یاز

محفلین
اس پرفارمنس میں ایک سٹیج پر ماوری سردارکھڑا تھا۔ ہم سیاحوں میں سے دو لوگ اسے کچھ تحائف دیتے ہیں اور آنے کی اجازت چاہتے ہیں۔ کچھ تقاریر اور پرفارمنس کے بعد ماوری سب کو ویلکم کہتے ہیں۔ پھر میوزک، ڈانس، کچھ ہتھیار وغیرہ کا مظاہرہ کیا گیا۔ اچھا شو تھا۔ اس کی چند تصاویر
سردار جی تو "پرمزاح تر" ہیں۔
 

یاز

محفلین
ویئوٹاپو میں پھرتے ہوئے اچانک وقت دیکھا تو گائیزر کے پھٹنے کا تھا۔ فوری طور پر وہاں سے نکلے اور قریب ہی ڈرائیو کر کے لیڈی ناکس گائزر Lady Knox Geyser تک پہنچے۔ وہاں کافی ہجوم تھا۔

ویسے تو یہ گائزر خود بخود 12 سے 48 گھنٹے کے درمیان ایک بار ابلتا ہے لیکن سیاحوں کی خاطر پارک رینجر اسے ٹھیک سوا دس بجے صبح کچھ کیمکلز ڈال کر ابلواتے ہیں۔

شکر ہے کہ آپ نے آخری فقرے میں وضاحت کر دی، ورنہ پہلے ہم سمجھے کہ گیزر شاید الارم لگا کر پھٹتے ہیں۔۔۔۔ سمارٹ گیزر یا آئی گیزر بھی کہلا سکتے تھے۔
 

یاز

محفلین
بائیک لین لاہور میں بھی بنائی ہے انہوں نے ایک دو جگہ۔ لیکن اس پر کوئی بھی نہیں ہوتا۔
ایک آدھ بائیک لین شاید اسلام آباد کے آخری کونے میں بھی بنائی گئی ہے۔ جہاں تک جانے کے لئے گھنٹے بھر کی ڈرائیو یا ہزار پندرہ سو کی ٹیکسی کرنی پڑے، تب جا کے سائیکل چلانے کا شوق پورا ہو۔
 
ایک آدھ بائیک لین شاید اسلام آباد کے آخری کونے میں بھی بنائی گئی ہے۔ جہاں تک جانے کے لئے گھنٹے بھر کی ڈرائیو یا ہزار پندرہ سو کی ٹیکسی کرنی پڑے، تب جا کے سائیکل چلانے کا شوق پورا ہو۔

ہائیں وہ کس نگر میں بنا دی؟
امام بری سرکار والے کونے میں یا پھر گولڑوی نکڑ میں؟
 

یاز

محفلین
ہائیں وہ کس نگر میں بنا دی؟
امام بری سرکار والے کونے میں یا پھر گولڑوی نکڑ میں؟
شاہراہِ دستور پہ یا اس کے نواح میں ہے کہیں۔

Islamabad-mein-cycle-lane-ka-iftatah.png


مزید تفصیل اس ربط پہ بھی دیکھی جا سکتی ہے۔
 
Top