برائے اصلاح :: کلام عبدالرزاق :: از: عبدالرزاق قادری ؔ

شاعری کے فنی محاسن سے نابلد میرے جذبات کی ترجمانی​
بڑی تیز ہے روانی خون مسلم کی
نہایت دل دوز ہے کہانی خون مسلم کی

اب آ کے ہو گیا ارزاں بہت
دیکھ چکا ایک زمانہ جوانی خون مسلم کی

تقلید غیر میں بھولے حرم کو جب سے
رہی نہ باقی گرانی خون مسلم کی

آتی ہے نمرود وقت کی یہ صدا
کرے نہ کوئی پاسبانی خون مسلم کی

لوٹ کر پھر در مصطفٰی پہ آ اختر
قائم کرے خدا حکمرانی خون مسلم کی​
عبدالرزاق قادریؔ
 

شمشاد

لائبریرین
قادری صاحب آپ کے کلام پر رائے تو اساتذہ کرام ہی دیں گے، یہ چند اشعار آپ اردو میں ٹائپ کر دیتے۔
 

الف عین

لائبریرین
ٹائپ کرنے کی بھی کیا ضرورت؟ رسالہ بھی ان کا ہی ہے، ان پیج فائل سے کنورٹ کر لیتے۔
ویسے یہ پابند بحور شاعری نہیں ہے۔ خیالات اچھے ہیں۔
 
ٹائپ کرنے کی بھی کیا ضرورت؟ رسالہ بھی ان کا ہی ہے، ان پیج فائل سے کنورٹ کر لیتے۔
ویسے یہ پابند بحور شاعری نہیں ہے۔ خیالات اچھے ہیں۔
جی سر ! میں لکھ ہی دوں گا۔ دراصل علم شاعری کا بالکل پتہ نہیں۔ اگر یہ کسی اور دھاگے کے قابل ہے تو اسی میں ایڈجسٹ کرواتے ہیں۔ صرف اپنے جذبات کو نذر قرطاس کرتا رہتا ہوں۔ اب شکریہ تو آپ کے لیے انتہائی چھوٹا لفظ ہے کہ میرا یہ دھاگہ قابل اعتنا رہا۔
 
بڑی تیز ہے روانی خون مسلم کی
نہایت دل دوز ہے کہانی خون مسلم کی

اب آ کے ہو گیا ارزاں بہت
دیکھ چکا ایک زمانہ جوانی خون مسلم کی

تقلید غیر میں بھولے حرم کو جب سے
رہی نہ باقی گرانی خون مسلم کی

آتی ہے نمرود وقت کی یہ صدا
کرے نہ کوئی پاسبانی خون مسلم کی

لوٹ کر پھر در مصطفٰی پہ آ اختر
قائم کرے خدا حکمرانی خون مسلم کی
 
مارچ 2012 میں لکھی۔
مسلمان بہنوں کے لیے۔


ہمیں چاہیے ہم برقع پوش بنیں
باعزت ، با رعب ، با ہوش بنیں
کرو پردہ حکم ہے خدا کا قرآن میں
دین کی خاطر پھر کیوں نہ سرفروش بنیں
اطاعت نبی ہے ، اللہ کی اطاعت
بھول کر اسے احسان فراموش بنیں؟
فحاشی پھیلانا ہے اغیار کا مقصد
اپنا کر اسے کیوں ایمان فروش بنیں
ناچ گانے سے بچنا ہے فرض اپنا
تلاوت و نعت کے لیے ہمہ تن گوش بنیں
نظر اپنی نیچی رکھنی چاہیے اختر
قرآن و سنت کے عامل با کوش بنیں
 

مغزل

محفلین
برادرِ عزیز عبدالرزاق قادری ؔ ،
سلامت باشید، آپ کا کلام ’’اصلاح ِ سخن ‘‘ کے شعبے میں منتقل کردیا گیا ہے ۔
اہتمام کیا کیجے کہ آپ کا کلام غرض و غایتِ اصلاح کے لیے ’’ اصلاح ِ سخن‘‘ کی لڑی میں شامل کیا جائے ۔
مزید یہ کہ ایک لڑی میں ایک کلام شامل کیا کیجے تاکہ استادِ گرامی و دیگر رفقاء بزم بالترتیب وقت د ے سکیں۔
امید ہے آپ آئندہ ان معروضات کا خیال کیجے گا ، اللہ کرے مشقِ سخن زورِ قلم تیز
مدیرِ شعبہ :
 

زلفی شاہ

لائبریرین
ماشاءاللہ بہت ہی اچھے جذبات ہیں قادری صاحب۔ اللہ تعالیٰ دارین کی سعادتیں نصیب فرمائے۔ تکنیکی رائے دینا اساتذہ کا کام ہے۔
 
برادرِ عزیز عبدالرزاق قادری ؔ ،
سلامت باشید، آپ کا کلام ’’اصلاح ِ سخن ‘‘ کے شعبے میں منتقل کردیا گیا ہے ۔
اہتمام کیا کیجے کہ آپ کا کلام غرض و غایتِ اصلاح کے لیے ’’ اصلاح ِ سخن‘‘ کی لڑی میں شامل کیا جائے ۔
مزید یہ کہ ایک لڑی میں ایک کلام شامل کیا کیجے تاکہ استادِ گرامی و دیگر رفقاء بزم بالترتیب وقت د ے سکیں۔
امید ہے آپ آئندہ ان معروضات کا خیال کیجے گا ، اللہ کرے مشقِ سخن زورِ قلم تیز
مدیرِ شعبہ :
بہت بہت شکریہ جناب عالی
 
