تاسف برما کے مظلوم مسلمان بھائیوں کیلئے اجتماعی دعا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین

یا اللہ !! اے جلالت اور کبریائی والے
اے مالک ارض و سما ، اے ہمارے پروردگار
بے شک تو نے ہی ہمیں پیدا کیا اور یہ دی ہوئی زندگی تیری ہی امانت ہے
یااللہ !! بے شک تو ہر بات سے باخبر ہے
تیرے راز تو ہی جانے
مگر
ہم سے برما کے ان مسلمان مظلوموں کی بے بسی اور کسمپرسی دیکھی نہیں جاتی
جن کا جرم صرف مسلمان ہونا ہے
یااللہ!! تیرے سوا کوئی مدگار نہیں
یااللہ اپنے پیار ے رسول ﷺ کا کلمہ پڑھنے والوں کو اس طرح بے یار و مددگار ، کافروں کے رحم و کرم پر مت چھوڑ
یا اللہ اپنے مظلوم بندوں کی غیبی مدد فرما ، جس طرح تو نے بدر کے میدان میں مدد فرمائی تھی
یااللہ سنا ہے رمضان شریف کے بابرکت مہینے میں کی گئی دعائیں قبول ہوتی ہیں،ہماری دعا قبول فرما
ہمارے مظلوم مسلمان بھائیوں کی غیبی امداد فرما کہ تیرے سوا کوئی در نہیں جہاں سے مدد ملے

در فٹے منہ گھٹیا ترین پاکستانی میڈیا
در فٹے منہ او آئی سی، اقوام متحدہ
لکھ لعنت برما کی حکومت پر​
 
آمین !!!
مگر کیا یہ ضروری تھا کہ اپ آخر میں یہ لوز ٹاک بھی کرتے .
اس کے بغیر بھی دعا ہو سکتی تھی .
آخری سطریں پڑھ کر طبیعت مکدر ہو گئی کہ اتنی اچھی دعا کے ساتھ یہ .....سب ۔۔۔!
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
آمین !!!
مگر کیا یہ ضروری تھا کہ اپ آخر میں یہ لوز ٹاک بھی کرتے .
اس کے بغیر بھی دعا ہو سکتی تھی .
آخری سطریں پڑھ کر طبیعت مکدر ہو گئی کہ اتنی اچھی دعا کے ساتھ یہ .....سب ۔۔۔ !
آپ بے شک ناپسند یا غیر متفق پر کلک کر دیجئے
اگر آپ کو 20000 ہزار مظلوموں کی بے بسی پر کوئی غم یا غصہ نہیں

ہو سکتا ہے فرشتے بھی اس لوز ٹاک کی وجہ سے میری دعا کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں

مگر اس وقت میرا دل جیسی حالت میں ہے وہ میں ہی جانتا ہوں
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
مقدس اور مدیحہ گیلانی جی
اگر آپ کو مسلمانوں کے قتل عام سے زیادہ برما کی بے چاری حکومت کیلئے لکھے گئے میرے لوز ٹاک پر دکھ ہوا ہے تو سوری
مگر میں نے بالکل ٹھیک لکھا ہے
کیونکہ میں جانتا ہوں کہ "مرد ناداں پہ کلام نرم و نازک ہے بے اثر"
 
میر انیس

لائبریرین
آمین ثمہ آمین
اللہ ہر اس شخص کو اس تنظیم کو اس قوم کواور اس ملک کونیست و نابود کردے جو کسی بھی مسلمان پر اسکی دین کی وابستگی کی وجہ سے ظلم کرے۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
کیا آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ برمی اور پاکستانی مسلمانوں میں کیا فرق ہے ؟ آخر برمی مظلومین کے لیے اتنی ہمدردی کیوں ؟ یہ جو کچھ پاکستان میں فرقہ واریت کے نام پر ہوتا ہے یا جب کراچی میں قتلِ عام ہوتا ہے مسلمانوں کا مسلمانوں ہی کے ہاتھوں کیا اس پر کسی کا دل نہیں دکھتا ؟ اس پر ہماری بےحسی ایک مسلمان کی حیثیت سے کیا معنی رکھتی ہے ؟
 
