بھارت میں آئندہ حکومت بی جے پی کی ہوگی، جائزہ سروے

نئی دہلی(اے ایف پی) بھارتی اور امریکی میڈیا گروپ کی جانب سے کیے جانے والے جائزہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بھارت میں آئندہ حکومت بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہوگی جبکہ حکمراں جماعت تاریخ کی بدترین شکست کی جانب بڑھ رہی ہے۔ہفتے کو شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جنتا پارٹی کی قیادت میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس مئی 2014میں ہونے والے عام انتخابات میں لوک سبھا کی 552نشستوں میں سے 211سے 231کے درمیان نشستیں جیت سکتی ہے جبکہ نریندر مودی کی قیادت میں بی جی پی تنہا ہی 190تا210نشتیں پر ہاتھ صاف کرسکتی ہے۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=166787
 
آجکل بھارتی مسلمان عام آدی پارٹی کی سپورٹ کر رہے ہیں۔ لیکن "آپ" کا جیتنا بہت مشکل ہے البتہ اگر اچھی سیٹیں لیکر پارلیمنٹ میں پہنچ جائے تو کم از کم اہم کردار کر سکے گی اور ہو سکتا ہے کہ مسلمانوں کو کچھ تحفظ مل سکے۔
 
Top