سید اسد محمود
محفلین
یوں تو مغرب میں حجاب کو پسماندگی ، جبر اور ترقی کی راہ میں حا ئل سب سے بڑی رکاوٹ کے طور پر پیش کیا جاتا ہے ۔ اسی لیے کئی ممالک میں حجاب پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے اور حجاب اور برقعہ اوڑھنے پر سزائیں دی جاتی ہیں ۔
مگر یہ کیا؟ ستمبر میں صفِ اول کے کئی برطانوی اخبارات کے سرِورق پر ملکہ الزبتھ کے پوتے شہزادہ ولیم کی بیوی شہزادی کیٹ میڈلٹن کی حجاب اوڑھے تصاویر چھپی ہیں۔ یہ تصاویر کوئی آج کی نہیں ، بلکہ کچھ عرصہ قبل ملائیشیا کے دورے کی ہیں ۔ مگر اب انکے چھاپنے کی وجہ؟ شہزادی کو ایک مہذب ، معصوم ، پر وقار اور سادہ شخصیت قرار دینا! کیونکہ شاہی جوڑا آجکل فرانس کے ایک میگزین میں چھپنے والی چند قابلِ اعتراض تصویروں کی وجہ سے شدید تنقید کا شکار ہے ۔ آج سے چند سال پہلے برطانوی شاہی خاندان پے در پے سامنے آنے والے سکینڈلز سے بری طرح لرز گیا تھا لیکن ملکہ الیزبتھ کے پوتے ولیم کو انتہائی مہذب اور شائستہ شخصیت کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔فرانس میں چھپنے والی ان تصاویر سے انکی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا تو میڈیا کو شہزادی کی حجاب اوڑھے تصاویر کی ضرورت پیش آئی ۔ اب ہے کیا کسی میں ہمت جو یہ کہے کہ شاہی خاندان نے اپنی بہو کو دبا کر رکھا ہوا ہے یا اس کے حقوق کی پامالی کی جارہی ہے ، یا پھر یہ اصلاحات بھی صرف مسلمانوں کے لیے مخصوص ہیں ؟