بغیر روٹ کئے اینڈرائڈ فون میں نستعلیق فونٹ انسٹال کرنا

افضل حسین

محفلین
آجکل اسمارٹ فون سے ہی زیادہ تر لوگ آنلائن ہوتے ہیں مگر فون میں نستعلیق فونٹ انسٹال نہیں ہونے کی وجہ سے اردو متن نسخ میں دکھائی دیتے ہیں فون کی وارنٹی ختم نہ ہو جائے اس وجہ سے لوگ اپنے فون کو روٹ بھی نہیں کرنا چاہتے. ایسے میں کیا کوئی ایسا طریقہ ہے جس سے بغیر روٹ کئے نستعلیق فونٹ کو انسٹال کیا جا سکتا ہے.
 

الف عین

لائبریرین
فون پر بھی منحصر ہے۔ آپ کا موبائل سیمسنگ اور اینڈرائڈ 5 سے اوپر ہو تو کچھ ماڈلس میں ممکن ہے۔ ونڈوز فون اور آئی فون کا درست علم نہیں۔
 

سروش

محفلین
سام سنگ میں نوٹ 3 میں بغیر روٹ کئے نستعلیق انسٹال ہوجاتا ہے ۔ باقی ایس 3، ایس 5 ، ایس 7 ، نوٹ 5 میں نہیں ہوتا اسی طرح جے سیریز میں بھی نہیں ہوتا ۔مٹرولا میں بھی روٹ کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔ مذکورہ بالا پر تجربات کرنے کے بعد تحریر کیا ہے ۔
 

مزمل اختر

محفلین
یہ ایپ انسٹال کریں۔ اگر روٹ کیے بغیر ممکن ہوا تو اس ایپ سے ہو جائے گا۔
تابش بھائی اس میں نستعلیق فونٹ ڈھونڈ ڈھونڈ کر پریشان ہوں ممکن ہوتو بتادیں

یا اور آسان ہوگا اگر نستعلیق فونٹ (.mtv) میں مل جائے میرے پاس mi note 4 ہے جس میں کافی فونٹ ifont کے استعمال کر رہا ہوں مگر اب تک نستعلیق فونٹ نہیں ملا
 

سروش

محفلین
آئی فون نے اپنے تازہ ترین آئی او ایس میں نستعلیق فونٹ 19 ستمبر 2017 کو لانچ کردیا تھا ، اور یہ نوٹو سے کافی مماثل ہے ۔
 
تابش بھائی اس میں نستعلیق فونٹ ڈھونڈ ڈھونڈ کر پریشان ہوں ممکن ہوتو بتادیں

یا اور آسان ہوگا اگر نستعلیق فونٹ (.mtv) میں مل جائے میرے پاس mi note 4 ہے جس میں کافی فونٹ ifont کے استعمال کر رہا ہوں مگر اب تک نستعلیق فونٹ نہیں ملا
میرا اس حوالے سے تجربہ نہیں کیونکہ میں نے کبھی سمارٹ فون میں اردو فونٹ انسٹال نہیں کیا۔ اس ایپ کا تذکرہ سنا تھا تو یہاں بتا دیا۔ :)
 

مزمل اختر

محفلین
یا ہو..... یے
ہو گیا عاجز کا سالوں کا خواب (تقریباً پانچ سالوں کا خواب) آج پورا ہوا ہے
میرے موبائل میں نستعلیق فونٹ اپلائے ہوگیا ہے وہ بھی بغیر روٹ کیے
اللہ پاک بہت بہت بہت اچھے ہیں
وہ بہت نعمتیں دیتا ہے
اللہ اردو محفل فورم کو مزید ترقی عطا فرمائے اسی کی وجہ سے عاجز کا برسوں کا خواب پورا ہوا ہے
جس ساتھی کے پاس ریڈیمی Redimi یعنی MI کا موبائل ہے اور وہ نستعلیق فونٹ اپلائے کرنا چاہتے ہیں عاجز سے رابطہ کریں اپ کی مدد کرتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہوگی
تابش بھائی
حمیرا آپی اور جن کے میں نام نہیں جانتا اور جنہیں نہ جانتے ہوئے بھی بہت ستایا بہت بنیادی سوالات کیے مگر ان لوگوں نے بڑی ہمدردی سے ایک ایک چیز سمجھائی سب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں

سوچ رہا ہوں ایک تھریڈ اس کامیابی کی بنیادوں جس میں پورا طریقہ کار موجود ہو
لیکن سمجھ نہیں آرہا کس عنوان میں جاکر لکھوں.... ؟؟ ؟

خیر ضرور کروں گا ان شا اللہ
 

سعادت

تکنیکی معاون
نوٹو تو گوگل والوں کا ہے ، ایپل والے اسکو کسطرح استعمال کرسکتے تھے ؟
گوگل نے نوٹو نستعلیق اردو کو ایک آزاد مصدر لائسنس (اوپن فونٹ لائسنس) کے تحت ریلیز کیا ہے۔ لائسنس کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے ایپل (یا کوئی بھی دوسری کمپنی) نوٹو نستعلیق اردو کو اپنی پروڈکٹس میں شامل کر سکتی ہے۔
 

محمدظہیر

محفلین
گیلیکسی ایس ایٹھ میں پتا نہیں کونسا فونٹ ہے، یہ استعمال کرتے ہوئے مجھے نوری نستعلیق فونٹ کی خواہش نہیں ہوئی.
 
Top