بلوچ

زیک

مسافر
کیا انسانی ذات فلاں جگہ سے نکلی ہے یا ہجرت کر کے آئی ہے؟ تمام انسانوں کی اصل افریقہ ہے۔

بلوچ ذات کب سے ہوئے؟

بلوچی زبان شمال مشرقی ایرانی زبانوں کی فیملی سے ہے۔ دوسری طرف براہوئی Dravidian زبانوں کی فیملی سے۔

اگر آپ ڈی این اے کا تقابل کریں تو بلوچ اور براہوئی میں کوئی فرق نہیں۔ یہ دونوں کچھ حد تک وہی ڈی این رکھتے ہیں جو جنوبی ایشیا کے اس حصے میں عام ہے البتہ ان کا کچھ ڈی این اے جنوب مغربی ایشیا سے ملتا ہے۔
 
arifkarim

معطل

Dravidische_Sprachen.png

براہوی زبان تو دراوڑی ہے۔ پھر یہ بلوچستان میں کیسے پہنچی؟
 
arifkarim

معطل
بات مذھب کی طرف جا رہی ہے ۔ کیا اس بات پر بحث شروع کرنے کا ارادہ ہے کہ آپ آدم کی اولاد میں سے ہیں کہ نہیں۔ ہم تو سب اولاد آدم ہیں
ہم نے مذہب کی بات نہیں کی۔ انسانوں کی کی ہے۔ تمام انسان جو اسوقت دنیا میں موجود ہیں افریقہ سے نکل کر پوری دنیا میں پھیلے ہیں
 
محمد وارث

لائبریرین
دراوڑی لوگ ہندوستان کے اصل باشندے ہیں
میں جانتا ہوں اصل باشندے وہی تھے، آرینز کی آمد سے قبل۔ درواڑی لوگوں کا اصل مسکن شاید شمالی ہند ہی تھا اس لیے بلوچستان میں دراوڑی زبان ہونا اچنبھے اور (آپ کی ریٹنگ کے مطابق) پر مزاح بات نہیں ہے۔ ، ایک نظریہ بھی ہے کہ دریائے سندھ کی تہذیب کے اصلی باشندے دراوڑ ہی تھے اور آرینز کی آمد کے بعد اور قحط سالی کہ وجہ سے یہ لوگ جنوبی ہندوستان کی طرف ہجرت کر گئے۔ لہذا اصل سوال یہ ہے کہ شمالی ہند کے یہ باشندے جنوب میں کب اور کیسے بس گئے۔

مزید برآں، درواڑ، سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب جنوبی علاقے ہیں اور سنسکرت آرینز کی زبان تھی سو اس سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ آرینز نے جن علاقوں کو فتح کیا اور ان علاقوں کے لوگ جب جنوبی ہندوستان میں پھیل گئے تو انہوں نے انہیں دراوڑ کا نا م دے دیا۔

اس پر بھی مزید یہ کہ، اگر آپ آرینز کے مذہبی مقدس لٹریچر کا مطالعہ کریں تو انہوں نے اپنی ان فتوحات یعنی ہندوستانی علاقوں کی فتوحات کو بہت شد و مد اور طنطنے کے ساتھ ریکارڈ کیا ہے اور ذیلی اور تحقیر کے طور پر یہاں کے قدیم باشندوں کا بھی تذکرہ آ گیا ہے۔ :)
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
اس ہم میں arifkarim شامل ہونا پسند نہیں کرینگے ...یہ درخت پر ہی چڑھے رہنے پر مصر ہیں :LOL::LOL:
انسان بندر کی اولاد ہیں ایک خاص مذہبی ٹولے کی طرف سے چھوڑی ہوئی بے پرکی ہے جسکا نظریہ ارتقا سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔ انسان اور بندر کا جد ایک ہی ہے کا یہ مطلب کیسے نکلتا ہے کہ انسان بندر کی اولاد ہے؟ اسکا یہ مطلب کیوں نہیں نکالتے کہ بندر انسان کی اولاد ہیں؟
 
اکمل زیدی

محفلین

اس میں اس حد تک اتفاق کرونگا کے الله کے نافرمانی پر کچھ لوگ ضرور بندر بن گئے تھے ...یقینن وہ انسانوں کی کی ہی اولاد تھے ...اب یہ نہیں معلوم ان کی نسل آگے چلی یا نہیں ...مگر اس پر کچھ لوگوں کا اتنا اصرار ہے کے مجھے شک ہونے لگا ہے کے آگے شاید نسل چلی ہو انکی . . . :laugh:
 
قیصرانی

لائبریرین
انسان بندر کی اولاد ہیں ایک خاص مذہبی ٹولے کی طرف سے چھوڑی ہوئی بے پرکی ہے جسکا نظریہ ارتقا سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔ انسان اور بندر کا جد ایک ہی ہے کا یہ مطلب کیسے نکلتا ہے کہ انسان بندر کی اولاد ہے؟ اسکا یہ مطلب کیوں نہیں نکالتے کہ بندر انسان کی اولاد ہیں؟
ایک لطیفہ دیکھا تھا جس میں دو جانور تیسرے کی ٹانگوں کی تعداد پر بحث کرتے کرتے چوتھے جانور سے فیصلہ کرانے گئے تھے
 
زیک

مسافر
کیا انسانی ذات فلاں جگہ سے نکلی ہے یا ہجرت کر کے آئی ہے؟ تمام انسانوں کی اصل افریقہ ہے۔

بلوچ ذات کب سے ہوئے؟

بلوچی زبان شمال مشرقی ایرانی زبانوں کی فیملی سے ہے۔ دوسری طرف براہوئی Dravidian زبانوں کی فیملی سے۔

اگر آپ ڈی این اے کا تقابل کریں تو بلوچ اور براہوئی میں کوئی فرق نہیں۔ یہ دونوں کچھ حد تک وہی ڈی این رکھتے ہیں جو جنوبی ایشیا کے اس حصے میں عام ہے البتہ ان کا کچھ ڈی این اے جنوب مغربی ایشیا سے ملتا ہے۔
حسن محمود جماعتی آپ کو اس سب میں کس بات سے اختلاف ہے؟
 
Top