برطانوی شہزادی کا حجاب

Kate+Middleton.jpg

یوں تو مغرب میں حجاب کو پسماندگی ، جبر اور ترقی کی راہ میں حا ئل سب سے بڑی رکاوٹ کے طور پر پیش کیا جاتا ہے ۔ اسی لیے کئی ممالک میں حجاب پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے اور حجاب اور برقعہ اوڑھنے پر سزائیں دی جاتی ہیں ۔
مگر یہ کیا؟ ستمبر میں صفِ اول کے کئی برطانوی اخبارات کے سرِورق پر ملکہ الزبتھ کے پوتے شہزادہ ولیم کی بیوی شہزادی کیٹ میڈلٹن کی حجاب اوڑھے تصاویر چھپی ہیں۔ یہ تصاویر کوئی آج کی نہیں ، بلکہ کچھ عرصہ قبل ملائیشیا کے دورے کی ہیں ۔ مگر اب انکے چھاپنے کی وجہ؟ شہزادی کو ایک مہذب ، معصوم ، پر وقار اور سادہ شخصیت قرار دینا! کیونکہ شاہی جوڑا آجکل فرانس کے ایک میگزین میں چھپنے والی چند قابلِ اعتراض تصویروں کی وجہ سے شدید تنقید کا شکار ہے ۔ آج سے چند سال پہلے برطانوی شاہی خاندان پے در پے سامنے آنے والے سکینڈلز سے بری طرح لرز گیا تھا لیکن ملکہ الیزبتھ کے پوتے ولیم کو انتہائی مہذب اور شائستہ شخصیت کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔فرانس میں چھپنے والی ان تصاویر سے انکی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا تو میڈیا کو شہزادی کی حجاب اوڑھے تصاویر کی ضرورت پیش آئی ۔ اب ہے کیا کسی میں ہمت جو یہ کہے کہ شاہی خاندان نے اپنی بہو کو دبا کر رکھا ہوا ہے یا اس کے حقوق کی پامالی کی جارہی ہے ، یا پھر یہ اصلاحات بھی صرف مسلمانوں کے لیے مخصوص ہیں ؟
 
شمشاد

لائبریرین
اپنے لیے سب جائز ہے۔ چاہے ننگے گھومیں چاہے تو حجاب میں پھریں۔
پابندیاں تو دوسروں کےلیےہوتی ہیں۔
 
arifkarim

معطل
یہ تصاویر کوئی آج کی نہیں ، بلکہ کچھ عرصہ قبل ملائیشیا کے دورے کی ہیں ۔
لیڈی ڈیانا مرحومہ (اللہ انہیں جنت نصیب کرے) برطانیہ کی سابقہ شہزادی ہونے کے باوجود جب مسلمان اکثریت ملک جیسے پاکستان کا دورہ کرتیں تو وہ احتراماً حجاب پہنتیں۔ وہ حجاب ان علاقوں میں رائج رواج کے تحت کرتیں، اسلئے نہیں کہ انہیں اسلامی اقدار نے مرعوب کیا ہے۔ جیسے جب امریکی صدور اسرائیل کا دورہ کرتے ہیں تو احتراما یہودیوں کی ٹوپیاں پہن لیتے ہیں:
Kate-Middleton-Diana.jpg
obama1.jpg
کیا اسکا یہ مطلب لیا جائے کہ اوباما یہودی ہو گیا ہے؟​
 
arifkarim

معطل
تو یہاں کس نے کہا ہے کہ کیٹ مسلمان ہو گئی ہے؟
کیٹ نے سابقہ برطانوی شہزادیوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مسجد میں داخلہ سے قبل حجاب پہن لیا تو اسکا یہ مطلب کیسے نکل گیا کہ اسکو "مہذب" طور پر پیش کیا گیا ہے؟ بے شک مغربی میڈیا حقائق کو جتنا مرضی تروڑ مروڑ کر پیش کرے۔ کیٹ برطانوی شہزادی ہے اور انہی کے معاشرہ کی پیداوار ہے۔
 
