بریکنگ نیوز

mobixone

محفلین
عالمی بینک نے پاکستان کے لئے پچاس کروڑ ڈالر بلاسود قرضے کی منظوری دے دی ہے۔ عالمی بینک کے واشنگٹن سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ پاکستان کو گزشتہ کئی برسوں میں بیرونی اور اندرونی انتشار کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ سے اس کی میکرو اکنامک صورتحال مشکلات سے دوچار ہے اور یہ قرضہ ملک میں معاشی استحکام کے لیے فراہم کیا جار ہاہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے نے ملکی درآمدات کے بل میں اضافہ کردیا اور عالمی معاشی بحران کے باعث اس کی درآمدات کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ملک میں سیاسی بحران اور غیریقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتمادبھی متاثرہواہے۔ پاکستان کے لیے عالمی بینک کے ڈائریکٹر یوسفا کروکس نے کہا کہ حکومت نے ملک میں معاشی استحکام کے لیے اہم اقدامات کئے ہیں اوران پالیسیوں کی بدولت زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ اور افراط زرمیں کمی واقع ہوئی ہے۔
 

ساجد

محفلین
بغیر سود قرض مل جانا اچھی بات ہے لیکن اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اس کا استعمال درست جگہ پہ کیا جائے۔
ویسے تو قرض برا ہی ہے بھلے سود پہ ہو یا بلا سود ۔ اب کیا کریں ملکی معیشت ایسے گرداب کا شکار ہے کہ اس کے بغیر چارہ نہیں۔کاش قرض کی یہ رقم پرتعیش سرکاری گاڑیاں اور بے پیندے کے لوٹے خریدنے پہ صرف نہ ہو۔
 

mobixone

محفلین
مسجد میں خودکش حملہ، درجنوں ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک مسجد میں خودکش حملے کے نتیجے میں کم از کم پچاس افراد ہلاک اور ایک سو پچہتر کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔
جمرود کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ فضل قادر نے بی بی سی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس مسجد میں زیادہ تر خاصہ دار فورس کے اہلکار ہی نماز کے لیے آتے ہیں
 

علی ذاکر

محفلین
آگے کونسا ان پیسون کا استعمال صحیح‌کیا گیا ہے بھائ میرے جو اب امید لگا کر بیٹھ جائیں‌!
ماسلام
 

علی ذاکر

محفلین
حالات کو مزید خراب کرنے کی سازشیں چل رہی ہیں اور یہ کرنے والے بھی اپنے ہی ہیں!
ماسلام
 

mobixone

محفلین
خون تھوکوں تو واھ وا کیجے

صدر زرداری کا کہنا ہے کہ عدلیہ کی بحالی انکی ایک سالہ حکومت کا سب سے اہم کارنامہ ہے۔ وفاقی وزرا راجہ پرویز اشرف اور بابر اعوان کے بعد اب نبیل گبول نے بھی کہا ہے کہ حکومت نے افتخار چوہدری سمیت برطرف ججوں کی بحالی کا فیصلہ لانگ مارچ سے پندرہ روز پہلے ہی کر لیا تھا۔انتظار صرف چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی ریٹائرمنٹ کا تھا۔ حکومت نے اپنے فیصلے کی اطلاع نواز شریف کو بھی دے دی تھی ۔اس کے باوجود نواز شریف اپنی سیاسی دوکان چمکانے کے لیے لانگ مارچ لے کر نکل کھڑے ہوئے۔
بظاہر حکومت کے دعوے اور نیک نیتی پر شبہہ کرنے کی کم ازکم مجھے کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔ بس اتنی سی گذارش ہے کہ آئندہ جب بھی اس طرح کا سرپرائز دینے کا موڈ ہو تو نواز شریف کے ساتھ ساتھ دفعہ ایک سو چوالیس، لاٹھی اور آنسو گیس سے مسلح پولیس، کنٹینر ٹرانسپورٹرز، فوج کے سربراہ اور ادھر سے ادھر دوڑنے والے امریکی و برطانوی سفیروں اور لمبی لمبی کالیں کرنے والے ڈیوڈ ملی بینڈ اور ہلری کلنٹن کو بھی حکومت پندرہ روز پہلے بتا دیا کرے کہ جناب ٹینشن نہ لیں۔ حکومت جو سرپرائز دینے والی ہے اسے سسپنس تھرلر کی طرح انجوائے کریں۔
یہ الگ بات ہے کہ حالیہ سسپنس تھرلر کشکول بدست پاکستان کو کم از کم پندرہ ارب روپے میں پڑا۔
(وسعت اللہ)
رنگ ہر رنگ میں ہے داد طلب
خون تھوکوں تو واہ واہ کیجے
( جون ایلیا)
 

