بد دیانتی اور تعصب کی انتہا ، حل کیا ہے؟ اوریا مقبول جان

زیک

مسافر
رسل مسلمان دشمن کیسے تھا؟

ریاضی اسلامی یا ہندو کیسے مختلف ہو گی؟

کیا فزکس کے اسلامی قوانین فرق ہوں گے؟
 

x boy

محفلین
یہاں تو ڈو مور، اور تھنک ٹینگ والوں کے کالم پر واہ واہ ہوگی،
اسلام کے خلاف بات کرنے والوں کی واہ واہ ہوگی،
ڈارون، لینن اور مارکس کی باتوں کو واہ واہ کرینگے،
جو جس دین کا پیروکار ہوتا ہے اسی کی واہ واہ کرتا ہے
 

اسد

محفلین
رسل مسلمان دشمن کیسے تھا؟
رسل فلسفی تھا اور جنگ کے خلاف تھا، لہٰذا تمام دہشتگرد اس کے دشمن ہیں۔ مذہب کے متعلق اس کے خیالات کی وجہ سے تمام مذاہب کے شدت پسند اسے اپنے مذہب کا دشمن قرار دیتے ہیں۔

لیکن متعصب اور/یا شدت پسند مسلمانوں کے نزدیک اس کے اسلام دشمن ہونے کی اصل وجہ یہ ہے کہ رسل نے اصولوں کی بنیاد پر یہودیوں کے لئے ایک علیحدہ وطن کے قیام کی حمایت کی تھی۔
کوڈ:
"I have come gradually to see that, in a dangerous and largely hostile world, it is
essential to Jews to have some country which is theirs, some region where they are
not suspected aliens, some state which embodies what is distinctive in their culture."
 
رسل نے اصولوں کی بنیاد پر یہودیوں کے لئے ایک علیحدہ وطن کے قیام کی حمایت کی تھی۔
کوڈ:
"I have come gradually to see that, in a dangerous and largely hostile world, it is essential to Jews to have some country which is theirs, some region where they are not suspected aliens, some state which embodies what is distinctive in their culture."
اصولوں کی بنیاد?
 

x boy

محفلین
رسل فلسفی تھا اور جنگ کے خلاف تھا، لہٰذا تمام دہشتگرد اس کے دشمن ہیں۔ مذہب کے متعلق اس کے خیالات کی وجہ سے تمام مذاہب کے شدت پسند اسے اپنے مذہب کا دشمن قرار دیتے ہیں۔

لیکن متعصب اور/یا شدت پسند مسلمانوں کے نزدیک اس کے اسلام دشمن ہونے کی اصل وجہ یہ ہے کہ رسل نے اصولوں کی بنیاد پر یہودیوں کے لئے ایک علیحدہ وطن کے قیام کی حمایت کی تھی۔
کوڈ:
"I have come gradually to see that, in a dangerous and largely hostile world, it is
essential to Jews to have some country which is theirs, some region where they
are not suspected aliens, some state which embodies what is distinctive in their culture."

تو انکو اس کا بدلہ عیساؤں سے لینا چاہیے نا، اور یورپ میں انتظام کرلیتے، ویسے بھی عیساؤں نے اچھی پٹائی کی تھی اور ایک عرصے تک یہودی
بہت چھپ چھپ کر اپنی ذندگی بسر کرتے تھے
موسی علیہ السلام تو انکو اس جگہہ لے گئے تو اور اللہ کا حکم ہو کہ اللہ کا نام لے کر داخل ہوجاؤ، ملاخظہ فرمائے
سورة الاٴعرَاف
اور (یاد کرو) جب ان سے کہا گیا کہ اس شہر میں سکونت اختیار کرلو اور اس میں جہاں سے جی چاہے کھانا (پینا) اور (ہاں شہر میں جانا تو) حِطّتہٌ کہنا اور دروازے میں داخل ہونا تو سجدہ کرنا۔ ہم تمہارے گناہ معاف کردیں گے۔ اور نیکی کرنے والوں کو اور زیادہ دیں گے (۱۶۱)
مگر جو ان میں ظالم تھے انہوں نے اس لفظ کو جس کا ان کو حکم دیا گیا تھا بدل کر اس کی جگہ اور لفظ کہنا شروع کیا تو ہم نے ان پر آسمان سے عذاب بھیجا اس لیے کہ ظلم کرتے تھے (۱۶۲)

