بچپن کی باتیں

سارہ خان

محفلین
بچپن کیا تھا پچپن کے تھے ہم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سات آٹھ سال کی عمر ۔۔۔۔
اندھوں میں کانا راجہ بنے رہنے کی خواہش ۔۔۔۔۔۔
سب رنگ ڈائجسٹ میں ہمزاد کی سلسلے وار کہانی پڑھی ۔ تو نیت کی کہ اب ہمزاد قابو کرنا ہے اور اپنی ہی نہیں جو جو دوست میرا خیال کرتے ہیں سب کی خواہشیں پوری کرنا ہیں ۔ اس میں اک طریقہ دیا گیا تھا کہ ۔ ایسے کپاس سرسوں بونی ہے ۔ اور دھاگہ تیل حاصل کرنا ہے ۔
دوست بھی کم نہ تھے ۔ سب کو پتہ چلا کہ میں " ہمزاد " قابو کرنے والا ہوں ۔ سب میری مدد کرتے گھر والوں سے چھپ چھپا میری کھیتی کی رکھوالی کرتے ۔ اک رجسٹر بھی بنایا گیا کہ کون کون سی خواہشیں سب سے پہلے پوری کرنا ہیں ۔
سب سے پہلی خواہش تھی کہ ہمزاد ملتے ہی اسے حکم دیا جائے گا کہ ہمیں پورے سو روپے لا کر دے ۔ ہمارے ماں باپ کو بہن بھائیوں کو پورا اک دن سلا کر رکھے ۔ اور ہم سب دوست مل کر میلہ دیکھنے جائیں ۔ تھیٹر دیکھیں ۔ فلم دیکھیں ۔
قریب تین سال یہ پراجیکٹ چلا ۔ رجسٹر بھر گیا عجب عجب معصوم خواہشوں سے لیکن حکمت اللہ کی کہ پراجیکٹ ناکام ہو گیا ۔ عامل کامل کا دل بھر گیا ۔
اپنا بچپن تو ایسی ہی آوارگی میں ہی گزر گیا ۔
آج سوچا تو خوب ہنسا کتنا احمق تھا میں ۔ اور مجھ یقین رکھنے والے مجھ سے بڑھ کر دیوانے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
میں اورمیرے بھائی نے ٹیلی پیتھی کی مشقوں پر طبع آزمائی کی تھی ۔۔:LOL: وہ کالج میں تھے اور میں آٹھویں میں ۔۔۔ دیوتا کے 6 پارٹس لے کر آئے تھے جو ہم دونوں چھپ چھپ کر پڑھتے تھے :ROFLMAO: اور وہ پڑھ کے پھر ٹیلی پیتھی سیکھنے کی کوئی کتاب لائے تھے ۔۔۔ میں تو ایک آدھ دن کوئی مشق کر کے بور ہو گئی ۔۔ لیکن وہ کئی دن تک ناکام کوشش کرتے رہے :LOL:
 

سارہ خان

محفلین
امتحانوں کے دنوں میں ناول پڑھنے کا بہت شوق تھا مگر والدین ان دنوں پابندی لگا دیتے تھے۔ مجبوراً چھپ کر پڑھنے پڑتے تھے۔ اور کوئی جگہ نہ ملے تو باتھ روم بہترین جگہ تھی۔ آخر والدین کو اس راز کا علم ہو گیا اور اگر باتھ روم میں زیادہ دیر لگاؤں تو دروازے پر پہرہ لگ جاتا۔ پکڑے جانے کے ڈر سے ایک دن نائلٹ کی پانی کی ٹینکر خالی کر کے پانی بند کیا اور ناول اس میں چھپا دیا۔ یہ بھول گیا کہ گھر میں اور لوگ بھی وہی باتھ روم استعمال کرتے ہیں۔ گھنٹوں بعد جب ناول لینے گیا تو وہ مکمل بھیگا ہوا تھا۔ بڑی محنت لگی اسے سکھانے۔
مجھ پر تو امتحانوں کے دنوں کے علاوہ بھی پابندی ہوتی تھی ۔۔ کورس کی کتابوں میں چھپا کر ناولز اور ڈائجسٹ پڑھتی تھی ۔۔ اور یہ لت (امی کی زبان میں :p) بھائی نے ڈالی تھی جو لاتے تھے ڈائجسٹس ۔۔ ایک دن امی کے دیکھنے کے ڈر سے پاس رکھی میٹرس کے نیچے ڈائجسٹ چھپائی ۔۔ جو کہ تھی بھی نئی بالکل ۔۔۔ دوسرے دن صفائی کے دوران امی کے ہاتھ لگ گئی ۔۔۔ امی نے فوراً پھاڑ دی غصے میں ۔۔:LOL: صلواتیں الگ سنائی ہم دونوں کو ۔۔۔ بعد میں بھائی نے مجھ سے 28 روپے اس ڈائجسٹ کی قیمت کے یہ دھمکی دے کر وصولے کہ آئندہ تمہیں نہیں پڑھواؤں گا کچھ ورنہ ۔۔:ROFLMAO:
 