زین

لائبریرین
تفصیلی خبر

خیبر ایجنسی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں بھگیاڑی چیک پوسٹ سے متصل مسجد میں نماز جمعہ شروع ہوتے ہی خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے 2 منزلہ مسجد کی چھت اور دیواریں گر گئیں جس کے نتیجے میں 70 سے زائد نمازی شہید اور100 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق شہید ہونیوالوں میں خاصہ دار فورس کے 2صوبیدار،سپاہی اور فرنٹیئر کور کے تین جوان بھی شامل ہیں۔ زخمیوںکو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ‘خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کر دیا گیا۔پشاور کے ہسپتالوں تک طویل راستہ اور رش ہونے کے باعث زخمیوں کی منتقلی میں دشواری کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ڈی سی او پشاور صاحبزادہ انیس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے 70 افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔انکا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونیوالوں میں وہ زخمی بھی شامل تھے جو راستے میں یا ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔خود کش حملے کے بعدسیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیااور ملبہ ہٹانے کیلئے بھاری مشینری طلب کر لی جبکہ پشاور کے تینوں بڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے زخمیوں کی منتقلی کا کام شروع کر دیا گیا۔زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ،خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے۔زخمیوں کی تعداد70 تک ہونے کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی طارق حیات کے مطابق بھی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ موجود ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ خود کش حملہ پاکستان دشمنوں کی کاروائی ہے اور حملہ آور انسان تک کہلانے کے لائق نہیں۔پولیٹیکل ایجنٹ نے علاقے میں شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیدیا ہے۔جاں بحق ہونیوالوں میں سے ناقابل شناخت لاشوں کو قریبی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ دیگر ہلاک شدگان کی بڑی تعداد کو بھی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعدسپرد خاک کردیا گیا۔حملے میں جاں بحق ہونیوالے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروںکی لاشوں کو پشاور منتقل کر کے سرکاری اعزاز کے بعد انہیں بھی سپرد خاک کر دیا جائیگا۔حملے کے بعد علاقے کی فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔حملے مختلف خاندانوں کے دو سے تین تک افراد بھی جاں بحق ہوئے جس سے ان خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی۔عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو اب یہ سمجھ لینا چاہئے کہ یہ اسلام اور شریعت کی لڑائی نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ جہاد نہیں ہے جس نے جہاد کرنا ہے اسرائیل جا کر کرے۔انھوں نے کہا کہ بد بخت لوگ ایسے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔اسفندیار ولی خان نے کہا کہ غیر ملکیوں کو بغیر پیپر ،پاسپورٹ قبائلی علاقوںمیں رہنے دیا گیا تو وہ ایسا ہی کرینگے۔انھوں نے کہا کہ ان لوگوں میں سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جنہیں ہم نے خود پالا ہے۔صدر مملکت ،وزیر اعظم ،چاروں صوبوں کے گورنرز اور وزراء اعلیٰ ‘ نواز شریف ‘ عمران خان ‘ قاضی حسین احمد ‘ لیاقت بلوچ ‘ پروفیسر ساجد میر ‘ صاحبزادہ فضل کریم اور مذہبی و سیاسی رہنمائوںنے بھی جمرود خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور بھاری جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ جبکہ اس واقعہ کے بعد ملک بھر میںسیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر مشکوک شخص پر کڑی نظر رکھیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
انتہائی افسوسناک واقعہ ہوا ہے۔ سب کے سب غریب لوگ تھے۔ اللہ ہی ہے جو پسماندگان کو صبر دے۔
 

mobixone

محفلین
ایک خبر ایک جوک

سابق وفاقی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گورنر راج کے خاتمے کی بات کی گئی ہے اور اگر شریف برادران کی اہلیت سے پہلے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا جاتا ہے اور نیا قائد ایوان چناجاتا ہے تو اس طرح سابق وزیر اعلیْ شہباز شریف شیڈول چھ کی زد میں آجائیں گے اور تیسری مرتبہ وزارت اعلٰی کا حلف نہیں اٹھا سکیں گے ۔ ان کے بقول ’بظاہر لگتا ہے کہ مسلم لیگ نون کے ساتھ ہاتھ ہوگیا ہے‘۔ شیخ رشید نے حیرت کا اظہار کیا کہ معلوم نہیں کہ عوام کیوں صدر زرداری کے خطاب سے توقعات لگائے بیٹھے تھے۔
……………………………………………………………………………………………………………………………….
آصف زرداری سائکل پر جارہا تھا۔
نواز شریف ملا: کہابابا اللہ کے نام پر ہمیں بھی کچھ دے دو؟؟؟
زرداری نے کہا آو بیٹھ جاو تمہیں ایک چکر اور دیتا ہوں۔
 

