تعارف بس میری ہی کمی تھی

شمشاد

لائبریرین
ناعمہ اسی وجہ سے تو میں نے کمپیوٹر کی سیٹنگ ایسی کردی تھی کہ یہ آن لائن ہوہی نہ سکیں وہ تو اب میں شمشاد کو کیا بولوں پاس ورڈ سیٹ کرکے دے دیا۔
تو بھائی پہلے بتانا تھا ناں، اب بتانے کا کیا فائدہ جب صائمہ بھابھی کلمہ شناخت اُچک گئیں۔
 

میر انیس

لائبریرین
تو اسکا آسان حل تو میں تم کو بتادیتا ہوں تم کلمہ شناخت پھر تبدیل کردو اور مجھ کو ذاتی پیغام میں بتادو لو ہوگیا مسئلہ حل ورنہ مجھ کو تو محفل میں آنے کا موقع ہی نہیں ملے گا
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو پھر اخلاقی اور انتظامی خیانت ہو جائے گی۔ اب نہیں ہو سکتا۔
آپ ہی کوئی لالچ دے کر بھابھی (میری) سے کلمہ شناخت معلوم کر لیں۔
لالچ کی کئی ایک اقسام ہیں، یعنی کہ تمہیں نیا سوٹ سلوا دوں گا، سونے کی انگوٹھی دلوا دوں گا۔ میکےآنے جانے کا کرایہ دے دیتا ہوں، وغیرہ وغیرہ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
خوش آمدید بہنا مجھے تو محفل کا بچہ بچہ جانتا ہے امید ہے پہلے آپ نے میرے کارماے پڑھے ہوں گے:grin: آپ کے جیون ساتھی بال نوچتے ہیں اس سے ثابت ہوا میرا شادی نا کرنے کا فیصلہ گریٹ ہے:grin: اللہ برے وقت سے بچائے شادی دشمن کی بھی نا ہو :praying:
تین سال میں ہی ارادہ بدل دیا؟
 

قیصرانی

لائبریرین
چونکہ دھاگہ کافی پرانا اور طویل ہے اور مجھے یاد نہیں تھا کہ میں نے خوش آمدید کہا تھا یا نہیں لیکن پھر صفحہ اول پر اس دھاگے پر اپنی تصویر نہ دیکھ کر اندازہ ہوا کہ خوش آمدید نہیں کہا۔ تاخیر کے لئے معذرت

محفل پر خوش آمدید
 

ساجد

محفلین
اچھا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ کاش وہ بھی اپنے آپکو خوش قسمت ہی سمجھیں ورنہ زیادہ تر تو اپنے بال نوچ اور سر دھُن رہے ہوتے ہیں:battingeyelashes:
سر کو دُھن ہی رہے ہوتے ہیں نا؟۔ کہیں سر کی دھنائی کو تو آپ سر دھننا نہیں سمجھ رہیں۔:)
 

ساجد

محفلین
KwULv.png
بھئی ایک تو آپ ہر جگہ اپنی فروٹ کی ریڑھی لے کر آ جاتے ہو ۔ :)
 
Top