1. اردو محفل سالگرہ پانزدہم

    اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

مجید امجد :::::: بڑھی جو حد سے تو سارے طلسم توڑ گئی ::::: Majeed Amjad

طارق شاہ نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 22, 2016

  1. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm

    [​IMG]
    غزل

    بڑھی جو حد سے تو سارے طلِسم توڑ گئی
    وہ خوش دِلی ، جو دِلوں کو دِلوں سے جوڑ گئی

    ابد کی راہ پہ بے خواب دھڑکنوں کی دھمک
    جو سو گئے اُنھیں بُجھتے جگوں میں چھوڑ گئی

    یہ زندگی کی لگن ہے، کہ رتجگوں کی ترنگ !
    جو جاگتے تھے اُنہی کو یہ دھن جھنجوڑ گئی

    وہ ایک ٹیس، جسے تیرا نام یاد رہا
    کبھی کبھی تو مِرے دِل کا ساتھ چھوڑ گئی

    رُکا رُکا تِرے لب پر عجب سُخن تھا کوئی
    تِری نِگہ بھی جسے ، ناتمام چھوڑ گئی

    فرازِ دِل سے اُترتی ہُوئی ندی ، امجدؔ !
    جہاں جہاں تھا حَسِیں وادیوں کا موڑ ، گئی

    مجید امجؔد

     
    • زبردست زبردست × 1

اس صفحے کی تشہیر