نور وجدان

لائبریرین
کچھ کھٹی میٹھی نمکین یادیں ۔۔۔۔۔۔۔

مجھے بچپن میں گانے ازبر ہوجاتے تھے مکمل کیونکہ سُنا کرتی تھی اکثر۔ بس کیے گئے سوالات کے جوابات گانوں سے دیا کرتی تھی ۔ سو تقریبا سات آٹھ سال کی ہوں گی مجھے خالہ کی شادی کے لیے لاہور جانا ہوا۔ وہاں ہم نے سُوچا کپڑوں کا ٹرائل مار کے دیکھتے کون سا لباس زیادہ مناسب اور اچھا لگتا۔ بچے بڑے سب شامل تھے ۔ بس جب باری باری سب ڈریسنگ روم سے نکل گئے تو میں کونے میں کھڑی تھی ۔ماموں آئے اور لائٹ بند کرنے لگے ۔وہ سمجھے ادھر کوئی بھی نہیں ہے ۔میں نے ان کو اس طرح روکا''بتی نہ بجھا مجھے لگتا ہے ڈر۔۔۔۔۔۔۔ '' بس اس سے آگے کیا ہوا وہ ملتوی ۔۔۔۔۔برا ہوا تھا بہت۔۔

یادیں بس یادیں رہ جاتی ہیں
ہائے یادیں ۔۔۔۔۔۔

اپنی بہن کی لکھائی کی تعریفوں کے پُل بندھتے دیکھ کے برداشت نہیں ہوتا جب میری لکھائی کو کیڑے مکوڑوں سے تشبیہ دی جاتی تھی ۔جیسا جیسا وہ لکھتی تھی میں بس اس کو دیکھے جاتی تھی ۔ یوں ایک دن اس کی ڈائری میں ایک نظم لکھ ڈالی کہ تلاشیاں لینے کا شُوق شُروع سے ہوتا تھا۔ بس بہن کہتی : امی یہ میں نے نہیں لکھا مگر لکھائی میری ہے ۔۔۔


ہ
 

فاتح

لائبریرین
فر پنجابی تے سرائیکی دی ٹانگ ٹوٹی تو کی کریسو ،می کو مریسو ؟ :)
جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے :laughing:
مجھے خود بھی سرائیکی بولنا ٹھیک سے نہیں آتا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ سرائیکی میں کچھ الفاظ پنجابی کے ہیں اور کچھ سندھی کے اور مجھے یہ دنوں زبانیں اچھی طرح آتی ہیں اور یوں سرائیکی سمجھ تو سو فی صد لیتا ہوں لیکن جب بولنے لگتا ہوں تو اکثر کہیں سندھی شامل کر جاتا ہوں اور کہیں پنجابی۔
 

فاتح

لائبریرین
پنجابی مادری زبان ہے سرائیکی تو نہیں ۔ آپ نے تکیہ غلط رکھا :)
مادری زبان مختلف ہونے سے دوسری زبانیں سیکھنے پر پابندی تو نہیں لگ جاتی، میری مادری زبان اردو ہے لیکن سندھی اور پنجابی بھی مادری زبانوں کی طرح ہی بولتا ہوں
 

