تاسف برما کے مظلوم مسلمان بھائیوں کیلئے اجتماعی دعا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

S. H. Naqvi

محفلین
غالب بڑھے کی منظوری کی بات نہیں یہاں کچھ ایسے عناصر ہیں جو جو کچھ سوچتے ہیں ایسا ہوتے ہوئے بھی دیکھنا چاہتے ہیں وہ عقلیت کی ہر حد پھلانگتے ہوئے عقلیت کی بنیاد ہی پھلانگ جاتے ہیں۔ آپ نے بہت اچھا کیا جو دعا کی آواز بلند کی (فاتح صاحب کو یہ ماتم کی آواز لگی شاید، فاتح صاحب ہم نے صرف دعا کی ہے ماتم نہیں نہ اندرون ملک شہداء پر نہ بیرون ملک کے شہداء پر)
 
باباجی

محفلین
آج تو میرا بھائی چھوٹا غالب بہت غصےمیں ہے۔ بالکل ٹھیک ہے
اے کاش کوئی تو حکمِ قرآن کو سمجھ لیتا
ترجمہ آیت: اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رہو اور تفرقے میں نہ پڑو۔
یہ تفریق ہی ہمارے زوال کا باعث ہے۔ ہم لوگ بشمول میرے لفظی شیر ہیں لیکن لفظی سہی کچھ تو کہتے ہیں۔
اللہ کریم سے یہ دعا ہے
یا رب دلِ مسلم کو وہ زندہ تمنا دے
جو قلب کو گرما دے جو روح کو تڑ پا دے
 
فاتح

لائبریرین

قبلہ! آپ نے ہمارا تبصرہ مکمل پڑھنے کی زحمت کی ہوتی تو جان جاتے کہ کہ علامہ فاتح صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو ماتم نہیں لگی بلکہ سید بادشاہ "عرفان شاہ" صاحب مد ظلہ کو ماتم لگا تھا۔۔۔ اور ہم سیدوں کے آگے بول سکیں۔۔۔ توبہ توبہ خدا خدا کیجیے۔ :)
آپ سمیت یہاں سب بادشاہ لوگ ہیں۔۔۔ ہم کس کے آگے بولیں۔۔۔ قبلہ و کعبہ
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
یااللہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو بھی توفیق دے کہ وہ بھی کبھی پاکستان میں ہونے والے مظالم پر آواز اٹھائیں۔ ورنہ ان سب پر درفٹے منہ تے لکھ لعنت!
آپ مسلمان نہیں ہو کیا؟
آپ خو دکیوں نہیں اٹھاتے؟
کس کا انتظار ہے آپ کو؟
حضور یہ فیک آئی ڈیز سے تماشے کرنا چھوڑئیے
آپ نے جس ڈھکے چھپے انداز میں دنیا بھر کے مسلمانوں پر بھڑاس نکالی وہ نظر آ رہی ہے
اور آپ جس طرح کا انتشار محفل میں پھیلاتے پھر رہے ہیں وہ بھی سب کے سامنے ہے
لہذا عرض صرف اتنی ہے کہ
آپ ہی اپنی اداؤں پہ کچھ غور کیجئے
ہم نے کچھ کہا تو شکایت ہوگی
 