زینب

محفلین
بیرون ممالک سے جو بھی قرض لیا جاتا ہے وہ کھاتے حکمران ہیں چکاتے پاکستانی عوام ہیں کوئی نئی بات نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو یہ کون سی نئی بات ہے۔ سب کو ہی معلوم ہے۔ حتٰی کہ ہمت بھیاء کو بھی معلوم ہے۔
 

زینب

محفلین
ایک تازہ ترین خبر میرے پاس بھی ہے کل پوسٹ کروں‌گی سلمان تاثیر کے بھارتی بیٹے کا انٹرویو۔۔۔۔۔۔۔۔
 

mobixone

محفلین
انتہائی تکلیف دہ سوات ویڈیو جس میں طالبان17 سالہ لڑکی کو کوڑے مار رہے ہیں۔

Highly Disturbing video is A 17 y Old Girl Whipped by Taaliban.
طالبان نے اس واقعہ کو اتنی سنجیدگی سے لیا ہے کہ انہوں نے نہ صرف باقاعدہ نیوز کانفرنس کی بلکہ مسلم خان پہلی مرتبہ چہرہ چھپائے بغیر میڈیا کے سامنے آئے حالانکہ ماضی میں وہ یہ کہہ کر تصویر اور ویڈیو بنانے سے انکار کرتے رہے کہ ان کی نظر میں’تصویر اور ویڈیو بنانا غیر شرعی فعل ہیں‘۔
مسلم خان کا کہنا تھا کہ اس قسم کا واقعہ سرے سے پیش ہی نہیں آیا۔ البتہ انہوں نے پہلی مرتبہ اس بات کا اعتراف کیا کہ تقریباً سات ماہ قبل چہار باغ کے دکوڑک علاقے میں ایک خاتون کو کوڑوں کی سزادی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ خاتون پر یہ الزام ثابت ہوا تھا کہ اس کے اپنے سسر کے ساتھ مبینہ طور پر ناجائز تعلقات تھے۔ تاہم آزاد ذرائع سے ان کے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

مسلم خان کا دعوٰی تھا کہ اس خاتون کے بارے میں مقامی لوگوں نے شکایت کی تھی جنہیں پکڑ کر ان سے اعتراف کروایا گیا اور بعد میں انہیں چار کمسن بچوں سے سرعام نہیں بلکہ سڑک کے کنارے ایک بوسیدہ عمارت میں کوڑے لگوائے گئے۔
یاد رہے کہ کمسن لڑکی کی یہ وڈیو دو دن قبل منظر عام پر آئی تھی جس میں طالبان کے حلیے میں تین افراد ایک جواں سال لڑکی کو اوندھے منہ لٹاکر کوڑے مار رہے ہیں۔ بی بی سی کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق واقعہ حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد تحصیل کبل کے کالا کلی میں پیش آیا ہے۔طالبان نے لڑکی کو سرعام سزا دینے کے بعد لڑکے اور لڑکی کا نکاح بھی کروادیا ہے۔
لڑکی کی ناقابلَ برداشت چیخیں اور تماشائیوں کی بے حسی۔۔۔۔۔۔ ناقابلَ بیان۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ثنا خوان تقدیس مشرق کہاں ہیں؟
 

arifkarim

معطل
یہ کوئی انوکھا واقعہ نہیں۔ افغانستان میں ایسا کئی سالوں سے ہوتا چلا آرہا ہے۔
 

mobixone

محفلین
یہ نہ تو شریعت ہے نہ روایت یہ سرا سر جہالت ہے۔شریعت اس لیے نہیں کہ شریعت میں سزا کا تذکرہ انتہائی مخصوص شرائط کے ساتھ ہے اور شریعت کبھی بھی انسانیت کی تذلیل کی اجاذت نہیں دیتی۔روایت اس لیے نہیں کہ وہ لوگ جو اپنی بہنوں بیٹیوں پر کسی غیر محرم کی نظر بھی نہیں پڑنے دیتے وہ اس طرح ایک لڑکی کو سر عام رسوا نہیں کر سکتے۔
 

arifkarim

معطل
بالکل، یعنی آپ بھی میرے ساتھ متفق ہیں کہ اسلام کی آڑ میں جہالت پھیلائی جا رہی ہے۔
 
Top