نایاب

لائبریرین
یا اللہ !! اے جلالت اور کبریائی والے​
اے مالک ارض و سما ، اے ہمارے پروردگار​
بے شک تو نے ہی ہمیں پیدا کیا اور یہ دی ہوئی زندگی تیری ہی امانت ہے​
یااللہ !! بے شک تو ہر بات سے باخبر ہے​
تیرے راز تو ہی جانے​
مگر​
ہم سے برما کے ان مسلمان مظلوموں کی بے بسی اور کسمپرسی دیکھی نہیں جاتی​
جن کا جرم صرف مسلمان ہونا ہے​
یااللہ!! تیرے سوا کوئی مدگار نہیں​
یااللہ اپنے پیار ے رسول ﷺ کا کلمہ پڑھنے والوں کو اس طرح بے یار و مددگار ، کافروں کے رحم و کرم پر مت چھوڑ​
یا اللہ اپنے مظلوم بندوں کی غیبی مدد فرما ، جس طرح تو نے بدر کے میدان میں مدد فرمائی تھی​
یااللہ سنا ہے رمضان شریف کے بابرکت مہینے میں کی گئی دعائیں قبول ہوتی ہیں،ہماری دعا قبول فرما​
ہمارے مظلوم مسلمان بھائیوں کی غیبی امداد فرما کہ تیرے سوا کوئی در نہیں جہاں سے مدد ملے​
در فٹے منہ گھٹیا ترین پاکستانی میڈیا
در فٹے منہ او آئی سی، اقوام متحدہ​
لکھ لعنت برما کی حکومت پر​
آمین ثم آمین
اے اللہ ہم سب پر حقیقت کھول دے آمین
 
کامل خان

لکھ لعنت برما کی حکومت پر

یااللہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو بھی توفیق دے کہ وہ بھی کبھی پاکستان میں ہونے والے مظالم پر آواز اٹھائیں۔ ورنہ ان سب پر درفٹے منہ تے لکھ لعنت!
 
میر انیس

لائبریرین
کیا آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ برمی اور پاکستانی مسلمانوں میں کیا فرق ہے ؟ آخر برمی مظلومین کے لیے اتنی ہمدردی کیوں ؟ یہ جو کچھ پاکستان میں فرقہ واریت کے نام پر ہوتا ہے یا جب کراچی میں قتلِ عام ہوتا ہے مسلمانوں کا مسلمانوں ہی کے ہاتھوں کیا اس پر کسی کا دل نہیں دکھتا ؟ اس پر ہماری بےحسی ایک مسلمان کی حیثیت سے کیا معنی رکھتی ہے ؟
بی بی اس پریہاں پر کافی بات ہوچکی ہے ۔ یہ الگ بات ہے کہ برما میں جو مسلمانوں پر ظلم ہوا اس سے کہیں زیادہ یہاں مسلمانوں نے مسلمانوں پر کوہستان او چلاس میںکیا برما میں اب تک جتنے مسلمان مارے گئے ہیں اس سے کہیں زیادہ کراچی میں روز مارے جاتے ہیں۔ پر یہاں تو دعا کی جارہی ہے ۔ اب یہ بھی تو صحیح نہیں کہ اگر دنیا کہ کسی حصے میں مسلمانوں پر ظلم ہو تو ہم اپنے ملک کا بہانہ بنا کر وہاں کیلئے دعا تک نہ کریں مسلمان تو ایک جسم کی طرح ہیں اگر ایک جگہ تکلیف ہوگی تو پورے جسم میں بے چینی ہوگی۔ ہم اگر انکے ساتھ نہیں دے سکتے تو انکے لئے دعا تو کرسکتے ہیں ۔ مگر ہمیں سب کو ایک نظر سے دیکھنا چاہیئے جب یہاں دوسرے ملکوں میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم پر تشویش کا اظہار ظالموں کیلئے بد دعا کی جاتی ہے تو یہاں جو مسلمان مسلمان پر ظلم کر رہا ہے انکے لئے اگر بد دعا نہیں تو کم از کم ہدایت کیلئے دعا اور سانحہ چلاس کوہستان اورایران جانے والی زائرین کی متعدد بسوں پر ہونے والے تشدد سے شہید ہونے والوں کیلئے بھی دعا ہونی چاہیئے
 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوال دعا یا بد دعا کا نہیں ہے سوال تو یہ ہے کہ کب تک ہم دعاوں پر اکتفا کرتے رہیں گے ؟ اور کب تک ہم دوسروں پر انگلیاں اٹھاتے رہیں گے ہمیشہ آسان حل کیوں؟ مجھے اس دوہرے میعار سے تکلیف ہوتی ہے اور نہ ہی مجھے اس بات میں دلچسپی ہے کہ کہاں اس معاملے پر کتنی بحث ہو چکی ہے آخر ہم گفتار کے غازی ہیں لیکن عملی طور پر ہمارا کیا کردار ہے ؟
 