نور وجدان

لائبریرین
مادری زبان مختلف ہونے سے دوسری زبانیں سیکھنے پر پابندی تو نہیں لگ جاتی، میری مادری زبان اردو ہے لیکن سندھی اور پنجابی بھی مادری زبانوں کی طرح ہی بولتا ہوں

میں تو سب زبانیں سیکھنا چاہتی ہوں۔میں نے بچپن سے اردو بولی ہے وہ بھی اچھی نہیں ہے نکمی ہوں نا تو باقی زبانیں کیا خاک آئیں گی ۔ ہر کوئی آپ کی طرح تھوڑی نا ہوتا ہے :( اشکبار ہوں :(
 

فاتح

لائبریرین
میں تو سب زبانیں سیکھنا چاہتی ہوں۔میں نے بچپن سے اردو بولی ہے وہ بھی اچھی نہیں ہے نکمی کی تو باقی زبانیں کیا خاک آئیں گی ۔ ہر کوئی آپ کی طرح تھوڑی نا ہوتا ہے :( اشکبار ہوں :(
سمجھ میں نہیں آیا کہ اس پر ریٹنگ کیا دوں کہ
میں تو سب زبانیں سیکھنا چاہتی ہوں۔متفق
میں نے بچپن سے اردو بولی ہے۔ معلوماتی
وہ بھی اچھی نہیں ہے نکمی کی۔ پر مزاح
تو باقی زبانیں کیا خاک آئیں گی ۔ غیر متفق
ہر کوئی آپ کی طرح تھوڑی نا ہوتا ہے۔ دوستانہ
:( اشکبار ہوں :(۔ غمناک
اور مجموعی طور پر۔ پسندیدہ
 

arifkarim

معطل
سمجھ میں نہیں آیا کہ اس پر ریٹنگ کیا دوں کہ
میں تو سب زبانیں سیکھنا چاہتی ہوں۔متفق
میں نے بچپن سے اردو بولی ہے۔ معلوماتی
وہ بھی اچھی نہیں ہے نکمی کی۔ پر مزاح
تو باقی زبانیں کیا خاک آئیں گی ۔ غیر متفق
ہر کوئی آپ کی طرح تھوڑی نا ہوتا ہے۔ دوستانہ
:( اشکبار ہوں :(۔ غمناک
اور مجموعی طور پر۔ پسندیدہ

تمام ریٹنگز باری باری دے دیں۔
 

نور وجدان

لائبریرین
سمجھ میں نہیں آیا کہ اس پر ریٹنگ کیا دوں کہ
میں تو سب زبانیں سیکھنا چاہتی ہوں۔متفق
میں نے بچپن سے اردو بولی ہے۔ معلوماتی
وہ بھی اچھی نہیں ہے نکمی کی۔ پر مزاح
تو باقی زبانیں کیا خاک آئیں گی ۔ غیر متفق
ہر کوئی آپ کی طرح تھوڑی نا ہوتا ہے۔ دوستانہ
:( اشکبار ہوں :(۔ غمناک
اور مجموعی طور پر۔ پسندیدہ

پورا ریٹنگ باکس مجھے دے دیا ۔ اتنی فراخدلی پر خُوشی محسوس ہو رہی ہے ۔ شکر ہے یہ فراخدلی مثبت ریٹنگز کے بارے میں ۔ یعنی کہ میری اردو کچھ کچھ اچھی ہے:crying1: ۔ آپ اسے اپروو ہوگئی ہے :eek: باقی زبانیں کون سکھائے گا ؟ :)
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
پورا ریٹنگ باکس مجھے دے دیا ۔ اتنی فراخدلی پر خُوشی محسوس ہو رہی ہے ۔ شکر ہے یہ فراخدلی مثبت ریٹنگز کے بارے میں ۔ یعنی کہ میری اردو کچھ کچھ اچھی ہے ۔ آپ اسے اپروو ہوگئی ہے :)
خیال رہے کہ پورے ڈبے میں آدھی منفی ریٹنگز بھی موجود ہیں۔
 

