مجھے برمنگھم میں رہتے ہوئے ایک آدھ ہفتہ ہی گزرا تھا کہ ایک دن میری امریکی فلیٹ میٹ اس قدر ایمرجنسی میں گھر میں داخل ہوئی اور اس نے پتہ نہیں کیا کہا مجھے ککھ سمجھ نہیں آئی لیکن وہ اپنے دونوں بچوں کو زبردستی باہر گھسیٹ رہی تھی اور مجھے بھی ایسے کچھ کہہ رہی تھی کہ منہ سے الفاظ ادا ہو تو رہے تھے مگر جیسے ایمرجنسی میں انسان کچھ بھی کہتا ہے ویسے۔ میں بھاگی اس کے پیچھے کہ شاید کوئی آگ وغیرہ بجھانی ہے۔ ہم جلدی سے گاڑی میں بیٹھے اور کچھ نامعلوم افراد کا پیچھا کرنے لگے۔ کبھی ایک گلی کبھی دوسری! آخر کار ایک جگہ اس نے چیخ مار کر بریک لگائی اور مجھ نمانی پر یہ عقدہ کھلا کے یہ سینٹا صاحب سے بچوں کو ڈائریکٹ آشیرواد دلانے کی ایک کوشش تھی!