اب کہا کا اسرائیل فلسطین کیوں مسلمانوں پر ظلم کررہے ہیں جنہوں نے یہودیوں کو کوئی تکلیف نہیں پہنچائی تھی بلکہ انکوں جب پورے یورپ نے
ظلم کیا تو اپنے زمینوں پر رہنے کی اجازت دی تھی
یہودی شروع سے ہی گمراہی میں تھے اور اپنے نبیوں کو ہر طریق سے ستاتے تھے۔
 

اسد

محفلین
وہی جو اقوام متحدہ کے "انسانی حقوق کا آفاقی منشور" کی بنیاد ہیں۔
... ویسے بھی عیساؤں نے اچھی پٹائی کی تھی اور ایک عرصے تک یہودی بہت چھپ چھپ کر اپنی ذندگی بسر کرتے تھے ...
آپ تو عیسائیت کی واہ واہ کرنے لگے!!! :eek:
یہاں اوریا کے کالم پر بات ہو رہی ہے جس میں انہوں نے رسل کو اسلام دشمن قرار دیا ہے، میرے نزدیک یہ اوریا کا تعصب ہے۔ جہاں تک اسرائیل کا تعلق ہے تو رسل نے مشرقِ وسطىٰ میں اسرائیل کی جارحانہ پالیسی کی برملا مخالفت کی تھی۔

کالم میں تعصب کے بارے میں جو کچھ لکھا گیا ہے وہ اب سے ایک صدی پہلے تک تو خاصی حد تک درست تھا لیکن آج نہیں۔ پچھلے بیس سالوں میں بننے والی بی بی سی اور پی بی ایسی کی تاریخ اور سائنس پر ڈوکیومنٹریز دیکھیں کہ نہ صرف جدید سائنس بلکہ تمدن پر اسلامی سائنسدانوں کے اثرات کا کس حد تک ذکر ہے۔

بددیانتی کے بارے میں بھی میں متفق نہیں ہوں، کیونکہ اپنی مرضی کے خلاف مواد کو حذف کردینے کو بددیانتی قرار دیا ہے۔ پھر تو اسلامی تاریخ کا بہت بڑا حصہ بددیانتی پر مشتمل ہے، اس کا ذکر کیوں نہیں کیا؟ خصوصاً وہ حصے جن کا رونا کالم میں رویا گیا ہے، جو کچھ مسلمان سائنسدانوں کی ایجادات اور تعمیرات کے ساتھ اسلامی دنیا میں ہوا اس کا ذکر اسلامی تاریخ میں کہاں ہے؟ ان چیزوں کے بارے میں ہمیں یوروپی مورخ ہی بتاتا ہے، لیکن ان مورخوں کو ہم نہیں پڑھتے کیونکہ ان کی اہمیت ہمارے آقاؤں (یوروپین اقوام) کے نزدیک کم ہے۔

اگر آپ بددیانتی دیکھنا چاہتے ہیں تو چنگیز خان کی فتوحات کی وجوہات کے بارے میں اسلامی تاریخ پڑھیں اور دیکھیں کہ اس میں سائنس کے کردار کو کتنا حصہ دیا گیا ہے۔
 

دوست

محفلین
جب دلیل نہ ہو تو پھر اللہ نے تو کہہ ہی دیا ہے کہ بنی اسرائیل دھتکاری ہوئی قوم ہے۔ اور اسی پر اپنی بغلیں بجتی ہیں اور واجے وجتے ہیں۔
اور جو آج بینڈ بجتی ہے اس کا کیا کریں؟ اپنے عمل نہیں ویکھنے کی کلاسک مثال۔ انفرادی ہو یا اجتماعی، ہر سطح پر باں باں کرتا رویہ۔
اوئے یہودیوں تہاڈی ایسی دی تیسی اوئےےےےےےےےےےےےےے
meanwhile یہیں کہیں مسلمانوں کی بینڈ بج رہی ہے لیکن اسے اگنور کریں۔
ہاں تو ہم تھے اوئے یہودیوں تہاڈی بببببببببب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top