بلبل

عدیل منا

محفلین
بلبل ایک روایتی پرندہ ہے جو ہر جگہ موجود ہے سوائے وہاں کے جہاں اسے ہونا چاہئے۔ اگر آپ کا خیال ہے کہ آپ نے چڑیا گھر میں بلبل دیکھی ہے تو یقیناً کچھ اور دیکھ لیا ہے۔ ہم ہر خوش گلو پرندے کو بلبل سمجھتے ہیں۔ قسور ہمارا نہیں ہمارے ادب کا ہے۔
شاعروں نے نہ بلبل دیکھی ہے نہ اسے سنا ہے۔ کیوں اصلی بلبل اس ملک میں نہیں پائی جاتی۔ سنا ہے کہ کوہ ہمالہ کے دامن میں کہیں کہیں بلبل ملتی ہے لیکن کوہ ہمالیہ کیدامن میں شاعر نہیں پائے جاتے۔
عموماً SONNET وہ نظم ہوتی ہے جسے محض بلبل کے لیے لکھا گیا ہو… خوش قسمتی سے بلبل ان پڑھ ہے۔
عام طور پر بلبل کو آہ و زاری کی دعوت دی جاتی ہے اور رونے پیٹنے کے لیے اکسایا جاتا ہے۔ بلبل کو ایسی باتیں بالکل پسند نہیں۔ ویسے بلال ہونا کافی مضحکہ خیز ہوتاہے۔
بلبل اور گلاب کے پھول کی افواہ کسی شاعر نے اڑائی تھی جس نے رات گئے گلاب کی ٹہنی پر بلبل کو نالہ و شیون کرتے دیکھا تھا۔ کم از کم اس کا خیال تھا وہ پرندہ بلبل ہے اور وہ چیز نالہ و شیون… در اصل رات کو عینک کے بغیر کچھ کا کچھ دکھائی دتا ہے۔
بلبل پروں سمیت محض چند انچ لمبی ہوتی ہے۔ یعنی اگر پروں کو نکال دیا جائے تو کچھ زیادہ نہیں بچتی۔
بلبل کی پرائیویٹ زدگی کے متعلق طرح طرح کی باتیں مشہور ہیں۔ بلبل رات کو کیوں گاتی ہے؟ پرندے جب رات کو گائیں تو ضرور کچھ مطلب ہوتا ہے۔ وہ اتنی رات گئے باغ میں اکیلی کیوں جاتی ہے! بلبل کو چہچہاتے سن کر دور کہیں ایک اور بلبل چہچہانے لگتی ہے۔ پر کوئی بلبل نہیں چہچہاتی۔ وغیرہ… ہمارے ملک میں تو لوگ بس سکینڈل کرنا جانتے ہیں۔ اپنی آنکھوں سے دیکھے بغیر کسی چیز کا یقین نہیں کرنا چاہتے۔
کبھی کبھی بلبل غلطیاں کرتی ہے لیکن اس سے فائدہ نہیں اٹھاتی۔ چنانچہ پھر غلطیاں کرتی ہے… سیاست میں تو یہ عام ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ بلبل کے گانے کی وجہ سے اس کی غمگین خانگی زندگی ہے جس کی وجہ یہ ہر وقت کا گانا ہے۔ در اصل بلبل ہمیں محظوظ کرنے کے لیے ہر گز نہیں گاتی۔ اسے اپنے فکر ہی نہیں چھوڑتے۔
کچھ لوگ کہتے ہیں کہ بلبل گاتے وقت بل۔ بل۔بلبل۔ بل۔ کی سی آوازیں نکالتی ہے… یہ غلط ہے۔
بلبل پکے راگ گاتی ہے یا کچے؟ بہر حال اس سلسلے میں وہ بہت سے موسیقاروں سے بہتر ہے۔ ایک تو وہ گھنٹے بھر کا الاپ نہیں لیتی۔ بے سری ہو جائے تو بہانے نہیں کرتی کہ ساز والے نکمے ہیں۔ آج گلا خراب ہے۔ آپ تنگ آاجئیں تو اسے خاموش کراسکتے ہیں… اور کیا چاہئے؟
جہاں تیتر…، سحبان تیر قدرت'' پپیہا…' پی کہاں'' اور گیدڈ پدرم سلطان بود' کہتا ہوا سنا گیا ہے۔ وہاں بلبل کے متعلق وثوق سے نہیں کہا جاسکتا کہ وہ کیا کہنا چاہتی ہے۔ یوں معلوم ہوتا ہے جیسے کسی مصرعے کے ایک حصے پر اٹک گئی ہو۔ مثلاً … مانا کہ ہم پہ جو روجفا' جو روجفا' جو روجفا… یا تعریف اس خدا کی' خدا کی' خدا کی…اور دلے بفر و ختم، بفرو ختم، بفر و ختم… شاید اسی میں آرٹ ہو۔
ہمارے ادب کو دیکھتے ہوئے بھی بلبل نے اگر اس ملک کا رخ کیا تو نتائج کی ذمہ دار خود ہوگی۔
 