باباجی

محفلین
یہ ہمدردی سب کے لیئے ہے۔
لیکن مساوی نہیں ہے
فی الوقت برما کے مسلمان سب سے زیادہ ہمدردی و دعاؤں کے مستحق ہیں بلا شبہ
ہمیں بحیثیت پاکستانی نہیں بلکہ مسلمان بن کر سوچنا ہے
ابھی بھی وقت ہے اس پر عمل کرلیں تو دنیا کو تسخیر کر سکتے ہیں
ترجمہ آیت: اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رہو اور تفرقے میں نہ پڑو۔
یہ تفریق یہ ہماری پستی کا باعث ہے
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
آج تو میرا بھائی چھوٹا غالب بہت غصےمیں ہے۔ بالکل ٹھیک ہے
اے کاش کوئی تو حکمِ قرآن کو سمجھ لیتا
ترجمہ آیت: اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رہو اور تفرقے میں نہ پڑو۔
یہ تفریق ہی ہمارے زوال کا باعث ہے۔ ہم لوگ بشمول میرے لفظی شیر ہیں لیکن لفظی سہی کچھ تو کہتے ہیں۔
اللہ کریم سے یہ دعا ہے
یا رب دلِ مسلم کو وہ زندہ تمنا دے
جو قلب کو گرما دے جو روح کو تڑ پا دے
بات غصے کی نہیں یار
افسوس تو ہوتا ہے
اور بات مسلمانوں کی بھی نہیں، جیسے بڑے غالبؔ قبلہ کیلئے سب انسان بھائی تھے ویسے ہی میرے لیے بھی چاہے وہ کسی بھی مذہب یا مسلک کا ہو بھائی ہے
ہفتہ ہو گیا اس اندھیر کو ، اور کسی کے کان پر جوں نہیں رینگ رہی
البتہ غصہ تو آیا ان لوگوں پر جو لاشوں پر سیاست کرتے ہیں، رسول اللہ ﷺ نے یہ نہیں فرمایا کہ ایک مسلمان کا ناحق قتل ساری انسانیت کا قتل ہے
بلکہ پیارے نبی کریم ﷺ نے فرمایا ایک انسان کا ناحق قتل ساری انسانیت کا قتل ہے
قتل و غارت کہیں بھی ہو، کسی کی بھی ہو، نہایت افسوسناک ،اور غلط ہے
 
S. H. Naqvi

محفلین
قبلہ! آپ نے ہمارا تبصرہ مکمل پڑھنے کی زحمت کی ہوتی تو جان جاتے کہ کہ علامہ فاتح صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو ماتم نہیں لگی بلکہ سید بادشاہ "عرفان شاہ" صاحب مد ظلہ کو ماتم لگا تھا۔۔۔ اور ہم سیدوں کے آگے بول سکیں۔۔۔ توبہ توبہ خدا خدا کیجیے۔
عزوجاہ ہم نے پورا تبصرہ پڑھا تبھی ہمیں مذکورہ بالا علم حاصل ہوا کیونکہ کسی کی تحریر کا اقتباس لینا اور اسے گفتگو میں آگے پیش کرنا، صاحب تحریر کے الفاظ سے متفق ہونے کی دلالت ہے:) وگرنہ آپ دعا ہی کہنا چاہتے ہیں تو ہم کون ہوتے ہیں آپ سے اختلاف کرنے والے کیونکہ کہ اختلاف ناپسندیدہ اور قابل گردن زنی ہوتا ہے بادشاہوں کے آگے ہم تو "شاہ" ہے جو ہر آنے والے کی "سنتے" ہیں:)
 
میر انیس

لائبریرین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوال دعا یا بد دعا کا نہیں ہے سوال تو یہ ہے کہ کب تک ہم دعاوں پر اکتفا کرتے رہیں گے ؟ اور کب تک ہم دوسروں پر انگلیاں اٹھاتے رہیں گے ہمیشہ آسان حل کیوں؟ مجھے اس دوہرے میعار سے تکلیف ہوتی ہے اور نہ ہی مجھے اس بات میں دلچسپی ہے کہ کہاں اس معاملے پر کتنی بحث ہو چکی ہے آخر ہم گفتار کے غازی ہیں لیکن عملی طور پر ہمارا کیا کردار ہے ؟
پہلے کی بحث کی جگہ کا اشارہ صرف اس وجہ سے دیا کہ بار بار ایک ہی بحث بھی تو اچھی نہیں لگتی جب ایک جگہ پہلے ہی بات چل رہی ہو تو اسی بات کو دوسری جگہ دہرانا بھی تو اچھا نہیں لگتا۔ باقی میں آپ کی ہر بات سے متفق ہوں ۔فاتح کی بھی بات صحیح ہے جب اپنے ہی گھر میں آگ لگی ہو تو پہلے اسی کو بھجانے کی فکر ہونی چاہیئے۔
 
میر انیس

لائبریرین
اس ساری بحث کو ختم کرنے کا ایک طریقہ ہے آپ کے پاس کہ ایک نیا دھاگہ کھولیں اور سانحہ چلاس کوہستان، سوات، وزیرستان، کرم ایجنسی، خیبر ایجنسی، کندھار، لوگر، غزنی، کونڑ،کراچی اور دوسرے علاقوں کے ہموطنوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کی بھی مذ مت کریں کیونکہ انکا بھی تو حق ہے آپ کی ہمدردی حاصل کرنے کا ۔اور میں امید کرتا ہوں کہ نقوی صاحب بھی انکے لئے ہونے والی دعا پر آمین ضرور کہیں گے
 
