اظفر

محفلین
السلام علیکم
میں نے کچھ عرصہ قبل ایک بلاگ بنانے کا سوچا تھا ۔لیکن اس کو باقاعدہ اسلیے نہیں اپ ڈیٹ‌کیا کیوں کہ میں اس کو اپنے ڈومین پر منتقل کرنا چاہتا تھا ۔ اردو ٹیک کے ایڈمن پینل کو سمجھنے اور دوسرے بلاگ کلاینٹس پر تجربات کی حد تک اس میں دلچسپی لی ۔ اب میں‌فاینل مرحلہ میں اپنے بلاگ اپنے ڈومین پر منتقل کرنا چاہتا ہوں‌ ۔واضح رہے میں ڈومین ، ہوسٹنگ دونوں اپنے استعمال کرنا چاہتا ہوں‌ ۔ میرے ہوسٹنگ میں ورڈ پریس انسٹال کرنے کا آپشن ہے ۔ لیکن مجھے اب یہ علم نہیں‌ہے کہ ۔۔۔
اردو ٹیک کے بلاگ کو کیسے ایکسپورٹ کروں کہ وہ اسی تھیم کے ساتھ میرے اپنی ہوسٹنگ میں تشریف لے جا سکے ۔ اگر وہی تھیم لے جانا ممکن نہیں تو پھر دوسرے کسی تھیم میں یہ مکمل ایڈجسٹ‌کیسے ہو گا ؟
ورڈ پریس کے علاوہ جووملہ ، ربی آں ریلز اور چند دوسرے بلاگ سافٹ ویر کا بھی آپشن ہوسٹنگ میں‌موجود ہے ۔
میں اس بلاگ کو اپنے اس ڈومین ؛ ہوسٹنگ پر لے جانا چاھتا ہوں‌
 

نبیل

تکنیکی معاون
اپنے ہوسٹ پر ورڈپریس انسٹال کرنے کے لیے آپ کو ورڈپریس کی فائلیں اپنے ہوسٹ پر منتقل کرنی ہوں گی اور اس کے بعد ڈیٹابیس بنا کر ورڈپریس کی انسٹالیشن رن کرنی ہو گی۔ اس کے لیے ویب پر بے شمار ٹیوٹوریل انگریزی اور اردو میں موجود ہیں۔ ایک ورڈ پریس بلاگ کا ڈیٹا دوسری ورڈپریس کی انسٹالیشن میں منتقل کرنا بھی آسان ہے۔ اس کے لیے ورڈپریس کے ایڈمن سیکشن میں جا کر بلاگ کا ڈیٹا ایکسپورٹ کر لیں۔ اس سے ایک ایکس ایم ایل فائل حاصل ہوگی۔ اسی ایکس ایم ایل فائل کو دوسرے بلاگ میں امپورٹ کر لیں۔
 

شکاری

محفلین
اظفر میں نے اپنے بلاگ پر ورڈ پریس انسٹال کرنے کا طریقہ لکھا تھے اسے دیکھ لیں شاید آپ کو کچھ مدد مل سکے۔ یہ بہت آسان ہے پہلے ورڈ پریس انسٹال کریں اور پھر نبیل بھائی کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق اپنے پرانے بلاگ سے بیک اپ لے کر نئے بلاگ پر اپلوڈ کردیں۔

قسط نمبر ایک

قسط نمبر دو
 

اظفر

محفلین
نبیل ورڈ پریس انسٹال ہو گیا۔ ایکس ایم ایل پہلے ایکسپورٹ‌کر چکا ہون‌
مجھے مسیلہ یہ ہے ایکس ایم ایل میں تو میرا ڈیٹا ہے صرف
تھیم اور سیٹنگ کیسے سنکرونایز ہوں گے آُپس میں ؟ خود ہی ہو جاے گا کیا ؟ یا کچھ کرنا پڑے گا

شکریہ شکاری برادر ۔ میں دیکھتا ہوں‌
 

نبیل

تکنیکی معاون
تھیم اور سیٹنگز ایکسپورٹ کیے ہوئے ڈیٹا میں شامل نہیں ہوتے ہیں۔ تھیم اور پلگ ان آپ کو خود سے انسٹال کرنے پڑیں گے۔
 

اظفر

محفلین
جو میرا اردو ٹیک پر ڈیفالٹ‌تھیم ہے وہ وہاں سے ڈاون لوڈ کرنے کا کوئی طریقہ ہو گا ؟ یا جس نے اردو میں کسٹمایز کیا ہے اس سے مل جاے گا یا کہاں سے ۔ اور دوسرا نبیل بھائی آپ کے خیال میں اسی تھیم کو ڈھونڈ‌کر استعمال کرنا آسان و مناسب ہو یا کوئی بھی دوسرا اردو تھیم دیکھ کر اس کو استعمال کر لوں‌۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ورڈپریس کے ایڈمن سیکشن سے تھیم ڈاؤنلوڈ کرنے کے بارے میں مجھے علم نہیں ہے کہ یہ کیسے کیا جا سکتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ کسی کو اس کا طریقہ معلوم ہو۔ آپ کے اردو ٹیک کے بلاگ کی تھیم کے فوٹر میں اس تھیم کی اردو کسٹمائزیشن کے بارے میں معلومات موجود ہوں گی کہ یہ کس کا کام ہے۔ آپ انہیں صاحب یا صاحبہ سے رابطہ قائم کرکے یہ تھیم حاصل کر سکتے ہیں۔
 

شکاری

محفلین
اردو ٹیک میں تھیم ڈاؤن لوڈ‌کرنے کا آپشن نہیں ہے۔

اگر آپ کو اس کی تھیم چاہیے تو اردو ٹیک کے ایڈمن سے رابطہ کرلیں یا پھر جس نے تھیم اردوائی ہے اس سے۔ ۔ ۔
 

اظفر

محفلین
عبدالقدیر

وہ تھیم عبدالقدیر نے اردو میں تبدیل کی ہوئی ہے ۔ اب وہ کہاں‌ملے گا کسی کو معلوم ہے کیا
 
Top