بھارتی سپریم کورٹ نے ووٹرز کو امیدوار کو مسترد کرنے کا اختیار دیدیا

کاشفی

محفلین
بھارتی سپریم کورٹ نے ووٹرز کو امیدوار کو مسترد کرنے کا اختیار دیدیا
194021_45884368.jpg

ممبئی (دنیا نیوز)بھارتی سپریم کورٹ نے ووٹرز کو مسترد کرنے کا اختیار دے دیا،ووٹر امیدوار کو پسند نہ کرنے کی صورت میں منفی ووٹ ڈال سکے گا۔

سپریم کورٹ نے بھارتی الیکشن کمیشن کوحکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹنگ مشین میں " منفی بٹن" کا اضافہ کیا جائے اگر ووٹر کسی بھی امیدوار کو پسند نہیں کرتا تو وہ منفی ووٹ ڈال کر تمام امیدوارں کو مسترد کر سکتا ہے۔سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ امیداروں کو مسترد کرنا ووٹرز کا بنیادی حق ہے جس سے کوئی انہیں محروم نہیں کر سکتا۔حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر ووٹرز امیدواروں کو مسترد کر دیتے ہیں تو اس حلقے میں نئے امیدواروں کے ساتھ الیکشن دوبارہ کرایا جائے گا۔بھارت میں آئندہ برس عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس کے لئے ملک بھر میں تیاریاں جاری ہیں۔
 
Top