بھارت پاکستانی جوہری تنصیبات کو آسانی سے ہدف نہیں بناسکتا،امریکی اخبار

کاشف رفیق

محفلین
نیویارک(عظیم ایم میاں) بھارت پاکستان کی پھیلی ہوئی جوہری تنصیبات کو آسانی سے ہدف نہیں بناسکتا،پاکستان کی جدید نیوکلیئر کمانڈ کی کچھ حفاظتی پرتیں خفیہ امریکی پروگرام کی مددسے نصب کی گئی ہیں۔یہ بات نیویارک ٹائمز کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ” مسئلہ یہ ہے کہ شمالی کوریا کے مقابلے میں پاکستان کے پاس جوہری مواد کابڑا ذخیرہ موجود ہے اور یہ مزید مواد زیادہ تیزی سے تیار کرسکتا ہے۔اس کی جوہری تنصیبات پھیلی ہوئی ہیں،اس لیے بھارت ان سب پر آسانی سے حملہ نہیں کرسکتا ۔پاکستان کا خفیہ ادارے، آئی ایس آئی کی ہمدردیاں انتہائی منقسم ہیں،ان میں بہت سے طالبان اور انتہاپسندی کی کارروائیوں کی حمایت کرتا ہے۔اور پاک فوج کا بڑا حصہ زیادہ بہتر نہیں ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ” حقیقت یہ ہے کہ غیرمستحکم جوہری طاقتوں کے بارے میں خدشات نے واشنگٹن کے حکام کی سوچ کو تبدیل کرنا شروع کردیا ہے،جو بنیادی طور پر اس ناخوشگوار منظرنامے پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں کہ جوہری ہتھیارکسی حکومت سے براہ راست کسی دہشت گرد گروپ کو منتقل ہوسکتا ہے۔ نئی توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ حکومت میں جوہری ہتھیاروں کا کنٹرول کن ہاتھوں میں ہوگا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک میں شدید ابتری کی صورتحال ہو۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاس جدید نیوکلیئرکمانڈ اتھارٹی ہے،جو تحفظ کے حوالے سے تہہ درتہہ نظام پر مشتمل ہے ،ان میں سے کچھ تہوں کو خفیہ امریکی پروگرام کی مدد سے نصب کیا گیا جس پر 10کروڑڈالر پہلے ہی خرچ کیے جاچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی جوہری ہتھیاروں کی مانیٹرنگ کرنے والے ایک سینئرامریکی انٹیلی جنس عہدیدار نے جو ریکارڈ پر آکر بات کرنے سے گریزاں ہے، کا کہنا ہے کہ ”آج ہمارا سب سے بڑامسئلہ ریاستوں کے اندر ایسے گروہ ہوسکتے ہیں ،جو سیاسی افراتفری سے فائدہ اٹھا کر وہ کچھ قبضہ کرسکتے ہیں جو وہ چاہتے ہیں۔چاہئے اسے فروخت کردیں یا اسے ملک کی قیادت حاصل کرنے کی جدوجہد میں کامیابی کے لیے استعمال کریں۔رپورٹ کے مطابق خوفزدہ ہونے کی ایک وجہ اس وقت تک ہے جب تک فوج ان(جوہری ہتھیاروں)کی انچارج ہے۔رپورٹ کے مطابق اس (فوج)کے رہنما مشرف کے پیروکار ہیں تاہم ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ پیشہ وارنہ فوجی ہیں،اوراس طرح وہ ذمہ دار شخصیات ہیں۔لیکن اس وقت ملک کی متحدہ قیادت اہمیت رکھتا ہے ۔رپورٹ کے مطابق اس بات پر غور کرتے ہوئے کہ کس قدر بھاری ٹیکنالوجی پہلے ہی ان دونوں ممالک سے خفیہ طور پر نکل چکی ہے،موجود تاریخ خاص کر پاکستان اور شمالی کوریا دونوں کے بارے میں یقین دہانی کا اعادہ نہیں کرتا۔

سورس
 

امکانات

محفلین
[quote=کاشف رفیق;337198]ن مطابق پاکستانی جوہری ہتھیاروں کی مانیٹرنگ کرنے والے ایک سینئرامریکی انٹیلی جنس عہدیدار نے جو ریکارڈ پر آکر بات کرنے سے گریزاں ہے، کا ک

امریکی میڈیا ہر دوسرے دن پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو گسیھیٹ لاتا ہے اورجب بھی اس نے جھوٹ بکنا ہوکسی نامعلوم کے کندھے پر بندوق رکھ کر فائر کر تا ہے آخر اس طر ح کی من گھڑت خبروں کا ذریعہ بننے والی اعلی فوجی افسر کو مہنہ چھپانے کی ہمیشہ ضرورت کیوں پڑتی ہے جب بھی امریکی میڈیا اس طر ح کی چھوڑتا ہے ذریعہ اس خبر کا ہمیشہ کوئی سینئر نقاب پوش فوجی کیوں ہوتا ہے اگر پاکستان کے بارے میں اتنی معلومات رکنھے والا یہ کوئی دیو یا جن ہے تو اسے اسامہ اور ایمن اظواہری جسے بھاگنے سے قاصر بھوڑے کیوں‌نظر نہیں آتے
 

