برقیائی جانے والی کتب و تحاریر کے لئے ۔۔۔

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

کیا یہاں کوئی ایسا گوشہ مختص کیا جاسکتا ہے جس میں برقیائی جانے والی کتب یا انفرادی تحریروں کے مکمل ہوجانے کی باقاعدہ و رسمی خبر دی جاسکے ؟

شکریہ
 
الف عین

لائبریرین
یقیناً ہونا چاہیے۔ میں تو کچھ دن سے محسوس کر رہا ہوں کہ لائبریری درست راہ پر نہیں جا رہی۔ تبصرے اور تجاویز کی فورموں میں لوگ گپ شپ کرنے لگے ہیں۔ اس سے قطعِ نظر کم از کم یہاں دینے سے پہلے رکن کو چاہئے کہ اعلان کر دے کہ وہ یہ کتاب یہاں دینا چاہ رہا ہے۔ ورنہ یہ بھی ممکن ہے کہ (مثلاً) میں دھماکہ کرنے کے لئے ’چراغ تلے‘ شروع کر دوں اور میری پہلی پوسٹ سے پہلے کسی اور کی پوسٹ میرا مونہہ چِڑائے!
 
نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب اور شگفتہ، ایسا ایک تھریڈ شروع کرکے چسپاں کیا جا سکتا ہے یا اسے بطور ضروری اعلان کے پوسٹ کیا جا سکتا ہے۔ یہ کام لائبریری ٹیم کے کوئی رکن بھی کر سکتے ہیں کیونکہ آپ سب ان فورمز کے ناظمین ہیں۔ مذکورہ تھریڈ غالباً “لائبریری کے بارے“ فورم میں ہونا چاہیے۔ اس تھریڈ میں صرف تکمیل شدہ کتب کے بارے میں ہی نہیں بلکہ تمام زیر تکمیل کام کی رپورٹ ہونی چاہیے۔ اس سلسلے میں ایک لسٹ بنائی جا سکتی ہے جس میں ہر کتاب کے سامنے فیصد میں اس پر پراگرس دکھائی جائے۔ تکمیل شدہ کتابوں کے سامنے 100 فیصد لکھا ہو گا۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

نبیل بھائی

اگر ممکن ہو تو ایک الگ گوشہ بنا دیجئے کیونکہ کسی ایک تھریڈ میں تمام تصانیف سے انصاف نہیں ہوسکے گا بلکہ ہر نئی تکمیل شدہ یا زیرِ تکمیل تصنیف کی خبر و نشاندہی اور یاد دیانی کے لئے الگ الگ تھریڈز کی ضرورت رہے گی ۔ میری مراد سب فورمز سے ہے البتہ تیکنیکی طور پر آپ جو مناسب سمجھیں ۔

شکریہ
 
زیک

مسافر
شگفتہ: آپ نے نبیل کو مخاطب کیا ہے مگر میں جواب دے رہا ہوں۔

مجھے کتابوں کی فہرست کے لئے علیحدہ فورم کی وجہ سمجھ نہیں آئی۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہر تانے بانے میں بات چیت شروع ہو جاتی ہے۔ آپ ایسا کریں کہ اسی فورم میں ایک تانا بان شروع کریں جس میں ایک خط میں لائبریری کے ایک ذیلی فورم (مثلاً سوانح عمری) میں برقیائی جانے والی کتابوں کا ذکر ہو اور ان کی موجودہ پراگریس بھی لکھی ہو۔ وقت کے ساتھ ساتھ لائبریری ٹیم کے ارکان اسے اپڈیٹ کرتے جائیں۔

البتہ اس فہرست کے علاوہ اس تانے بانے میں کوئی بھی پوسٹ ہو تو اسے فوری ڈیلیٹ کر دیا جائے ورنہ اس تانے بانے کا بھی وہی حشر ہو گا جو اور کتنے تانے بانوں کا ہو چکا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں یہاں ایک مرتبہ پھر وکی پیڈیا کا قصہ چھوڑ رہا ہوں۔ یہاں موجود وکی پیڈیا پر ایک صفحہ بنایا جا سکتا ہے جہاں ایک ٹیبل میں لائبریری پراجیکٹ میں ہونے والے کام کا overview پیش کیا جا سکتا ہے۔ اسی ٹیبل کے ایک کالم میں ان کتابوں پر ہونے والی پراگریس کے بارے میں بھی بتایا جا سکتا ہے کہ یہ کتنے فیصد مکمل ہو گئی ہیں۔ اس صفحے کا آغاز میں خود ہی کردوں گا۔ بعد میں اسے کوئی بھی ایڈٹ کر سکے گا۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
زکریا نے کہا:
شگفتہ: آپ نے نبیل کو مخاطب کیا ہے مگر میں جواب دے رہا ہوں۔

مجھے کتابوں کی فہرست کے لئے علیحدہ فورم کی وجہ سمجھ نہیں آئی۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہر تانے بانے میں بات چیت شروع ہو جاتی ہے۔ آپ ایسا کریں کہ اسی فورم میں ایک تانا بان شروع کریں جس میں ایک خط میں لائبریری کے ایک ذیلی فورم (مثلاً سوانح عمری) میں برقیائی جانے والی کتابوں کا ذکر ہو اور ان کی موجودہ پراگریس بھی لکھی ہو۔ وقت کے ساتھ ساتھ لائبریری ٹیم کے ارکان اسے اپڈیٹ کرتے جائیں۔

