013_112985_l.jpg

لاہور…دہلی سے لاہور آنے والی دوستی بس کو بھارتی انتہا پسندوں نے امرتسر میں گھیر کر روک لیا اور پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی۔ لاہور آنے والی دوستی بس بھارتی دارالحکومت نئی دلی سے روانہ ہوئی تھی، بس جب امرتسر پہنچی تو واہگہ بارڈر سے 26 کلومیٹر دور کانگریس یوتھ ونگ کے کارکنوں نے بس کو گھیر لیا اور پاکستان کے خلاف نعرے بازی شروع کردی، نعرے بازی کرتے کارکنوں نے بس کی جانب بڑھنے کی کوشش بھی کی لیکن پولیس نے ان کی کوشش ناکام بنادی،جس کے بعد بس کو واہگہ کی جانب روانہ کردیا گیا۔ دو روز پہلے بھی یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کیا تھا اور سڑک پر توڑ پھوڑ کی تھی۔
 

کاشفی

محفلین
امرتسر: پاکستان آنیوالی دوستی بس کو مشتعل مظاہرین نے روک لیا
187160_82184396.jpg

نئی دلی سے لاہور جانے والی دوستی بس کو مشتعل سکھ مظاہرین نے روک لیا، پاکستان کے خلاف شدید نعرہ بازی.

امرتسر: (دنیا نیوز، ویب ڈیسک) نئی دلی سے لاہور جانے والی دوستی بس کو مشتعل سکھ مظاہرین نے واہگہ سے 25 کلومیٹر دور چہارتا کے مقام پر روک لیا۔ مشتعل سکھ مظاہرین کنٹرول لائن کے واقعہ پر احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرین نے بس کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور پاکستان کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ بعد ازاں سیکیورٹی نے سکھ مظاہرین کو منشتر کیا جس کے بعد دوستی بس پاکستان کا بارڈر کراس کر گئی اور کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔ واضع رہے کہ بھارت میں آج کل کنٹرول لائن واقعہ پر شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔ چند دن قبل بھارت کی حکومتی جماعت کانگرس کے مشتعل کارکنوں نے نئی دلی میں قائم پاکستانی ہائی کمشن پر دھاوا بول دیا تھا اور سیکورٹی حصار کو توڑے ہوئے سفارتخانے کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ پاکستان نے اس پر بھارت سے شدید احتجاج کیا تھا اور اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کیساتھ ساتھ پاکستانی ہائی کمشن اور اس کے عملے کی سیکیورٹی یقینی بنانے پر زور دیا تھا۔ پاکستان کا موقف ہے کہ کنٹرول لائن پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ حالانکہ بھارت کی جانب سے آئے دن کنٹرول لائن پر بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جاتی ہے جس پر بھارت سے بارہا احتجاج کیا گیا اور فلیگ میٹنگ بلوانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ پاکستام کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا عوامی جذبات کو بڑھکانے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہے۔
 

کاشفی

محفلین
بھارت میں پاکستان مخالف مظاہرے ملی بھگت لگتے ہیں،چودھری شجاعت
poltics-chaudhrysujaat_8-11-2013_113138_l.jpg

لاہور…مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ بھارت میں دوستی بس سروس پر ہنگامہ آرائی اور پاکستان مخالف مظاہروں پر انہیں شک ہے،یہ سب ملی بھگت سے ہورہا ہے ۔سیالکوٹ بھلوالی میں عید ملن پارٹی کے دوران میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت سب سے زیادہ خطرہ صوبائی تعصب اور فرقہ واریت ہے جس کا اثر سیدھا عوام پر آئے گا،حکومت بلدیاتی الیکشن نہیں کرانی چاہتی یہ ضرور ڈنڈی ماریں گے ، انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہونے والے واقعات کو وہ شک کی نظر سے دیکھتے ہیں جیسا دکھایا جارہا ہے ویسا کچھ بھی نہیں یہ سب ملی بھگت سے ہو رہا ہے، اب یہ حکومت پر ہے کہ وہ کس طرح بھارت کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کرتی ہے۔
 
Top