ہم عملی طور پر کیا کر سکتے ہیں؟
 
S. H. Naqvi

محفلین
محترمہ صائمہ تو کیا آپ کے خیال میں ہم پاکستانی فرقہ واریت یا ایجنسیوں کی دہشت گردی کو جواز بنا کر برما کے مسلمانوں کو پس نظر کر دیں؟؟ یہ کونسی منطق ہے آپک لوگوں کی مجھے سمجھ نہیں آتی؟؟؟ سانحہ چلاس و گلگت اور برما کی نسل کشی میں بہت فرق ہے۔ اور ہر کوئی اس فرق کو ملحوظ رکھ کر اپنے اپنے الفاظ میں متذکرہ بالا سانحات کو مذمت ضرور کر رہا ہے پھر سابقہ سانحات کو بنیاد بنا کر برمی مسلمانوں کے حق میں بولنے سے منع کرنا کونسی مصلحت کے تحت ہے؟ کیا ایک پیپر فیل ہونے کے بعد دوسرے کسی پیپر میں بندہ یہ سوچ کر نہ پڑھے کہ جب اس میں نہیں پڑھا تو اسمیں کیسا پڑھنا؟؟؟ میں متفق ہوں چھوٹا غالب سے۔۔۔۔۔۔۔!
یا اللہ !! اے جلالت اور کبریائی والے
اے مالک ارض و سما ، اے ہمارے پروردگار
بے شک تو نے ہی ہمیں پیدا کیا اور یہ دی ہوئی زندگی تیری ہی امانت ہے
یااللہ !! بے شک تو ہر بات سے باخبر ہے
تیرے راز تو ہی جانے
مگر
ہم سے برما کے ان مسلمان مظلوموں کی بے بسی اور کسمپرسی دیکھی نہیں جاتی
جن کا جرم صرف مسلمان ہونا ہے
یااللہ!! تیرے سوا کوئی مدگار نہیں
یااللہ اپنے پیار ے رسول ﷺ کا کلمہ پڑھنے والوں کو اس طرح بے یار و مددگار ، کافروں کے رحم و کرم پر مت چھوڑ
یا اللہ اپنے مظلوم بندوں کی غیبی مدد فرما ، جس طرح تو نے بدر کے میدان میں مدد فرمائی تھی
یااللہ سنا ہے رمضان شریف کے بابرکت مہینے میں کی گئی دعائیں قبول ہوتی ہیں،ہماری دعا قبول فرما
ہمارے مظلوم مسلمان بھائیوں کی غیبی امداد فرما کہ تیرے سوا کوئی در نہیں جہاں سے مدد ملے۔۔
 
S. H. Naqvi

محفلین
تو وضاحت فرمائیے کہ عملی طور پر کونسا ایسا آسان طریقہ ہے کہ ہم بحثیت عوام اور عام پاکستانی، دنیا بھر کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو روک سکیں؟؟؟
 
فاتح

لائبریرین
"پچھلے دنوں کوئٹہ میں سوات کے رہنے والے مزدوروں کو شہید کیا گیا، وہ نہ مسلمان تھے نہ انسان کیونکہ وہ برما کے رہنے والے نہیں تھے اس لئے تمام مسلمان خاموش ہیں، مسلمانوں کو صرف برما، فلسطین، کشمیر، بوسنیا اور چیچنیا کے مسلمانوں کے موت پر ماتم کرنا چاہیئے۔۔۔ سوات، وزیرستان، کرم ایجنسی، خیبر ایجنسی، کندھار، لوگر، غزنی، کونڑ او دوسرے علاقوں کے لوگوں پر ماتم کرنا گناہ ہے اور ہم جیسے تنگ نظر لوگوں کا کام ہے کیونکہ ان کو تو مسلمان مار رہے ہیں۔" از عرفان شاہ
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ایک ننھا سا ابابیل چونچ میں پانی کا قطرہ لیے اڑا جا رہا تھا
کسی نے پوچھا خیریت تو ہے اتنی تیزی سے کہاں جا رہے ہو
جواب دیا کہ سنا ہے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالا جا رہا ہے، میں آگ بجھانے کیلئے پانی لیے جا رہا ہوں
پوچھنے والے نے طنزا کہا کہ اس چھوٹے سے قطرے سے آگ بجھا لو گے؟
ابابیل کا جواب آپ سب کیلئے:۔ مجھے معلوم ہے کہ میں اس ایک قطرے سے آگ تو نہیں بجھا سکتا ، مگر میں نے سنا ہے کہ قیامت والے دن اللہ تعالی کے سامنے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی آگ بجھانے کی کوشش کرنے والوں کی فہرست پیش کی جائے گی
میرا کم از کم اس لسٹ میں نام تو آ جائے گا
 
آمین ثم آمین
اے اللہ ہم سب پر حقیقت کھول دے آمین

آخری سطریں پڑھ کر طبیعت مکدر ہو گئی کہ اتنی اچھی دعا کے ساتھ یہ .....سب ------------------------------------
 
فاتح

لائبریرین
در فٹے منہ گھٹیا ترین پاکستانی میڈیا
در فٹے منہ او آئی سی، اقوام متحدہ​
لکھ لعنت برما کی حکومت پر​
جس کے اپنے گھر میں آگ لگی ہے وہ سوچے دوسرے گاؤں کے کسی گھر میں لگی آگ بجھانے کے لیے جانے کے متعلق۔۔۔
در فٹے منہ ایسی نیکی کی سوچ پر بھی
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ہم جب تک ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچتے رہیں گے اسی طرح ذلیل ہوتے رہیں گے
صرف آمین کہنے میں کسی کا کیا جاتا تھا
مگر یہاں تو علم و فضل کے دریا بہا دیئے گئے صرف اس لیے کہ اس دعا سے پہلے کسی "بڑے" سے منظوری نہیں لی گئی تھی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top