لیڈی ڈیانا مرحومہ (اللہ انہیں جنت نصیب کرے) برطانیہ کی سابقہ شہزادی ہونے کے باوجود جب مسلمان اکثریت ملک جیسے پاکستان کا دورہ کرتیں تو وہ احتراماً حجاب پہنتیں۔ وہ حجاب ان علاقوں میں رائج رواج کے تحت کرتیں، اسلئے نہیں کہ انہیں اسلامی اقدار نے مرعوب کیا ہے۔ جیسے جب امریکی صدور اسرائیل کا دورہ کرتے ہیں تو احتراما یہودیوں کی ٹوپیاں پہن لیتے ہیں:
Kate-Middleton-Diana.jpg
obama1.jpg
کیا اسکا یہ مطلب لیا جائے کہ اوباما یہودی ہو گیا ہے؟​
پہلے دھاگے کی شروعات کو غور سے پڑھیں۔۔۔ پھر تبصرہ کریں۔۔۔
 
سید ذیشان

محفلین
کسی بھی شخص کے بارے میں یقینی علم ہو کہ وہ غیر مسلم ہے اور اسی پر اسکی موت ہوئی ہے تو اس کے لیے "مرحوم ، مرحومہ "
اور جنت کے لیے دعا نہیں کی جاتی ۔۔۔
کیوں آپ موت کے فرشتے کے پہلو میں کھڑے ہوئے تھے جب ڈیانا کی روح قبض ہو رہی تھی؟ کیا پتہ اس نے آخری وقت میں کلمہ پڑھ لیا ہو؟
ویسے بھی آخری دنوں میں اس کے ایک پاکستانی ڈاکٹر کیساتھ مراسم تھے۔
 
ساجد

محفلین
پچھلے برس ایک شہزادہ برطانیہ سے پاکستان آیا۔ اس کا پاسپورٹ تو پاکستانی ہے لیکن اس کی تربیت کے لئے اسے پاکستانیوں کی پہنچ سے دور برطانیہ میں رکھا گیا لیکن پاکستان پہنچتے ہی اسے پاکستانیوں پر اس قدر پیار آیا کہ وہ اس قوم کے لئے اپنی جان قربان کرنے کی باتیں کرنے لگا۔ اس کی باتوں میں ایسا جادو تھا کہ جن پاکستانیوں کے سائے سے اسے پرے رکھا گیا تھا وہی اس پر پھول برسانے لگے اور کچھ تو اس کی درآمدی جہازی قامت گاڑی کے آگے لیٹ کر اس سے محبت جتانے لگے۔
اب ہم کوئی پاگل تو نہیں کہ برطانوی شہزادوں اور شہزادیوں سے مرعوب ہوں ہمارے اپنے شہزادے رنگ بازی میں ان سے کہیں آگے ہیں۔ میں کبھی کبھار سوچتا ہوں کہ ایسے ہی کسی شہزادے کی گاڑی کے آگے فرطِ جذبات سے اُس وقت لیٹ جاؤں جب وہ خود گاڑی میں سوار ہو ،اور ہٹانے سے بھی نہ ہٹوں بلکہ گاڑی کے پہیوں کو اپنے جسم کو روندنے دوں تا کہ ابدی حیات پا سکوں بس اتنا ہو کہ ”شہادت“ کے وقت میرے جسم کے ساتھ کم از کم دو بم بندھے ہوں۔:)
 
عسکری

:rolleyes::eek: کینیڈا ؟
:rolleyes::eek: برطانیہ؟
:rolleyes::eek: امریکہ؟
:rolleyes::eek: دبئی ؟

کس کس شہزادے کو روئیں ہر گھر سے شہزادہ شہزادی نکلے گی :p
 
کیوں آپ موت کے فرشتے کے پہلو میں کھڑے ہوئے تھے جب ڈیانا کی روح قبض ہو رہی تھی؟ کیا پتہ اس نے آخری وقت میں کلمہ پڑھ لیا ہو؟
ویسے بھی آخری دنوں میں اس کے ایک پاکستانی ڈاکٹر کیساتھ مراسم تھے۔
نہیں ، میں تو نہیں کھڑا تھا ، کیا آپ کھڑے ہوئے تھے کلمہ سننے کے لیے ؟؟
یہ کہنا کہ " کیا پتہ اس نے آخری وقت میں کلمہ پڑھ لیا ہو ؟ "
تو اس قاعدے کے حساب سے ہزاروں کافر مشرک وغیرہ آپ کی غیر موجودگی میں مرتے ہیں تو کیا انکے لیے بھی یہی کہتے ہونگے ؟
فرعون نے بھی پڑھا تھا ،کیا پتہ ابوجہل اور ابولہب نے بھی
پڑھا ہو ۔،۔۔۔بلکہ کیا پتہ مرنے والے سارے کفار ہی کلمہ پڑھتے ہو ۔۔۔