ابو کاشان

محفلین
امریکہ یہ خبر دے رہا ہے یا بھارت کو تاؤ دلا رہا ہے یا ٹپ دے رہا ہے کہ ہم سے اس معاملے میں مشورہ حاصل کیا جائے۔؟؟؟:confused:
 

زینب

محفلین
پاکستان پر پے در پے الزامات کی وجہ ہی یہ ایٹمی ہتھیار ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔اصل میں وت امریکہ ان تک رسائی چہتا ہے کسی بھی طرح ہمیشہ کوئی نا کوئی شوشہ چھوڑتا رہتا ہے۔۔۔۔۔
 

زینب

محفلین
پاکستان پر پے در پے الزامات کی وجہ ہی یہ ایٹمی ہتھیار ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔اصل میں وت امریکہ ان تک رسائی چہتا ہے کسی بھی طرح ہمیشہ کوئی نا کوئی شوشہ چھوڑتا رہتا ہے۔۔۔۔۔
 

فاروقی

معطل
پاکستان پر پے در پے الزامات کی وجہ ہی یہ ایٹمی ہتھیار ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔اصل میں وت امریکہ ان تک رسائی چہتا ہے کسی بھی طرح ہمیشہ کوئی نا کوئی شوشہ چھوڑتا رہتا ہے۔۔۔۔۔

درست کہا....................اسلامی بم کا شوشہ چھوڑنے کا کوئی نا کوئی تو مقصد ضرو ر ہے..............عالم کفر کے گلے میں پھنسی ہوئی یہی تو ایک ہڈی ہے جیسے نہ وہ اگل سکتے ہیں نہ نگل سکتے ہیں............اگر یہ "ہتھیار" ہمارے پاس نہ ہوتا یقین جانیے آج ہمارا حال بھی افغانستان اور عراق جیسا ہی ہوتا.....
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن اب امریکہ کو فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ موجودہ حکومت پلیٹ میں ‌رکھ کر خود ہی دے دے گی۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
اور بھارت نے منہ میں رام رام اور بغل میں چھری کی طرح پھر سے پر پُرزے نکالنے شروع کردیئے ہیں یہ کہہ کہ کہ پاکستان کشمیر میں حریت پسندوں کی مدد کررہا ہے اور مجھے تو دہلی بمب دھماکے بھی پاکستان پر دباؤ بڑھانے کی اک سازش نظر آتے ہیں خصوصا اس تناظر میں کہ آجکل امریکہ پاکستان کے درپے ہے ۔ ۔ ۔
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ ہی ہے کہ پاکستان کی حفاظت فرمائے، ویسے ہمارے اعمال اور موجودہ حالات تو سراسر اس کے مخالف ہیں۔
 

امکانات

محفلین
لیکن اب امریکہ کو فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ موجودہ حکومت پلیٹ میں ‌رکھ کر خود ہی دے دے گی۔

امریکہ پہلے فکر کرتا ہے اس نے جب حکومت بنوائی تھی اب وہ لمبی تان کر سوگیا ہے امریکہ بادشاہ گر ہے بادشاہ گر اپنے مفادات کی پہلے منصوبہ بندی کر لیتے ہیں اب اسے پلیٹ میں رکھ کر پیش کیا جائے یا تھالی میں یا تگاری میں یہ پرانے زمانے کی باتیں ہیں آج میز پر ہی جنگ جیتی اور ہاری جاتی ہے شمشاد بھائی کافی دنوں سے امنا سامنا نہیں ہوا تھا آج میں نے سوچا سارا ادھار چکا دوں اپ سے مکالمہ بازی کر نےکا مزہ ہی نرالا ہے ساجدبھائی آپ ناراض نہیں ہونا میں نے آپ کا خوبصورت لقمہ نگل لیا ہے ذرا شمشاد بھائی کو ہنسانا مقصود ہے
 

شمشاد

لائبریرین
ایسی بات نہیں ہے جناب، وہ کیا ہے کہ میرا کمپیوٹر 24 گھنٹے آن رہتا ہے اور میں آتے جاتے پیغامات دیکھتا رہتا ہوں اور فرصت ہو تو پیغام ارسال بھی کرتا رہتا ہوں۔ آپ کی تشویش کا شکریہ ویسے فکر والی کوئی بات نہیں۔ اور بھائی جی جاب نہیں کریں گے تو تنخواہ کہاں سے ملے گی اور تنخواہ نہیں ملے گی تو بال بچوں کا پیٹ کیسے پالیں گی۔
 

امکانات

محفلین
ایسی بات نہیں ہے جناب، وہ کیا ہے کہ میرا کمپیوٹر 24 گھنٹے آن رہتا ہے اور میں آتے جاتے پیغامات دیکھتا رہتا ہوں اور فرصت ہو تو پیغام ارسال بھی کرتا رہتا ہوں۔ آپ کی تشویش کا شکریہ ویسے فکر والی کوئی بات نہیں۔ اور بھائی جی جاب نہیں کریں گے تو تنخواہ کہاں سے ملے گی اور تنخواہ نہیں ملے گی تو بال بچوں کا پیٹ کیسے پالیں گی۔
اپ کی وضاحت سے میری ایک پریشانی کم ہوگی اللہ آپ کو خوش رکھے میں‌اردو محفل ہی کو آپ کی محبت اوربال بچے سمھجتا رہا کوئی بات نہیں غلط فہمی ہوجانی ہو اور یہ ہمیشہ انسانوں ہی کو ہوتی ہے
 
Top