شمشاد

لائبریرین
عدیل بھائی عمدہ تحریر ہے۔ شریک محفل کرنے کا بہت شکریہ۔

مجھے آپ سے یہ شکوہ ہے کہ اردو محفل جتنا وقت دینا چاہیے وہ آپ نہیں دیتے۔
 

عدیل منا

محفلین
عدیل بھائی عمدہ تحریر ہے۔ شریک محفل کرنے کا بہت شکریہ۔
مجھے آپ سے یہ شکوہ ہے کہ اردو محفل جتنا وقت دینا چاہیے وہ آپ نہیں دیتے۔
شمشاد بھائی! ان دنوں فیلڈ پر کام چل رہا ہے اور میری ڈیوٹی وہیں منتقل کردی گئی ہے۔ پچھلے ہفتے بروز ہفتہ وہاں پر ایک حادثہ پیش آیا جس کی زد میں مجھ سمیت پانچ افراد آگئے۔ اللہ تعالیٰ نے کرم کیا کہ جان بچ گئی۔ بدھ کو ہاسپٹل سے ڈسچارج ہوا ہوں۔ مزید ہفتہ دس دن بیڈ ریسٹ پر ہوں۔ محفل سے اتنے دن غیر حاضری کی یہی وجہ رہی۔
 

یوسف-2

محفلین
عدیل منا بھائی ! حادثہ کا سن کر افسوس ہوا۔ اللہ آپ سب کو جلد از جلد صحت یاب کرے۔ فیلڈ پر کام کرتے ہوئے سیفٹی کا خاص خیال رکھا کیجئے کہ عموماً صنعتی حادثات سیفٹی کو بائی پاس کرنے ہی کے نتیجے میں رونما ہوتے ہیں۔ فی الحال آپ بیڈ ریسٹ کیجئے۔ ہم سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ ہاں اس تحریر کے لکھاری کا نام نہیں لکھا آپ نے؟
 

شمشاد

لائبریرین
عدیل بھائی اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔
 

عینی شاہ

محفلین
وہ تو سب ٹھیک ہے ۔
لیکن بلبل ہوتی ہے یا ہوتا ؟
کیونکہ ایک پوئم ہے نا کہ بلبل کا بچہ کھاتا تھا کھچڑی ۔ تو یہاں پر بلبل ہوتی کیوں لکھا ہے سب جگہ ؟
 

شمشاد

لائبریرین
دونوں طرح مستعمل ہے۔ بڑی لمبی بحث ہے۔

ٹہنی پے کسی شجر کی تنہا
بلبل تھا ایک اداس بیٹھا
 

عینی شاہ

محفلین
دونوں طرح مستعمل ہے۔ بڑی لمبی بحث ہے۔

ٹہنی پے کسی شجر کی تنہا
بلبل تھا ایک اداس بیٹھا
تو پھر اس اسکا کیسے پتہ چلے گا بحث تو ہونی چاہیئے نا انکل:) ویسے میں نے بہت ساری جگہوں پر بلبل ہوتا ہے پرھا ہے ۔ففتھ کلاس مٰن میری انگلش کا ایک چیپٹر ہوتا تھا اس میں بھی بلبل تھا ہی پڑھا تھا ۔
 

شمشاد

لائبریرین
تم نے کیا پتہ چلانا ہے؟

ایسے بہت سے جاندار ہیں جن میں سے کسی کو مذکر اور کسی کو مؤنث بولا جاتا ہے بھلے ہی وہ نر ہو یا مادہ۔

ایسے جاندار جنہیں عموماً مذکر بولا جاتا ہے :

کوا، کبوتر، باز، شاہین، چیتا، بُلبُل، ہرن، مگر مچھ، وغیرہ وغیرہ

ایسے جاندار جہیں عموماً مؤنث بولا جاتا ہے :

چڑیا، چیل، مرغی، ہاتھی، لومڑی، مچھلی، وغیرہ وغیرہ

عزیز امین کو کہہ کر مکمل فہرست بنواتے ہیں۔
 
Top