فاتح

لائبریرین
عزوجاہ ہم نے پورا تبصرہ پڑھا تبھی ہمیں مذکورہ بالا علم حاصل ہوا کیونکہ کسی کی تحریر کا اقتباس لینا اور اسے گفتگو میں آگے پیش کرنا، صاحب تحریر کے الفاظ سے متفق ہونے کی دلالت ہے:) وگرنہ آپ دعا ہی کہنا چاہتے ہیں تو ہم کون ہوتے ہیں آپ سے اختلاف کرنے والے کیونکہ کہ اختلاف ناپسندیدہ اور قابل گردن زنی ہوتا ہے بادشاہوں کے آگے ہم تو "شاہ" ہے جو ہر آنے والے کی "سنتے" ہیں:)
چلیں جی سنتے رہیں اور ہاتھ پہ ہاتھ باندھے دعائیں مانگتے رہیں۔۔۔گفتار کی غازی قوم ہیں ہم
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
اس ساری بحث کو ختم کرنے کا ایک طریقہ ہے آپ کے پاس کہ ایک نیا دھاگہ کھولیں اور سانحہ چلاس کوہستان، سوات، وزیرستان، کرم ایجنسی، خیبر ایجنسی، کندھار، لوگر، غزنی، کونڑ،کراچی اور دوسرے علاقوں کے ہموطنوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کی بھی مذ مت کریں کیونکہ انکا بھی تو حق ہے آپ کی ہمدردی حاصل کرنے کا ۔اور میں امید کرتا ہوں کہ نقوی صاحب بھی انکے لئے ہونے والی دعا پر آمین ضرور کہیں گے
پیارے بھائی جان!
آپس کی بات ہے کیا اتنے جوتے کھانے کے بعد بھی آپ مجھ میں اتنی ہمت پاتے ہیں؟:grin:
خیر یہ تو حسب عادت مذاق تھا
مگر سچ تو یہ ہے کہ میں بھی آپ سب کی طرح اول خویش بعد درویش کا قائل ہوں
اور ایک اور سچ یہ ہے جب کوہستان میں کی گئی درندگی سامنے آئی تھی تو دل میں بھی اور جب ایک بھائی نے اس واقعے کا آنکھوں دیکھا حال لکھا تھا وہاں بھی مذمت کرنے والوں میں خاکسار شامل تھا
میں ڈنکے کی چوٹ پر اس طرح کے سفاکانہ اور بہیمانہ مظالم کی مذمت کرتا ہوں، چاہے اس میں کوئی بھی ملوث ہو
اللہ غارت کرے ان بدبختوں کو، جو مسلمانوں میں اور دنیا میں امن کے دشمن ہیں
 
آمین ثم آمین یا رب العالمین۔ اللہم انا نجعلک فی نحورہم ونعوذبک من شرورہم۔

اللہم انصرالاسلام والمسلمین في جمیع أنحاء العالم۔
 
میر انیس

لائبریرین
پیارے بھائی جان!
آپس کی بات ہے کیا اتنے جوتے کھانے کے بعد بھی آپ مجھ میں اتنی ہمت پاتے ہیں؟:grin:
خیر یہ تو حسب عادت مذاق تھا
مگر سچ تو یہ ہے کہ میں بھی آپ سب کی طرح اول خویش بعد درویش کا قائل ہوں
اور ایک اور سچ یہ ہے جب کوہستان میں کی گئی درندگی سامنے آئی تھی تو دل میں بھی اور جب ایک بھائی نے اس واقعے کا آنکھوں دیکھا حال لکھا تھا وہاں بھی مذمت کرنے والوں میں خاکسار شامل تھا
میں ڈنکے کی چوٹ پر اس طرح کے سفاکانہ اور بہیمانہ مظالم کی مذمت کرتا ہوں، چاہے اس میں کوئی بھی ملوث ہو
اللہ غارت کرے ان بدبختوں کو، جو مسلمانوں میں اور دنیا میں امن کے دشمن ہیں
آمین ثمہ آمین ۔
ارے بھائی اسطرح کی اختلافِ رائے تو اس محفل کا خاصہ ہے اسکو اتنا دل پر لینے کی کیا ضرورت ہے ۔ ویسے بھی سنا ہے جوتے کھانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
اب میں نقوی صاحب کا انتظار کر رہا ہوں کے وہ بھی اسی ڈنکے کی چوٹ پر مزکورہ بالا واقعات میں قتل ہونے والوں کے لئے دعا اور انکے اسلام کا لبادہ اوڑھے ہوئے قاتلوں کی مذمت کریں گے۔
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
سنا ہے جوتے کھانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
:laugh::laugh::laugh:

