برائے اصلاح " ہے سکوت رو رہا ، کوچہ ویران بھی

ہے سکوت رو رہا کوچہ ویران بھی
منظر علیل تھے کہ دہلیز سو گئ

اک ﮈھیر سا رہا کونے میں راکھ کا..
با پردہ سا دھواں رہا اورسرمئ سی روشنی

ہے بدن پہ راکھ بھی , کچھ رخ پہ جمی ہوئ
کچھ بل سے رہ گئے , ہےرسی کوئ جلی

آنگن قلیل تھا , یوں دل میں درد کا
نہ ختم وہ ہوا , نہ میں کبھی ہوئ

تیرگی کو جلا بخشی گئ, اب التجائیں کیا ؟
اب ہو معجزہ کوئ یا ہو بات کوئ نئ

کدھر جارہے تم , خلد بریں سے اب
کچھ کہا سنا گیا, یا بات نہیں بنی

مولا ترے حیات ء در کو نظر آگیا کوئ
نہ باقی کچھ رہا , نہ ایسی رہی سہی
 
الف عین

لائبریرین
نزدیک ترین بحر یہ ہو سکتی ہے
مفعول فاعلات مفاعیل فاعلات
جیسے
منظر علیل ہی تھے کہ دہلیز سو گئی
اب اس بحر میں ڈھالنے کی کوشش کریں، ویسے یہ مجھے علم نہیں کہ اب کس سپیشلسٹ کے پاس جانا پڑے گا منظروں کو دکھانے کے لیے؟
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ واہ! بہت خوب، کلیم بھائی ! بہت اچھی کاوش ہے !
محفل میں خوش آمدید!! یہ بہت اچھی بات ہے کہ آپ شعر سے دلچسپی رکھتے ہیں ۔ لیکن آپ کی اس کاوش کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ آپ ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں ۔ کسی بھی فن اور ہنر کی طرح شاعری سیکھنے میں بھی وقت اور محنت درکار ہوتی ہے ۔ اگر آپ کا شوق اور لگن برقرار رہے تو یقین رکھئے کہ آپ آہستہ آہستہ سب سیکھ جائیں گے اور ضرور کامیاب ہونگے ۔ خیالات تو آپ کے پاس ہیں لیکن ان خیالات کو منظوم کرنے کے لئے علم عروض یا وزن سے واقفیت ضروری ہے ۔ اسی محفل میں وزن اور بحر کے موضوع پر بہت سارا مواد موجود ہے ۔ مطالعہ شروع کیجئے ۔ جو بات سمجھ میں نہ آئے یہاں پوچھ لیجئے ۔ آپ کو اپنی توقع سے زیادہ مدد ملے گی ۔
ایک دفعہ پھر اس اچھی کاوش پر بہت داد !
 
محترم الف عین
محترم راحیل فاروق
محترم محمد وارث
محترم محمد ریحان قریشی
محترم سید عاطف علی[/QUOTEQ
نزدیک ترین بحر یہ ہو سکتی ہے
مفعول فاعلات مفاعیل فاعلات
جیسے
منظر علیل ہی تھے کہ دہلیز سو گئی
اب اس بحر میں ڈھالنے کی کوشش کریں، ویسے یہ مجھے علم نہیں کہ اب کس سپیشلسٹ کے پاس جانا پڑے گا منظروں کو دکھانے کے لیے؟
جناب محترم راہنمائ کیلئے جناب کا بہت بہت شکریہ
 
[QUOTEبحمد ریحان قریشی, post: 1893589, member: 13908"]علمِ عروض سے واقفیت شاعری کے لیے ضروری ہے۔[/QUOTE]
آپ نے بجا فرمایا جناب راہنمائ کا شکریہ
 
[QUO"ظہیراحمدظہیر, post: 1893860, member: 12618"]واہ واہ! بہت خوب، کلیم بھائی ! بہت اچھی کاوش ہے !
محفل میں خوش آمدید!! یہ بہت اچھی بات ہے کہ آپ شعر سے دلچسپی رکھتے ہیں ۔ لیکن آپ کی اس کاوش کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ آپ ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں ۔ کسی بھی فن اور ہنر کی طرح شاعری سیکھنے میں بھی وقت اور محنت درکار ہوتی ہے ۔ اگر آپ کا شوق اور لگن برقرار رہے تو یقین رکھئے کہ آپ آہستہ آہستہ سب سیکھ جائیں گے اور ضرور کامیاب ہونگے ۔ خیالات تو آپ کے پاس ہیں لیکن ان خیالات کو منظوم کرنے کے لئے علم عروض یا وزن سے واقفیت ضروری ہے ۔ اسی محفل میں وزن اور بحر کے موضوع پر بہت سارا مواد موجود ہے ۔ مطالعہ شروع کیجئے ۔ جو بات سمجھ میں نہ آئے یہاں پوچھ لیجئے ۔ آپ کو اپنی توقع سے زیادہ مدد ملے گی ۔
ایک دفعہ پھر اس اچھی کاوش پر بہت داد ![/QUOTE]
محترم ظہیر صاحب ۔ آپ نے بہت پیارے انداز میں بہت کچھ سمجھایا یقینا اک نومولود کیلئے اچھا سبق ہے
اور آئندہ بھی آپکی راہنمائ کا انتظار رہے گا
بہت نوازش
 
Top