بریکنگ نیوز۔۔۔۔۔۔۔ بزرگ حضرات ضرور پڑھیں!!!

زین

لائبریرین
بڑھاپے کا راز دریافت ہو گیا، بوڑھا ہونا ناممکن ہو جائے گا۔ طبی ماہرین
لندن ............طبی ماہرین نے طویل تحقیق کے بعد دعوٰی کیا ہے کہ بڑھاپے کے راز کو دریافت کر لیا گیا ہے، اس رازکے بعد بوڑھا ہونا ناممکن ہو جائے گا۔ ”جرنل سیل“ جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بڑھاپے کے عمل میں پروٹین حصہ لیتی ہیں۔ ہاورڈ میڈیکل سکول کے پروفیسر ڈیوڈ اے سیکلیئر اور کیمبرج بائیو ٹیکنالوجی کمپنی کے تعاون سے سامنے آنے والی تحقیق کے مطابق جوانی کی عمر میں جو انسانی جین متحرک ہوتے ہیں وہ پروٹین میں تبدیلی کی وجہ سے ایک خاص عمر میں جا کر غیرمتحرک ہو کر خاموش ہو جاتے ہیں۔ اگر ان جین کے ڈی این اے کی مرمت کر دی جائے تو یہ جین دوبارہ متحرک ہو سکتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق یہ پروٹین دونوں حالتوں کو ایک خاص طریقے سے کنٹرول کرنے کی حامل ہوتی ہے جس میں جین ”آف یا آن“ ہو جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جوں جوں انسان کی عمر بڑھتی چلی جاتی ہے انسانی کروموسومز تیزی سے تباہ ہونے لگتے ہیں، اس عمل کو بھی یہی پروٹین کنٹرول کرتی ہے۔ اس طویل ترین تحقیق نے یورپ بھر کے تمام طبی ماہرین کو متوجہ کیا ہے۔
 

طالوت

محفلین
اس تحقیق کے ہونے یا نہ ہونے سے خواتین کو کیا فرق پڑتا ہے بھلا ؟

میں نے بھی پڑھ لی ہے اس امید پر کہ میرے بڑھاپے تک اس تحقیق کو عملی جامہ پہنایا جا سکے گا۔۔
وسلام
 

زین

لائبریرین
بوڑھاپا اکثر لوگوں‌کو پسند نہیں ہوتا خصوصا خواتین کو ، شاید اس لیے
--------
میں نے بھی پڑھ لی ہے اس امید پر کہ میرے بڑھاپے تک اس تحقیق کو عملی جامہ پہنایا جا سکے گا۔۔
وسلام
میری بھی یہی امید ہے ۔
 
بھئی اس میں عمر چھپانے والی بات کہاں سے آ گئی؟ میرے ہوم پیج پر آپ کو میری تاریخ پیدائش مل جائے گی۔
 

فہیم

لائبریرین
آپ کی مرضی، پھر وہ خواتین ٹھیک کہہ رہی تھیں کہ آج کل مرد عمر چھپاتے ہیں، میں نے فہیم اور شمشاد کی عمر پوچھی تو انہیں نے بھی چھپائی ۔


ارے یہ نام کیوں‌ لکھ مارا:rolleyes:
محفل کے بچے بچے کو میری عمر کا علم ہے۔
میں تو سمجھا کہ تمہیں بھی علم ہوگا:rolleyes:
 

زین

لائبریرین
لیکن اس بچے کو آپ کی عمر نہیں‌معلوم ، میں‌نے آپ سے پوچھا تھا لیکن آپ نے بات ٹال دی تھی
 

فہیم

لائبریرین
لیکن اس بچے کو آپ کی عمر نہیں‌معلوم ، میں‌نے آپ سے پوچھا تھا لیکن آپ نے بات ٹال دی تھی

چلو پھر تو یہ چیلنج ہوگیا ہے تمہارے لیے
میں نے ویسے ہی بتادی تو کیا مزہ

اب تم تھوڑا گیس کرو کے کیا عمر ہوگی
کوئی ہنٹ نہیں‌ ملے گا لیکن

خود ہی اندازہ لگاؤ:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن میں نے تو وہ ربط بھی دے دیا تھا جہاں میری عمر کے متعلق بات ہو رہی تھی۔
 

زین

لائبریرین
آپ نے بھی تو اپنی عمر نہیں بتائی، اب اس تحقیق کے بعد شاید عمر چھپانے کی ضرورت نہیں‌پڑے گی
 

شمشاد

لائبریرین
میں تو خود اس چکر میں ہوں کہ Age Meter بناؤں۔ جیسے تھرما میٹر ہوتا ہے، منہ میں لگایا اور بخار کا معلوم ہو گیا کہ کتنا ہے، اسی طرح Age Meter منہ میں لگایا اور اس پر عمر آ گئی کہ 5۔30 سال ہے۔
 

زین

لائبریرین
چلو پھر تو یہ چیلنج ہوگیا ہے تمہارے لیے
میں نے ویسے ہی بتادی تو کیا مزہ

اب تم تھوڑا گیس کرو کے کیا عمر ہوگی
کوئی ہنٹ نہیں‌ ملے گا لیکن

خود ہی اندازہ لگاؤ

اندازہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کی عمر 20سے23سال کے درمیان ہوسکتی ہے ۔
 

زین

لائبریرین
میں تو خود اس چکر میں ہوں کہ Age Meter بناؤں۔ جیسے تھرما میٹر ہوتا ہے، منہ میں لگایا اور بخار کا معلوم ہو گیا کہ کتنا ہے، اسی طرح Age Meter منہ میں لگایا اور اس پر عمر آ گئی کہ 5۔30 سال ہے۔
یہAge Meterتو آنے سے پہلے ہی الکل ناکا م ہوگیا
 
Top