سید ذیشان

محفلین
کوئی نئی کہانی ٹائپ کرنے کا دل نہیں کر رہا، سستی چھائی ہوئی ہے۔ اسی لئی ایک پرانی کہانی کاپی پیسٹ کر رہا ہوں۔ :p

سکول کے لئے ہمیں 2 روپے کا کڑاکے دار نوٹ ملتا تھا، اور ہم پیسے جمع کرنے کے سخت خلاف تھے اور اسی وقت اڑا لیتے۔ کہیں سے ہمیں معلوم ہوا کہ ہماری وین ہمیں سکول سے اٹھا کر جہاں دوسرے سکول کے سامنے رکتی ہے، وہاں پر بازار کے بالکل آخر میں پان کی دکان ہے۔ ہمیں گھر سے سخت ہدایات ملی تھیں کہ وین سے کسی صورت میں نہیں اترنا، اگر بہت بھی ضرورت ہو تو چند قدم سے زیادہ دور نہیں جانا۔
بہت مشکل سے دو دن فاقہ کر کے چار روپے جمع کئے۔ ایک کزن، جو ہمارا کلاس فیلو بھی تھا، کو ساتھ ملایا۔ اور کل پانچ روپے سے اوپر ہو گئے۔ ہم نے سوچا کہ ایک پان لیتے ہیں، بعد میں آدھا آدھا کر لیں گے۔ کہیں سے ہمیں خبر ملی کہ ایک پان کی قیمت پانچ روپے ہے۔ بازار کے آخر تک ڈر ڈر کر سفر طے کیا، ادھر ادھر دیکھتے جاتےکہ کہیں رنگے ہاتھوں دھر نہ لئے جائیں۔ بس ہمیں اتنا معلوم تھا کہ پان، ایک بڑے سے پتے میں کچھ چیزیں ڈال کر بنایا جاتا ہے۔ اور اس کا استعمال ہمارے ہاں کافی معیوب سمجھا جاتا ہے۔ آخر کار منزلِ مقصود پر پہنچ گئے۔پان والا ایک عظیم الجثہ اور خطرناک قسم کا آدمی معلوم ہوتا تھا۔ یہ سب باتیں پس پشت ڈال کر، کچھ ہمت کر کے،پان والے کو پانچ روپے تھما دئیے۔ اور ہلکی سی آواز میں کہا، ”انکل، ایک پان دے دو“ اس پر پان والے کی تیوری پر بل پڑ گئے اور غصے سے لال پیلا ہو کر چنگھاڑا ”بھاگجاؤ یہاں سے، نہیں تو خنزیر ہو جاو گے“ اس کے بعد جو ہم نے دوڑ لگائی تو وین میں ہی جا کر دم لیا اور پان کھانے کی حسرت دل میں دبا کر ہی سارا بچپن گذار دیا۔

ربط
 

arifkarim

معطل
اس پر پان والے کی تیوری پر بل پڑ گئے اور غصے سے لال پیلا ہو کر چنگھاڑا ”بھاگجاؤ یہاں سے، نہیں تو خنزیر ہو جاو گے“ اس کے بعد جو ہم نے دوڑ لگائی تو وین میں ہی جا کر دم لیا اور پان کھانے کی حسرت دل میں دبا کر ہی سارا بچپن گذار دیا۔
لگتا ہے آپ لوگ پان والے کی بجائے قصائی کی دوکان پر چلے گئے تھے۔
 

فاتح

لائبریرین
پورا ریٹنگ باکس مجھے دے دیا ۔ اتنی فراخدلی پر خُوشی محسوس ہو رہی ہے ۔ شکر ہے یہ فراخدلی مثبت ریٹنگز کے بارے میں ۔ یعنی کہ میری اردو کچھ کچھ اچھی ہے:crying1: ۔ آپ اسے اپروو ہوگئی ہے :eek: باقی زبانیں کون سکھائے گا ؟ :)
بات عارف کی ٹھیک ہے کہ اگر پورا ریٹنگ باکس دیتا تو مضحکہ خیز، نا پسندیدہ اور ناقص املا جیسی ریٹنگز بھی مل جانی تھیں ساتھ۔ :laughing:
 
Top