بھارتی کابینہ نے بیک وقت تین طلاق دینے پر تین سال قید کے بل کی منظوری دے دی!

:)
New_Zealand_Rotary_Telephone.jpg

اس فون میں گڑبڑ لگ رہی ہے۔ نمبر 9 کی جگہ نمبر 1 ہونا چاہیئے اور نمبر 8 کی جگہ نمبر 2 اور نمبر ا کی جگہ نمبر 9 ۔نمبر 0 صحیح جگہ ہے۔

دراصل اس فون کی ڈائیل کرنے کی ٹیکنیک ہی ایسی تھی۔ 1 ڈائیل کرنے پر ایک پلس جنریٹ ہوتی تھی اور 2 ڈائیل کرنے پلس جنریٹ ہوتی تھین اور 0 ڈائیل کرنے پر دس پلس ۔
کچھ کاریگروں کو ہم نے کریڈل کو پش کرکے بغیر ڈائیل گھمائے نمبر ڈائیل کرتے دیکھا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین

یہ تو فقط ایک ڈائل والے فون کی تصویر ہے جو مجھے مل سکی چوہدری صاحب۔ TIP کے فون ہوتے تھے لیکن ہوتے ڈائل والے ہی تھے، آپ نے اُس پر اسپیکر فون کا بٹن دیکھا تھا کبھی؟
 
میں حلالہ جیسے فعل کو شریعت سے جوڑنا مناسب نہیں سمجھتا.
کیوں نہیں؟
لیکن عورت کا دوبارہ نکاح کرنا ہمارے معاشرے میں اتنا آسان نہیں ہے.
تو قصور معاشرے کا ہوا شریعت یا ملا کا نہیں، کسی طلاق یافتہ سے نکاح کرنے میں کوئی برائی نہیں ہوسکتا ہے بلکہ عین ممکن ہے کہ طلاق یافتہ عورت کنواری سے زیادہ اچھی بیوی ثابت ہو۔
 
قرآن و سنت میں زانی کو کوڑا لگانا ،اڈلٹری کرنے پر سزائے موت اور چور کا ہاتھ کاٹنے جیسے احکامات ہیں اس کے باوجود انڈیا میں اور شاید آپ کے یہاں بھی کریمنل لا مختلف ہے، اس پر عمل نہیں کیا جاتا. اس بارے میں کیا خیال ہے :)
ایک مسلمان ملک میں قرآن و سنت کے جو بھی احکامات ہیں ان پر عمل ہونا چاہئے۔
 
مزے کی بات یہ ہے کہ انڈیا میں تین طلاقیں ختم ہونے پر گرجنے والے یہ بھول رہے ہیں کہ ان کے پاکستان اور کویت میں پہلے ہی سے یہ غیر قانونی ہے

Pakistan, Egypt among 19 countries that have abolished triple talaq
تین طلاقیں ختم نہیں ہوئیں البتہ اکٹھے تین طلاق دینا جرم قرار دیا گیا ہے ۔ یعنی حتمی طلاق تو واقع ہو جائے گی مگر ایسا کرنا قابل سزا جرم ہوگا۔
ہمارا اعتراض یہ ہے کہ ایسا فعل جو مسلمانوں کی شریعت میں بھی ناپسندیدہ ہے اس پر کوئی رائے دینا یا کوئی قاعدہ طے کرنا مسلمان علماء کا کام ہے کفار کا نہیں۔
 
فاروق بھائی یہ صرف ایک تحقیقی سوال ہے۔ میری رائے اس بارے میں کیا ہے؟ یہ آپ کے اعداد وشمار آنے پر بتاؤں گا۔ شکریہ
اس سوال میں تحقیقی کیا ہے۔ البتہ طنزیہ لگ رہا ہے۔
یو ٹیوب پر حلالہ لکھ کر سرچ کیجئے اور پھر اپنے آپ سے سوال کیجئے۔

آپ کا کیا خیال ہے کہ اعدادو شمار نہیں تو یہ بات غلط ہو گئی۔
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
بھئی اتنا وقت کیسے مل جاتا ہے آخری وقت تک لٹکتے یہ ادھ ملا یا سنت کے اندر چھپے ہوئے منافق
فارمیسی میں انہننسمینٹ پلس خریدنے کے لیئے بچوں کو استعمال کرتے ہیں
یہ بات اس لئے کرسکتا ہوں کہ میرے گھر میں فارمیسی کی ہول سیل اور ریٹیل کی تجارت کرنے والے افراد
موجود ہیں۔
 
اس سوال میں تحقیقی کیا ہے۔ البتہ طنزیہ لگ رہا ہے۔
یو ٹیوب پر حلالہ لکھ کر سرچ کیجئے اور پھر اپنے آپ سے سوال کیجئے۔

آپ کا کیا خیال ہے کہ اعدادو شمار نہیں تو یہ بات غلط ہو گئی۔

سوال تحقیقی نہیں، صرف بصورت تحقیق ہے۔ اور اس کا مقصد "جواب آں غزل" ہے، نیچے فاروق بھائی کو دیا گیا جواب پڑھیے۔ مجھے کسی حلالہ کرنے والے ملا کا وکیل صفائی نہیں بننا ہے، بلکہ صرف یہ واضح کرنا ہے کہ حلالہ کرنے والے مولوی دو ہوں یا دو سو، ان کی وجہ سے پاک طینت لوگوں کو (جو کہ اکثریت میں ہیں) انہی کی صف میں شامل کرنا قرین انصاف نہیں۔ خالد بھائی آپ اسے کیسا سمجھتے ہیں؟
شکریہ فاروق بھائی۔ اب آپ نے مجھ پر ثبوت کے لیے پابندی بھی لگادی۔
لیکن آپ نے دو آدمیوں کے واقعہ کو دو لاکھ مولویوں پر کیسے منطبق کردیا؟
آپ کے برعکس میں نے ایسے کم از کم ایک ہزار ملا تو دیکھے ہوں گے جنہوں نے کبھی حلالہ نہیں کیا۔ اور وہ اس کو قبیح بھی سمجھتے ہیں۔ حلانکہ وہ اسی مسلک سے ہیں جو تین طلاق کا حل حلالہ کو سمجھتے ہیں۔ اب مجھے بتادیں کہ میں ان کو کتنا "حرام کار" سمجھوں؟ اور اگر انہیں حرام کار سمجھنا ہی ضروری ہے تو اس کا کیا جواز سوچ رکھوں؟
 