استادِ محترم کا حکم سر آنکھوں پر۔ جناب عبدالرزاق قادری صاحب آپ اور ہم مل کر ایک کوشش کرتے ہیں۔ مندرجہ ذیل کو ملاحظہ کیجیے۔

بہنیں میری جو برقع پوش بنیں​
عزت و آبرو بدوش بنیں​
پردا فرمان ہے خدا کا ہی​
دیں کی خاطر ہی سرفروش بنیں​
ناچ گانے سے ہے پرہیز اپنا​
نعت کے واسطے سروش بنیں​
نرم خو ہیں تو رب کی خاطر ہم​
سخت جان اور سخت کوش بنیں​
ہے نبی کی اطاعت ، اللہ کی​
بھول کر کیوں ستم بدوش بنیں​
ہے فحاشی چلن ہی غیروں کا​
کیونکر اپنائیں ، دیں فروش بنیں​
 
استادِ محترم کا حکم سر آنکھوں پر۔ جناب عبدالرزاق قادری صاحب آپ اور ہم مل کر ایک کوشش کرتے ہیں۔ مندرجہ ذیل کو ملاحظہ کیجیے۔

بہنیں میری جو برقع پوش بنیں​
عزت و آبرو بدوش بنیں​
پردا فرمان ہے خدا کا ہی​
دیں کی خاطر ہی سرفروش بنیں​
ناچ گانے سے ہے پرہیز اپنا​
نعت کے واسطے سروش بنیں​
نرم خو ہیں تو رب کی خاطر ہم​
سخت جان اور سخت کوش بنیں​
ہے نبی کی اطاعت ، اللہ کی​
بھول کر کیوں ستم بدوش بنیں​
ہے فحاشی چلن ہی غیروں کا​
کیونکر اپنائیں ، دیں فروش بنیں​
بہت بڑھیا جی۔
اب تو یہ آپ ہی کی کاوش شمار ہونی چاہیے۔ سبحان اللہ۔
اب مجھے بھی اس فنی دنیا میں محنت کرنا ہو گی۔ ورنہ میں کھویا ہوا ہی تھا۔ نوازش ، بارہا شکریہ
یہ سب آپ سب کی نرم دلی اور محبت کا ثبوت ہے۔
ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ہمیں چاہیے ہم برقع پوش بنیں
باعزت ، با رعب ، با ہوش بنیں
بہنیں میری جو برقع پوش بنیں
عزت و آبرو بدوش بنیں
کرو پردہ حکم ہے خدا کا قرآن میں
دین کی خاطر پھر کیوں نہ سرفروش بنیں
پردا فرمان ہے خدا کا ہی
دیں کی خاطر ہی سرفروش بنیں
اطاعت نبی ہے ، اللہ کی اطاعت
بھول کر اسے احسان فراموش بنیں؟
ہے نبی کی اطاعت ، اللہ کی
بھول کر کیوں ستم بدوش بنیں
فحاشی پھیلانا ہے اغیار کا مقصد
اپنا کر اسے کیوں ایمان فروش بنیں
ہے فحاشی چلن ہی غیروں کا
کیونکر اپنائیں ، دیں فروش بنیں
ناچ گانے سے بچنا ہے فرض اپنا
تلاوت و نعت کے لیے ہمہ تن گوش بنیں
ناچ گانے سے ہے پرہیز اپنا
نعت کے واسطے سروش بنیں
نظر اپنی نیچی رکھنی چاہیے اختر
قرآن و سنت کے عامل با کوش بنیں
نرم خو ہیں تو رب کی خاطر ہم
سخت جان اور سخت کوش بنیں


 

مغزل

محفلین
فرحان بھائی یقیناً آپ نے نہ صرف سماعت کیا ہوگا بلکہ پڑھا بھی ہوگا یہ معروفِ زمانہ مناجاتیہ کلام ::

مری جس قدر ہیں بہنیں سبھی کاش برقع پہنیں
انہیں با حیا بنانا مدنی مدینے والے ۔۔۔۔۔۔۔۔

سو کوشش کیا کیجے کہ کہے گئے معروف کلام پر مشق کی بجائے اپنے ڈھب سے یا کسی نئے زاویے سے کہا جائے ۔۔ اللہ برکتیں عطا فرمائے آمین
 
فرحان بھائی

سو کوشش کیا کیجے کہ کہے گئے معروف کلام پر مشق کی بجائے اپنے ڈھب سے یا کسی نئے زاویے سے کہا جائے ۔۔ اللہ برکتیں عطا فرمائے آمین
اگر تو حکم میرے لیے ہے تو حقیقتا بندہ اس سے لا علم رہا ہے۔ یہاں لاہور میں اکبر چوک میں سائن بورڈ پر ایک ڈریس کے اشتہار میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دیکھ کر میرے ذہن میں جو خیالات در آئے تھے وہ لکھ دیے۔ اس کلام کا بالکل پتہ نہیں تھا۔ بلکہ آپ کو شاید ہی
کوشش کیا کیجے کہ کہے گئے معروف کلام پر مشق کی بجائے اپنے ڈھب سے یا کسی نئے زاویے سے کہا جائے
اس حوالے سے میرے اصولوں کی سختی کا اندازہ ہو سکے۔ کیونکہ اس طرح کے کام سے مجھے گھن آتی ہے۔ بہر حال شکریہ جی
 
Top