بھارتی فضائیہ کی ایل او سی کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بھاگ نکلے

جاسم محمد

محفلین
پاکستان نے ابھی نندن کے بیانات پر مشتمل ویڈیوز جاری کی تھیں مگرانہیں غیرمستند قرار دے دیا گیا۔ دوسری طرف بھارت نے جیش محمد کی مبینہ آڈیو جاری کر دی۔ جسےفوری طور پر سچ مان لیا گیا۔ Confirmation Bias کی اس سے بڑی مثال اور کیا ہوگی؟
 
محمد وارث

لائبریرین
ایک دلچسپ صورتحال "جہازوں" کی بنی ہوئی ہے۔ انڈین فورسز نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے "حملے" میں ایف 16 جہاز استعمال کیے تھے اور یہ امریکہ پاکستان ایف 16 معاہدے کی خلاف ورزی ہے کیونکہ ایف 16 پاکستان صرف اپنے دفاع کے لیے استعمال کر سکتا ہے ، حملے کے لیے نہیں۔ رائٹرز کی خبر کے مطابق اسلام آباد میں امریکی ایمبسی بھی اس سلسلے میں معلومات حاصل کر رہی ہے۔

دوسری طرف انڈین میڈیا یہ بھی رپورٹ کر رہا ہے کہ سابق ایئر مارشل شاہد لطیف کی ٹویٹ کے بعد، کہ پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر طیارے استعمال کیے تھے اور اسی نے ابھی نندن کا جہاز گرایا ہے،چائنا کی اسٹاک مارکیٹ میں یہ جہاز بنانے والی کمپنی کے شیئرز میں فوری اضافہ ہوا۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ "جھڑپ" جے ایف 17 کی پہلی جنگی آزمائش تھی۔
 
بھارت ابھی تک اصل "سرجیکل اسٹرائیک" جو بالا کوٹ میں کیا تھا کا ثبوت دنیا کود ے نہیں پارہا۔ یہ دوسرے دن کی لڑائی تو بہت دور کی بات ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
بھارت کی مثال آجکل ان کے میڈیا جیسی ہی ہے۔ باتیں کروڑوں کی اور دوکان پکوڑوں کی۔۔
Indian journalists are being pressured to conform to the official narrative on Pakistan. Ravish Kumar from Indian broadcaster NDTV told DW that those who don't comply have faced public ridicule on social media

Ravish Kumar: The reporting [on the current crisis] by Indian TV channels is quite bad. They are not reporting on the conflict as much as they are using the conflict as an excuse to build up the ruling party's electoral prospects in the upcoming general elections. The intention of this warmongering is to polarize people and consolidate votes

We have the problem of unemployment, for example, and many other issues that have recently emerged. They haven't been addressed over the past five years. All these issues have been bypassed. The media is using "experts" to legitimize their [the ruling party's] propaganda. I have appealed to people that for the next one and a half months, they should not watch television at all to avoid listening to this warmongering
Indian TV channels have become 'graphic war rooms' | DW | 01.03.2019
دنیا کی سب سے بڑی "جمہوریت" کا میڈیا :)
 
ایک دلچسپ صورتحال "جہازوں" کی بنی ہوئی ہے۔ انڈین فورسز نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے "حملے" میں ایف 16 جہاز استعمال کیے تھے اور یہ امریکہ پاکستان ایف 16 معاہدے کی خلاف ورزی ہے کیونکہ ایف 16 پاکستان صرف اپنے دفاع کے لیے استعمال کر سکتا ہے ، حملے کے لیے نہیں۔ رائٹرز کی خبر کے مطابق اسلام آباد میں امریکی ایمبسی بھی اس سلسلے میں معلومات حاصل کر رہی ہے۔
بھارتیوں کا دعوی ہے کہ پاکستان نے ایف-16 استعمال کیے اور اس دعوی کو تقویت پہنچانے کے لیے ان کے سروسز چیف نے پریسر میں اور میڈیا نے یہ تصاویر جاری کیں۔

Capture.jpg
20190228-133204.jpg

بھارتیوں کے پاس اس دعوی کی تصدیق کے لیے اس میزائل کے ٹکڑوں کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔ میزائل پر سیریل نمبر اور کانٹریکٹ نمبر واضح نظر آ رہا ہے۔ 2009 کی فارن سیلز سے متعلق پینٹاگون کے پرنسپل ڈپٹی انڈر سیکرٹیری آف ڈیفنس نے جو رپورٹ امریکی سینٹ کی کمیٹی برائے آرمڈ سروسز کے چئیرمین کو پیش کی اس کے صفحہ نمبر 32 کے مطابق اس کانٹریکٹ کے تحت یہ میزائل تائیوان کو دئیے گئے تھے۔

432.jpg
 
اگر تو واقعی یہ JF 17 کا کارنامہ ہے تو پھر یہ "سستا" جیٹ میدان میں آ گیا ہے، اور اس کےمزید ایکسپورٹ آرڈرز ملنے کی توقع بھی رکھنی چاہیئے! :)
 
محمد وارث

لائبریرین
سنا ہے بھارتی میڈیا نسوار کی پڑیا کے ریپر بھی دکھا رہا ہے جس پر جہاز کی تصویر بنی ہوئی ہے ۔
میں اپنے ہی میڈیا کو "گندا" سمجھتا تھا لیکن پچھلے ہفتے ایک میں یو ٹیوب پر کچھ انڈین چینلز دیکھ کر تو اپنے والے "پاکیزہ پاکیزہ" سے لگنے شروع ہو گئے ہیں۔ :)
 
اگر تو واقعی یہ JF 17 کا کارنامہ ہے تو پھر یہ "سستا" جیٹ میدان میں آ گیا ہے، اور اس کےمزید ایکسپورٹ آرڈرز ملنے کی توقع بھی رکھنی چاہیئے! :)
اس جھڑپ کے بعد فی الحال تک تقریباً 10 ممالک نے تھنڈر میں اپنی دلچسپی کو مزید بڑھایا ہے۔ :)
 
Top