اس سوال میں تحقیقی کیا ہے۔ البتہ طنزیہ لگ رہا ہے۔
یو ٹیوب پر حلالہ لکھ کر سرچ کیجئے اور پھر اپنے آپ سے سوال کیجئے۔

آپ کا کیا خیال ہے کہ اعدادو شمار نہیں تو یہ بات غلط ہو گئی۔
میرا ایک دوست پشاور کے ایک کالج میں ایک اہم عہدے پر کام کر رہا ہے، گزشتہ دنوں اس نے ایک جوڑے کو کالج کے کسی کونے میں غیر اخلاقی کام کرتے ہوئے پکڑا ہے، اب فرض کریں میں اس پر ایک قاعدہ کلیہ تراشتا ہوں اور کہتا ہوں کہ "کالج زناکاری کے اڈے بنے ہوئے ہیں" اور دلیل میں اپنے دوست کا چشم دید واقعہ مسالے لگاکر بیان کرتا ہوں تو آپ میرے طرز استدلال کو کیسا سمجھیں گے؟
برادر محترم نتائج اخذ کرنےکا یہ انداز غیر فطری بھی ہے اور دیانت کے بھی خلاف ہے۔
 
فہد اشرف

محفلین
ایسا فعل جو مسلمانوں کی شریعت میں بھی ناپسندیدہ ہے اس پر کوئی رائے دینا یا کوئی قاعدہ طے کرنا مسلمان علماء کا کام ہے کفار کا نہیں۔
اور اگر علماء اپنا کام نہ کریں تو؟ دوسری بات یہ کہ فیصلہ عدالت کرتی اور عدالت کا کوئی مذہب نہیں ہے۔
 
کتنے مسلم ممالک میں قرآن و سنت کے سبھی احکامات پر عمل ہو رہا ہے؟
اس سے کیا ثابت کرنا چاہ رہے ہیں آپ؟
اور اگر علماء اپنا کام نہ کریں تو؟
علماء کو کرنا چاہئے
دوسری بات یہ کہ فیصلہ عدالت کرتی اور عدالت کا کوئی مذہب نہیں ہے۔
ہمیں اعتراض بھارتی کابینہ اور پارلیمان کی شریعت میں دخل اندازی پر ہے۔
 
فہد اشرف

محفلین
اس سے کیا ثابت کرنا چاہ رہے ہیں آپ؟

علماء کو کرنا چاہئے

ہمیں اعتراض بھارتی کابینہ اور پارلیمان کی شریعت میں دخل اندازی پر ہے۔
صرف جاننا چاہتا ہوں کہ مسلم ممالک میں شریعت کو قانون بنانے میں کیا چیز مانع ہے۔
لیکن جب علماء نے نہیں کیا تو دوسروں کو کرنا پڑ رہا ہے۔
دخل اندازی کا راستہ ہم نے ہی کھلا چھوڑ رکھا تھا۔
 
صرف جاننا چاہتا ہوں کہ مسلم ممالک میں شریعت کو قانون بنانے میں کیا چیز مانع ہے۔
حکومتوں کی نیت ٹھیک نہیں ہے۔
لیکن جب علماء نے نہیں کیا تو دوسروں کو کرنا پڑ رہا ہے۔
دخل اندازی کا راستہ ہم نے ہی کھلا چھوڑ رکھا تھا۔
کیا حکومت یا پارلیمان نے دخل اندازی سے پہلے مسلم پرسنل لاء کے علماء سے رائے مانگی یا ان سے پوچھا تھا کہ آپ نے اس مسئلے کا کیا حل نکالا؟
 
فہد اشرف

محفلین
جب علماء یہی بات کہتے ہیں کہ ایک مجلس میں تین طلاق اور حلالہ غلط ہے تو قانون اگر اسے غیر قانونی قرار دے رہا ہے تو کیا برائی ہے۔
 
فہد اشرف

محفلین
حکومتوں کی نیت ٹھیک نہیں ہے۔

کیا حکومت یا پارلیمان نے دخل اندازی سے پہلے مسلم پرسنل لاء کے علماء سے رائے مانگی یا ان سے پوچھا تھا کہ آپ نے اس مسئلے کا کیا حل نکالا؟
عدالت میں مسلم پرسنل لا بورڈ اپنے موقف کو ڈیفنڈ کرنے میں ناکام رہی تھی کیونکہ دو کشتیوں میں سوار تھی ایک طرف طلاق ثلاثہ کو غلط اور غیر اسلامی کہہ رہی تھی دوسری طرف اس کا بچاؤ بھی کر رہی تھی۔
 
فرقان احمد

محفلین
جب مسلکی اختلافات بڑھ جائیں، اجتہاد کا دروازہ بند کر دیا جائے، فرقہ بازی اور جتھے بندی زور پکڑ جائے تو پھر زیادہ اعتراضات کرنا بھی غیر مناسب ہے۔ یہ تو ایک تلخ حقیقت ہے جسے قبول کیے بغیر آگے بڑھنا ممکن ہی نہیں ہے۔
 
Top