میں نے صرف یہ لکھا ہے کہ جسکے بارے میں معروف ہو کہ وہ غیر مسلم تھا اور غیر مسلم ہی رہا اس کے لیے دعا کرنا جائز نہیں
کیا کسی مستند زرائع سے اس بات کی تصدیق ہوسکتی ہے کہ ڈیانا کی موت ایمان کی حالت میں ہوئی تھی ؟؟
اور صرف دعا کرنے سے منع کیا ۔۔۔۔یہ نہیں کہا کہ "اللہ کرے وہ جہنم میں جائے " وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔کیا ایسا کہا میں نے؟؟

کیا پاکستانی ڈاکٹر کا ساتھ اتنا بابرکت تھا کہ "مراسم" ہونے کے باوجود وہ مسلمان رہی ؟؟؟ کیا پاکستانی کی رفاقت جنت کی ضمانت ہے ؟؟

ہم لوگ پتا نہیں کیوں "سیلیبریٹی" سے اتنا قلبی لگاؤ کیوں رکھتے ہیں ؟؟ چاہتے ہیں کہ سبھی جنت میں جائے ۔۔۔

خوب سوچ سمجھ کر لکھا کرے ۔۔۔
 
پردیسی

محفلین
پچھلے برس ایک شہزادہ برطانیہ سے پاکستان آیا۔ اس کا پاسپورٹ تو پاکستانی ہے لیکن اس کی تربیت کے لئے اسے پاکستانیوں کی پہنچ سے دور برطانیہ میں رکھا گیا لیکن پاکستان پہنچتے ہی اسے پاکستانیوں پر اس قدر پیار آیا کہ وہ اس قوم کے لئے اپنی جان قربان کرنے کی باتیں کرنے لگا۔ اس کی باتوں میں ایسا جادو تھا کہ جن پاکستانیوں کے سائے سے اسے پرے رکھا گیا تھا وہی اس پر پھول برسانے لگے اور کچھ تو اس کی درآمدی جہازی قامت گاڑی کے آگے لیٹ کر اس سے محبت جتانے لگے۔
اب ہم کوئی پاگل تو نہیں کہ برطانوی شہزادوں اور شہزادیوں سے مرعوب ہوں ہمارے اپنے شہزادے رنگ بازی میں ان سے کہیں آگے ہیں۔ میں کبھی کبھار سوچتا ہوں کہ ایسے ہی کسی شہزادے کی گاڑی کے آگے فرطِ جذبات سے اُس وقت لیٹ جاؤں جب وہ خود گاڑی میں سوار ہو ،اور ہٹانے سے بھی نہ ہٹوں بلکہ گاڑی کے پہیوں کو اپنے جسم کو روندنے دوں تا کہ ابدی حیات پا سکوں بس اتنا ہو کہ ”شہادت“ کے وقت میرے جسم کے ساتھ کم از کم دو بم بندھے ہوں۔:)

:laughing: :laughing: :laughing:
پا جی بم ایک کر لیں ۔۔۔ ہم شناخت وغیرہ ہی کر لیں گے آپ کی :LOL:
 
ساجد

محفلین
امید ہے خؤد بھی یہ رتبہ پائیں گے اور خاندان کا نام شہدوں سے نکلنے نا دیں گے :grin:
خدا نہ کرے اب اتنی مہنگی "شہادت" سے پاکستان دوچار ہو۔ سیاسی شہید جب تک زندہ رہتے ہیں تب بھی ملک کا ستیاناس کرتے ہیں اور ان کی "شہادت" پر بھی ملک کا ہی ستیا ناس ہوتا ہے۔
 
Top