برائے اصلاح - ہمارے دل میں رہنا تھا جو بیگم تم اکیلی کو

فلسفی نے 'اِصلاحِ سخن' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 14, 2019

  1. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,433
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    سر الف عین اور دیگر احباب سے اصلاح کی گذارش ہے ۔

    ہمارے دل میں رہنا تھا جو بیگم تم اکیلی کو
    تو اپنے ساتھ لے آتیں تم اپنی ہرسہیلی کو

    تمہاری دوستوں میں شان رکھنے کے لیے بیگم!
    سجائیں گے محبت سے ہم اس دل کی حویلی کو

    ذرا سے گوشت کے ٹکڑے میں اتنی وسعتیں کیسی؟
    کوئی بوجھے ہمارے دل کی پیچیدہ پہیلی کو

    نہ جانے کیوں ہماری آرزو یہ سن کے بیگم نے
    ہماری سمت دیکھا اور پھر اپنی ہتھیلی کو​
     
    آخری تدوین: ‏جون 14, 2019
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    7,120
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    تو اپنے ساتھ لے آتیں تم اپنی ہر سہیلی کو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  3. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,433
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    بہت شکریہ سر۔ تصحیح کردی ہے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    33,162
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    مزے کی ہے اور درست
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    11,306
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    بہت خوب!
    واہ واہ۔ مزیدار۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  6. احمد محمد

    احمد محمد محفلین

    مراسلے:
    190
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    واہ۔ بہت خوب۔

    اب آپ ہی بتائیں کہ ان اشعار کی رو سے آپ کا زائچہ کھینچیں یا آپ کے بیانِ تصوف کو مدِ نظر رکھیں؟ :D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  7. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    16,361
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بہت عمدہ فلسفی جی ،
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  8. احمد محمد

    احمد محمد محفلین

    مراسلے:
    190
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    آپ کی اس خواہش کے آگے مقطع کم وزن معلوم ہوتا ہے۔

    جتنی معصومیت ہے اس خواہش میں اسی تناسب سے مقطع میں "ہتھیلی" کی جگہ کوئی مہلک ہتھیار استعمال ہونا چاہیے تھا۔ :p:ROFLMAO:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  9. احمد محمد

    احمد محمد محفلین

    مراسلے:
    190
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    میں سوچ ہی رہا تھا کہ نقیبی صاحب اس پر داد ضرور دیں گے۔ اور اس کا موجب کوئی اتفاق نہیں بلکہ دونوں احباب کی سوچ کا محور ایک ہونا ہے۔ :D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  10. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,433
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    جی جی آپ تو تجربہ کار آدمی ہیں۔ اوکاڑہ میں کیا استعمال ہوتا ہے ایسے موقع پر؟ :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  11. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    4,681
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Question

    بھلا کیسے دیا تو نے لگائی آگ تھی جس سے
    ارے کچھ سوچ ماچس پر رگڑ تا ہے تو تیلی کو
    ذرا سا قافیے کو چھوڑ، قصہ یہ تو لکھتا جا
    پڑی بیگم سے سر پر تھی، کہاں پھینکا پتیلی کو
     
    آخری تدوین: ‏جون 16, 2019
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  12. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,433
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    بس بھائی آپ تو خود سمجھدار آدمی ہیں۔ :p

     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  13. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,404
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    ہزاروں خواہشیں ایسی کہ (اگر بیگم صاحبہ سن لیں تو) ہر خواہش پہ دم نکلے(بلکہ نکال دیا جائے۔ :) )
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  14. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,433
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    اس پر ہم ایک ٹھنڈی آہ بھر سکتے ہیں۔ جس کو آپ اس سخت گرمی میں بھی محسوس کریں گے۔ :D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  15. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    22,868
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    خوب
    ہمارے اس حسیں آنگن میں آخر ایک ہی گُل کیوں؟
    کہو تو میں بلا لاؤں، بنفشہ اور چنبیلی کو
     
    • پر مزاح پر مزاح × 7
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  16. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,404
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    خوب!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  17. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    4,681
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Question
    چار پوری کرنے کو چنبیلی کی سہیلی کو بھی
     
    • پر مزاح پر مزاح × 7
  18. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    22,868
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    اصلاح پسند آئی
    بلا لاؤں میں نرگس کو، بنفشہ کو، چنبیلی کو؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 6
  19. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,404
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    دل کہہ رہا ہے کہ اس مراسلے کو بک مارک کر لیا جائے۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی محفلین

    مراسلے:
    2,487
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    تاکہ سند رہے اور بوقت شہادت کام آوے۔۔۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر