برائے اصلاح

وه ساتھ تھا تو سارا زمانه همسفر تها
اب كيسے گزر جاتے ھیں دن رات تو دیکھو

اب دشت تنھائی میں کھڑا سوچ رھا ھوں
جو رفت گزشت ھوئی ھے وه بات تو ديكهو

هے عدل کے میزاں کا جھکاو اس طرف پھر
ھائے منصفوں کے یه كمالات تو ديكهو

اب تک ھیں اس دل خوش فھم کو تم سے امیدیں
اس دل میں تڑپتے ھوئے جذبات تو دیکھو

اتنا بھی اکیلا تو نھیں ھوں که ڈر جاوں
شب غم ھے تنھائی ھے مرے ساتھ تو دیکھو

اب بیر نه الفت كوئی ھنگامه كيوں پھر
کم بخت زمانے کے سوالات تو دیکھو

پھلے سے مراسم نه سهی پھر بھی کبھی تو
آکر مری، وارفته كے حالات تو دیکھو
 
جناب مری صاحب ۔ یہ مری قبیلہ ہی ہے نا؟
آپ کا مصرعہ اولٰی ہی آپ کی متعین کردہ بحر پر پورا نہیں اتر رہا؛ اور بھی ہیں۔
آپ کو میری سابقہ درخواست یاد ہو گی۔ اوزان کا ادراک بہت عجیب سا خاصہ ہے۔
مزید کچھ نہیں کہہ سکوں گا۔
 
جی ھاں مری قبیله ھے.. آسی صاحپ کیا کروں مجبور ھوں میں نے جو بحر وغیره سیکھنے کی کوشش کی ھے وه صرف انٹرنیٹ پر سرچ کرکے کچھ سمجھے که بحر عروض كيا ھے.مگر الفاظ کی ترتیب میں چوک جاتا ھوں.کیونکه كوئی کتاب میرے شھر میں ملتا نھیں.آپ کو بلوچستان کے شھروں کی پسماندگی کا تو پته ھے.اب آپ بھی اس طرح ھمارے تکبندیوں سے منه موڑیں گے تو ھم کھاں جائیں؟
 
الف عین

لائبریرین
کچھ اشعار کو اگر بحر میں کر بھی دیا جائے تو اس سے فائدہ؟ سیکھنے کا عمل تو ادھورا ہی رہے گا۔ یہ کہہ دوں کہ اس میں زیادہ تر اشعار فرا کی غزل
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لئے آ
اور دو مصرعے مکمل اسی غزل سے مستعار ہیں
اب تو دل خوش فہم کو ہیں تجھ سے امیدیں
اور
پھلے سے مراسم نه سهی پھر بھی کبھی تو
بہر حال
بحر ہے
مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن÷ فعولات
 
کچھ اشعار کو اگر بحر میں کر بھی دیا جائے تو اس سے فائدہ؟ سیکھنے کا عمل تو ادھورا ہی رہے گا۔ یہ کہہ دوں کہ اس میں زیادہ تر اشعار فرا کی غزل
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لئے آ

صحیح فرمایا استاد.ناقص کا مطالعه صفر ھے..یه غزل كسي كو جلدي سے بھیجنا ھے.شاعری اپنی ادراک سے باھر ھے.اگر آپ کچھ الفاظ صحیح کرکے دیں تو کم سے کم آگے وصول والے کے سامنے ھماری عزت کا جنازه تو نه نكلے. اس لئے اصلاح کے غرض سے دیتے ھیں.
 
الف عین

لائبریرین
فراز کے مشہور مصرعوں کو تو نکال دو، پھر دیکھتے ہیں۔ ورنہ غزل کہیں بھی بھیجیں گے تو لوگ ان دونوں مصرعوں کی چوری کا الزام دیں گے!!
 
ایک کام کریں ان اساتذہ میں سے کسی کی کوئی غزل اپنے دوست کو دے دیں یہ کہہ کر کہ یہ غزل میری پسندیدہ غزل ہے۔:)
 
فراز کے مشہور مصرعوں کو تو نکال دو، پھر دیکھتے ہیں۔ ورنہ غزل کہیں بھی بھیجیں گے تو لوگ ان دونوں مصرعوں کی چوری کا الزام دیں گے!!
استاد جی آپ باقی اشعار پر تبصره كريں تب تک مجھے ان دو مصرعوں پر سوچنے دیں.مجھے دو مصرعے بنانے میں دو دن لگتے ھیں اگر آپ ان مصرعوں کو بدل کر یه كام آسان کریں تو زندگی بھر آپ کا مشکور رھوں گا
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اشعار کا تقابل کر کے یا تقطیع کر کے یا کسی بھی طرح اوزان کا ادراک پہلے کریں۔مثلا"۔۔(یہاں صرف وزن درست کیا ہے۔دونوں مصرعے اچھی طرح مربوط ابھی بھی نہیں۔کوشش جاری رکھیں )
وه ساتھ تھا تو سارا زمانہ تھا مرے ساتھ
اب كيسے گزر جاتے ھیں دن رات تو دیکھو
---
اب دشت وبیاباں میں کھڑا سوچ رہا ھوں
جو رفتہ گزشتہ ہوئی، وه بات تو ديكهو
وغیرہ
ان اوزان کے بعد ہی صحیح معنی میں صنائع و بدائع جانچے جا سکیں گے۔
آداب
 