البتہ اس فہرست کے علاوہ اس تانے بانے میں کوئی بھی پوسٹ ہو تو اسے فوری ڈیلیٹ کر دیا جائے ورنہ اس تانے بانے کا بھی وہی حشر ہو گا جو اور کتنے تانے بانوں کا ہو چکا ہے۔

علیحدہ فورم تو نہیں البتہ علیحدہ سب فورم (ذیلی زمرے) میرے ذہن میں تھے یعنی لائبریری کے بارے ۔ ۔ ایک فورم ہے اوراس فورم میں برقیانے کے لئے کتب کی فرمائش ایک سب فورم ہے ۔ اسی طرح مزید دو سب فورم اگر یہاں شامل کئے جا سکتے

تکمیل شدہ تصانیف
زیرِ تکمیل تصانیف

کی خبر (اطلاع) اوریاد دہانی کرانےکے مقصد کے پیش نظر تو ہر تصنیف کے حوالے سے ایک ریکارڈ از خود مرتب ہوتا چلا جائے گا ۔ اس بارے میں کچھ مزید تفصیل میں نے جائزے میں بھی شامل کی ہے ۔
 
دوست

محفلین
وکی پر یہ کام بہترین رہے گا۔ اب تک میرے جائزے کے مطابق نا نا کرتے ہوئے بھی اچھے بھلے دھاگے میں گپ شپ شروع ہوجاتی ہے۔ وکی میں کم از کم یہ تو ہے کہ گپ شپ نہ ہوسکے گی۔
 
الف عین

لائبریرین
شاید کسی اور موضوع پر بات ہوئی تھی کہ برقی کتابیں کن مرحلوں سے گزریں گی۔ تب میں مشورہ نہیں دے سکا تھا۔ میرا یہ خیال ہے کہ ہر کتاب کو سکین کرنے کی چنداں ضرورت نہیں ہے، یہ وقت اور سرمائے کا ضیاع ہی ہو گا۔ میرا مشورہ ہے کہ اگر ایک رکن کے پاس ایک کتاب ہے تو وہ اس ارادے کا اظہار محفل میں کر دے (وکی نہیں) اور پوچھ لے کہ اور کون رکن اس کی ٹیم میں شامل ہو سکتا ہے، بلکہ یہ کہ کس کس کے پاس وہ کتاب دستیاب ہے یا آسانی سےہو سکتی ہے۔ اس طرح ٹیم بنے اور کام شروع ہو تو بہتر ہے۔ اور یہی پروف ریڈنگ والی ٹیم بھی کرے۔ مثلاً میرے پاس دیوانِ میر نہیں ہے اس وقت، اس لئے میں وہاب کی مکمل کی کتاب کو نہیں دیکھ رہا ہوں۔ جس کے پاس ہو، وہ اس کی پروف ریڈنگ کے لئے والنٹئیر کرے تو بہتر ہو۔
 
رضوان

محفلین
تاریخ (عمومی) کے متعلق کوئی زمرہ دکھائی نہیں دیا۔ اردو نثر میں ایک زمرہ “ تاریخِ اردو ادب “ کے نام سے ہے یا تو اس کا نام تبدیل کر کے صرف “ تاریخ “ کر لیا جائے جسمیں اردو ادب ایک ذیلی زمرہ ہو یا پھر تاریخ کے نام سے ایک الگ زمرہ کھولا جائے۔

ایک چھوٹا سا کتابچہ (40 صفحات) شاہی قلعہ لاہور کے نام سے جناب محمد حسن صاحب کی تصنیف ہے اسے لکھنے کی میں ابتدا کر رہا ہوں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
رضوان نے کہا:

رضوان صاحب ، اگر بلا تاخیر ابتداء کرنا چاہ رہے ہیں تو اردو نثر کے زمرے میں ہی شروع کر دیجئے ۔ جس میں متفرق تحریریں ہیں ۔

آپ کی تجویز بہت مناسب ہے ۔ دراصل کچھ مزید تنوع کا انتظار ہے یہاں پیش کی جانے والی تحریروں میں موضوعات کے لحاظ سے اور کچھ کی منصوبہ بندی ہو چکی اورہو رہی ہے ۔
 
رضوان

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم

رضوان صاحب ، اگر بلا تاخیر ابتداء کرنا چاہ رہے ہیں تو اردو نثر کے زمرے میں ہی شروع کر دیجئے ۔ جس میں متفرق تحریریں ہیں ۔

آپ کی تجویز بہت مناسب ہے ۔ دراصل کچھ مزید تنوع کا انتظار ہے یہاں پیش کی جانے والی تحریروں میں موضوعات کے لحاظ سے اور کچھ کی منصوبہ بندی ہو چکی اورہو رہی ہے ۔
وعلیکم السلام
جی مناسب ہے۔ شروع کر دیتا ہوں۔
 
Top