بلاگ کیسے بناؤ

بلال

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم!
دوستو! میں نے اپنی ایک ڈومین رجسٹر کروائی ہے اور کچھ سپیس بھی خریدی۔ میں اپنی سائیٹ پر اپنا بلاگ بنانا چاہتا ہوں۔ آپ لوگوں سے پوچھنا تھا کہ کونسا سافٹ ویئر استعمال کر کے میں اردو میں اپنا بلاگ بنا سکتا ہوں۔ یا پھر چند فائل ایسی مل جائیں جنہیں میں اپلوڈ کر کے ڈیٹابیس بناؤ اور میرا بلاگ بن جائے۔
 

بلال

محفلین
میں آپ کی بات ٹھیک طرح سمجھا نہیں۔۔۔ کیا ورڈ پریس پر اپنا بلاگ بنا لوں یا پھر ورڈ پریس سی ایم ایس کو اپنی سائیٹ پر انسٹال کر لوں۔۔۔ اگر سی ایم ایس اپنی سائیٹ پر انسٹال کر لوں تو اس سے کیا وہاں صرف میں ہی بلاگ بنا سکوں گا یا اگر کوئی اور بھی چاہے تو بنا سکے۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگر آپ اردو بلاگ بنانا چاہتے ہیں تو اس کا سب سے آسان طریقہ اردو پریس (اردو ورڈ پریس) کا استعمال ہے۔ لیکن پہلے اس بات کا اطمینان کر لیں کہ آپ کی ہوسٹنگ پر اس کی ضروریات یعنی پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل کی سپورٹ ہو۔
 

بلال

محفلین
نبیل بھائی پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل کی سپورٹ موجود ہے۔۔۔ میں اردو محفل سے ہی ورڈ پریس ڈاؤن لوڈ کر لیتا ہوں اور اپنی سائیٹ پر اپلوڈ کر دیتا ہوں۔ لیکن ورڈ پریس، اردو سپورٹ اور تھیم کو انسٹال کرنے کے بارے میں کچھ نہیں جانتا اگر اس معاملے میں رہنمائی کریں تو بہت مہربانی ہو گی۔۔۔
 

بلال

محفلین
سانچوں سے آپ کی مراد کیا تھیم ہے؟ مجھے کمپیوٹر کی فیلڈ کے ہر لفظ کی اردو نہیں آتی اس لئے معذرت کے ساتھ پوچھ رہا ہوں۔۔۔ باقی میں بار بار کہہ رہا ہوں کہ اردو پریس کیسے انسٹال کرنا ہے کچھ اس بارے میں بھی تو بتاؤ جناب۔۔۔
 
Top