برائے اصلاح۔۔۔۔اے دل ترے حالات تو اب بھی نہیں بدلے

محمل ابراہیم

لائبریرین
الف عین
محمّد احسن سمیع :راحل:
سید عاطف علی

السلام علیکم
اصلاح کی متمنی۔۔۔۔۔

وہ فکر و خیالات تو اب بھی نہیں بدلے
اے دل ترے حالات تو اب بھی نہیں بدلے

کب وقت رکا ہے کسی انسان کی خاطر
طے کردہ نظامات تو اب بھی نہیں بدلے

بس بات ہے اتنی کہ میں ظاہر نہیں کرتی
تم سے جڑے جذبات تو اب بھی نہیں بدلے

امید تھی بدلے گا کہیں جا کے یہ عالم
افسوس یہ حالات تو اب بھی نہیں بدلے

کیا وقت ہے بدلا کہ بدل تم ہی گئے ہو؟
یہ میرے سوالات تو اب بھی نہیں بدلے

اجسام ہیں آزاد تو افعال مقید
یہ قید و حوالات تو اب بھی نہیں بدلے

غربت ہے غریبوں کی،امیروں کو تو دیکھو
وہ قصر و محالات تو اب بھی نہیں بدلے
 
مدیر کی آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
اچھی رواں غزل پیش کی ہے بٹیا۔

وہ فکر کی جگہ افکار کر دیا جائے تو خیالات کے ساتھ کچھ زیادہ بہتر ہو۔ ویسے کوئی ضروری نہیں ۔

نظامات اس طرح مستعمل نہیں ۔ اس کی جگہ کچھ اور آئے تو بہتر ہے ۔

وقت بدلنے والا مصرع کمزور ہے اسے دوبارہ کہنا چاہیئے کس اور ترتیب کے ساتھ ۔کیوں کہ اس سے اچھا شعر کمزور پڑ رہا ہے ۔ مثلا بدلے ہیں زمانے نے خیالات تمہارے وغیرہ ۔

محلات کو محلات ہی لکھیے ۔ ٹائپنگ کی غلطی ہے ۔

باقی غزل تو خوب اچھی ہے ۔
الف عین اعجاز بھائی کیا کہتے ہیں ۔
 
بہت ممنون ہوں سر۔۔۔بہت شکریہ
 
میں بھی یہی سب کہتا ہوں، ایک بات اور، مگر وہ مجبوری ہے ردیف کی کہ "ات تو" میں تنافر کی صورت بھی ہے
ابھی تک نہیں بدلے
ردیف پر غور کر کے دیکھیں
 
Top