کاشفی

محفلین
بلوچستان کی صورتحال، اے این پی کا سینیٹ اجلاس کا بائیکاٹ
190053_65998347.jpg

بلوچستان کی صورتحال پر اپوزیشن نے سینیٹ اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ سینیٹر زاہد خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں چادر اور چار دیواری کو پامال کیا گیا۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈپٹی چیئرمین صابر بلوچ کی زیر صدارت سینٹ کا اجلاس شروع ہوا تو کارکنوں کے قتل پر اے این پی کے ارکان سینٹ سے واک آؤٹ کر گئے۔ پیپلز پارٹی کے ارکان نے بھی ان کا ساتھ دیا اور ایوان سے چلے گئے۔ بی این پی کے بزرگ رہنماء کے اغواء اور بلوچستان کی صورتحال کے خلاف اپوزیشن نے بھی سینیٹ کا بائیکاٹ کیا۔ ایوان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر زاہد خان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن میں چادر اور چار دیواری کا پامال کرنے کا ذمہ دار کون ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماء مولانا غفور حیدری نے کہا کہ قتل اور اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری میں ملوث افراد کو گرفتار نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو کاٹا جا رہا ہے اور اب وہاں طاقت کے استعمال کی باتیں ہو رہی ہیں۔ دوسری جانب سینیٹ کے اجلاس میں صدارتی خطاب پر اظہار تشکر کی قرارداد بھی منظور کر لی گئی۔
 
Top