اشعار کا تقابل کر کے یا تقطیع کر کے یا کسی بھی طرح اوزان کا ادراک پہلے کریں۔۔(یہاں صرف وزن درست کیا ہے۔دونوں مصرعے اچھی طرح مربوط ابھی بھی نہیں۔کوشش جاری رکھیں )
وه ساتھ تھا تو سارا زمانہ تھا مرے ساتھ
اب كيسے گزر جاتے ھیں دن رات تو دیکھو
---
اب دشت وبیاباں میں کھڑا سوچ رہا ھوں
جو رفتہ گزشتہ ہوئی، وه بات تو ديكهو
۔
آداب
شکریه جناب اگر پوری غزل کو ایسے تصحیح کریں گے تو بنده آپ کا غلام رھے گا.. کچھ عنایت کریں اس غزل کو مطلوبه بحر میں بٹھا دیں
 
صحیح فرمایا استاد.ناقص کا مطالعه صفر ھے..یه غزل كسي كو جلدي سے بھیجنا ھے.شاعری اپنی ادراک سے باھر ھے.اگر آپ کچھ الفاظ صحیح کرکے دیں تو کم سے کم آگے وصول والے کے سامنے ھماری عزت کا جنازه تو نه نكلے. اس لئے اصلاح کے غرض سے دیتے ھیں.
میری بات شاید تکلیف دہ ہو گی، مگر فی الحال اپنی کاوش کسی کو نہ بھیجیں۔ آگے آپ کی مرضی
 
استاد جی شکریه . آئنده كوشش كروں گا که كبهی اصلاح کیلئے پوسٹ نھیں کروں.بہت تنگ کیا آپ سب کو معذرت خواه ھوں
میرا مطلب یہ تھا کہ ’’اشاعت کے لئے نہ بھیجیں‘‘ اشاعت کا لفظ لکھنے یوں رہ گیا کہ اوپر جملے میں یہ غزل کسی کو بھیجنے کا ذکر تھا۔
صحیح فرمایا استاد.ناقص کا مطالعه صفر ھے..یه غزل كسي كو جلدي سے بھیجنا ھے.شاعری اپنی ادراک سے باھر ھے.اگر آپ کچھ الفاظ صحیح کرکے دیں تو کم سے کم آگے وصول والے کے سامنے ھماری عزت کا جنازه تو نه نكلے. اس لئے اصلاح کے غرض سے دیتے ھیں.
میں نے اس سے اشاعت ہی مراد لیا تھا۔
 
استاد جی شکریه . آئنده كوشش كروں گا که كبهی اصلاح کیلئے پوسٹ نھیں کروں.بہت تنگ کیا آپ سب کو معذرت خواه ھوں
رحیم ساگر بھائی آپ اتنی جلدی بددل نہ ہوں۔۔۔ لکھتے رہیں اور اصلاح کرواتے رہیں۔۔۔ بھائی اس میدان میں تو پورا پورا دفتر قربان کردیتے ہیں لوگ۔۔۔ آپ کے اندر ماشاءاللہ لکھنے اور کہنے کا اچھا ذوق محسوس ہورہا ہے، بس اوزان وغیرہ پر شروع میں خوب محنت کرنی پڑے گی۔
 
@ﻣﺤﻤﺪ ﺍﺳﺎﻣﮧ ﺳَﺮﺳَﺮﯼ
صاحپ شکریه حوصله افزائی کرنے کیلئے

@ﻣﺤﻤﺪ ﺧﻠﯿﻞ ﺍﻟﺮﺣﻤٰﻦ صاحب شکریه يه مضمون بھی کئی دفعه پڑھ چکا ھوں. ویب پر شاعری کے جتنے مضامین ھیں ان کو سرچ کر کر کے یه جان چکا ھوں که کیسے بحر وزن کیا ھوتا ھے. پھر بھی الفاظ کے ترتیب میں گڑبڑ رھتا ھے میں محض شوق کے لئے لکھتا ھوں اگر میرے شھر میں کتابیں ملتیں تو میں اچھی طرح بحور کو ترتیب دینا سیکھ جاتا. شکریه
 
رحیم ساگر بلوچ صاحب آپ کے لئے ایک پر خلوص مشورہ۔
محفل کے ساتھ رابطہءاستوار رکھ
پیوستہ رہ شجر سے امیدِ بہار رکھ
 
Top