اب میں نقطی صاحب کا انتظار کر رہا ہوں کے وہ بھی اسی ڈنکے کی چوٹ پر مزکورہ بالا واقعات میں قتل ہونے والوں کے لئے دعا اور انکے اسلام کا لبادہ اوڑھے ہوئے قاتلوں کی مذمت کریں گے۔
جانے بھی دیں سرکار
درندوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا
اور نہ ہی کوئی مذہب ایسی درندگی کے بدلے فلاح کی بشارت دیتا ہے

اور میرا نہیں خیال کہ ایس نقوی بھائی نے کسی کی سائیڈ لی ہو، انہوں نے تو بس ایک جنرل سی بات کی، میری طرح
ہو سکتا ہے آپ کی غلط فہمی ہو
 
میر انیس

لائبریرین
بہت خوب۔ بہت خوب۔
دعا، ابتہال، انابت الی اللہ کے بجائے وہی بحث، آخر قومی عادت جو ٹھہری۔
اگر آپ نے یہ بات میرے لئے کسی غلط فہمی کی بنیاد پر کہی ہے تو شاید آپ نے میرے مراسلے غور سے نہیں پڑہے چلیں میں بتادیتا ہوں۔
آمین ثمہ آمین
اللہ ہر اس شخص کو اس تنظیم کو اس قوم کواور اس ملک کونیست و نابود کردے جو کسی بھی مسلمان پر اسکی دین کی وابستگی کی وجہ سے ظلم کرے۔

بی بی اس پریہاں پر کافی بات ہوچکی ہے ۔ یہ الگ بات ہے کہ برما میں جو مسلمانوں پر ظلم ہوا اس سے کہیں زیادہ یہاں مسلمانوں نے مسلمانوں پر کوہستان او چلاس میںکیا برما میں اب تک جتنے مسلمان مارے گئے ہیں اس سے کہیں زیادہ کراچی میں روز مارے جاتے ہیں۔ پر یہاں تو دعا کی جارہی ہے ۔ اب یہ بھی تو صحیح نہیں کہ اگر دنیا کہ کسی حصے میں مسلمانوں پر ظلم ہو تو ہم اپنے ملک کا بہانہ بنا کر وہاں کیلئے دعا تک نہ کریں مسلمان تو ایک جسم کی طرح ہیں اگر ایک جگہ تکلیف ہوگی تو پورے جسم میں بے چینی ہوگی۔ ہم اگر انکے ساتھ نہیں دے سکتے تو انکے لئے دعا تو کرسکتے ہیں ۔

:laugh::laugh::laugh:

جانے بھی دیں سرکار
درندوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا
اور نہ ہی کوئی مذہب ایسی درندگی کے بدلے فلاح کی بشارت دیتا ہے

اور میرا نہیں خیال کہ ایس نقوی بھائی نے کسی کی سائیڈ لی ہو، انہوں نے تو بس ایک جنرل سی بات کی، میری طرح
ہو سکتا ہے آپ کی غلط فہمی ہو
میں اپنی اسی غلط فہمی کو تو دور کرنا چاہتا ہوں۔ اور انشاللہ یہ غلط فہمی ضرور دور ہوگی
 
اگر آپ نے یہ بات میرے لئے کسی غلط فہمی کی بنیاد پر کہی ہے تو شاید آپ نے میرے مراسلے غور سے نہیں پڑہے چلیں میں بتادیتا ہوں۔

میں اپنی اسی غلط فہمی کو تو دور کرنا چاہتا ہوں۔ اور انشاللہ یہ غلط فہمی ضرور دور ہوگی
یقین جانیے انیس بھائی، یہ پیغام لکھتے وقت آپ ذہن وخیال کے حاشیہ میں بھی نہیں تھے۔ میں نے اس دھاگہ کے پہلے صفحہ کے بعض پیغامات دیکھ کر وہ لکھا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top