برقی کتابوں کی تازہ اپ ڈیٹ ۔۔ نومبر 2012

الف عین

لائبریرین
دوستو
اس ماہ کی برقی کتابوں کی اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے۔
دیکھیں:
http://kitaben.urdulibrary.org/
ذیل میں نئی کتابوں کی فہرست دی جا رہی ہے۔

نئی کتابیں: (نومبر۲۰۱۲کی اپ ڈیٹ، الفبائی ترتیب سے)

1. اب بس کرو ماں۔ ارشد نیاز۔جمع و ترتیب: اعجاز عبید۔ افسانے۔ ادب
2. اردو میں افسانچہ کی روایت۔تنقیدی مطالعہ۔ڈاکٹر عظیم راہی۔ تحقیق۔ ادب
3. اللہ کے ایک ہونے کا مطلب۔ نا معلوم۔ متفرقات۔ دین۔ اسلام
4. اللہ کے بندے اوردوسری کہانیاں۔ارشد نیاز۔جمع و ترتیب: اعجاز عبید۔ افسانے۔ ادب
5. آنکھوں سے کہو۔ شہر یار۔ جمع و ترتیب: اعجاز عبید۔ شاعری۔ ادب
6. بابا سائیں کی کہانیاں۔ شکیل الرحمٰن، مرتّب: تنویر احمد۔ ادبِ اطفال۔ متفرقات
7. بچّوں کے بابا بُلّہے شاہ ۔ شکیل الرحمٰن، مرتّب: تنویر احمد۔ ادبِ اطفال۔ متفرقات
8. بدن چوپال۔ منور رانا۔ جمع و ترتیب: اعجاز عبید۔ شاعری۔ ادب
9. بلّور۔ مخدوم محی الدین۔ جمع و ترتیب: اعجاز عبید۔ شاعری۔ ادب
10. بنظرِ قاسمی۔ دو مضامین۔ ابو الکلام قاسمی۔جمع و ترتیب: اعجاز عبید۔تحقیق و تنقید۔ ادب
11. پسِ آفتاب۔ سراج اجملی۔جمع و ترتیب: اعجاز عبید۔ شاعری۔ ادب
12. پلکوں کی منڈیروں پر۔ ضیا ضمیر۔ جمع و ترتیب اور اردو روپ: اعجاز عبید۔ شاعری۔ ادب
13. تصویر خانہ۔ ممتاز رفیق۔ خاکے۔ متفرقات۔ ادب
14. تنقیدی رویئے۔ڈاکٹر شیخ عقیل احمد۔ جمع و ترتیب: اعجاز عبید۔تحقیق و تنقید۔ ادب
15. جدید نظم میں ہیئت کے تجربے۔ ڈاکٹر شیخ عقیل احمد۔ جمع و ترتیب: اعجاز عبید۔تحقیق و تنقید۔ ادب
16. چوڑی ٹوٹ جاتی ہے۔ منور رانا۔ جمع و ترتیب: اعجاز عبید۔ شاعری۔ ادب
17. خوف کی سرداریاں۔ دوجیندر دوج۔ ہندی شاعری۔ جمع و ترتیب اوراردو روپ: اعجاز عبید۔ شاعری۔ ادب
18. دستور المرکبات (اصول و قوانین ترکیب ادویہ)۔ اقبال احمد قاسمی۔ طب۔ متفرقات
19. دھوپ کا صندل۔ راحت اندوری۔ جمع و ترتیب: اعجاز عبید۔ شاعری۔ ادب
20. رباعیات حکیم عمر خیام نیشا پوری۔ جمع و ترتیب: القلم لائبریری۔ شاعری۔ متفرقات
21. سائے میں دھوپ۔ دشینت کمار۔ ہندی غزلیں۔ اردو روپ: اعجاز عبید۔ شاعری۔ ادب
22. شام کے دروازے تک۔ شہر یار۔ غزلیں۔ جمع و ترتیب اور اردو روپ: اعجاز عبید۔ شاعری۔ ادب
23. شہاب جعفری کا فن۔ڈاکٹر شیخ عقیل احمد۔ جمع و ترتیب: اعجاز عبید۔تحقیق و تنقید۔ ادب
24. فلسفہ، تصوّف، فطرت اور ادب۔ ڈاکٹر شیخ عقیل احمد۔ جمع و ترتیب: اعجاز عبید۔تحقیق و تنقید۔ ادب
25. گلینا۔ گلینا وشنے وسکایا، ترجمہ: شاہد ندیم،روسی کہانی،تراجم۔متفرقات۔ ادب۔
26. محمد دارا شکوہ (ایک تعارف)۔شکیل الرّحمٰن۔تاریخ۔ متفرقات
27. مغیث الدین فریدی: فن اور شخصیت۔ڈاکٹر شیخ عقیل احمد۔ جمع و ترتیب: اعجاز عبید۔تحقیق و تنقید۔ ادب
28. میں عشق میں ہوں ۔ منصور آفاق۔ شاعری۔ ادب
29. ہجوم گریزاں میں۔ علی سردار جعفری۔جمع و ترتیب اور دیوناگری سے اردو روپ: اعجاز عبید۔ شاعری۔ ادب
30. ہر تصویر ادھوری ہے۔مہتاب حیدر نقوی۔جمع و ترتیب: اعجاز عبید۔ شاعری۔ ادب

مکمل فہرست کے لئے یہاں ’کلک رنجہ‘ فرمائیں
http://kitaben.urdulibrary.org/AllBooks.html
مخلص
اعجاز عبید
 

الف عین

لائبریرین
اس ماہ کم کتابیں ہو سکیں ورنہ ادھر سو سے زائد ہو جاتی تھیں ہر ماہ میں۔ جس کی وجہ ایک تو محفل میں زیادہ وقت گزارنا تھا، دوسرے اس طب کی کتاب نے بہت وقت لیا۔ اور تیسرے میں نے ادھر ہندی کاویہ کوش اور گدیہ کوش گردی بہت کی، اور کچھ کتابیں بنا کر اپ لوڈ بھی کر دیں۔ ہندی سے اردو میں ٹرانسلٹریٹ کر کے۔ اس میں بھی کچھ زیادہ ہی وقت لگا۔ اب بھی بہت مواد وہاں موجود ہے۔ جس کو اردو والوں نے اب تک اہمیت نہیں دی۔ لیکن ہندی والوں نے نہ صرف دیو ناگری میں چھاپا ہے، بلکہ اس کو اپ لوڈ بھی کر دیا ہے۔
ٹرانسلٹریشن میں گوگل کی بہ نسبت یہاں سے زیادہ بہتر مدد ملی ہے۔
 
Top